اسلام آباد (جیوڈیسک) چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس تصدق حسین جیلانی نے سپریم کورٹ میں بطور وکیل نئے شامل ہونے والے وکلا میں سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔
اتوار کو سپریم کورٹ رجسٹری برانچ میں 32ویں رول سائننگ کی تقریب منعقد ہوئی جس میں کراچی، لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، بہاولپور، رحیم یارخان اور اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے 75سینئر وکلا کا سپریم کورٹ آف پاکستان میں بطور وکیل اندراج کیا گیا۔
انرولمنٹ کمیٹی نے ان وکلا کے انٹرویو کے بعد انھیں سپریم کورٹ میں بطور وکیل اندراج کی سفارش کی تھی۔