ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) چئیرمین ایگزیکٹیو کمیٹی پنجاب بار کونسل سید عظمت علی بخاری نے کہا ہے کہ وکلاء کی عزت نفس بحال کرنا اولین ترجیحات ہیں، سسٹم کی بہتری کے لئے ضروری ہے کہ بینچ اور بار کے مابین تعلقات آئیڈیل ہوں،تاکہ عام آدمی تک انصاف کی فراہمی ممکن ہوسکے،جعلی وکلاء کی حوصلہ شکنی اور سیکروٹنی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے گئے ہیں،وکلاء کے لائنسز کے اجراء سے قبل تصدیق کے عمل کو انتہائی مربوط بنا دیا گیا ہے،سب سے بڑا مسلہ وکلاء کے ووٹوں کا غائب ہونا تھا،پنجاب کی 128 باروں میں ماہ دسمبر تک وکلاء کی حتمی لسٹیں پہنچ جائیں گی،ان خیالات کا اظہار نے ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کی جانب سے منعقدہ پر وقار تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔
قبل ازیں سید عظمت علی بخاری نے جوڈیشل کمپلیکس ٹیکسلا میں وکلاء کے تعمیر ہونے والے نئے چیمبرز کا افتتاح کیا،اپنی آمد پر انھوں نے ٹیکسلا بار کی نئی ای لائبریری اور بار کے وکلاء کے لئے نو تعمیر ہال کا بھی افتتاح کیا، اس موقع پر انھوں نے ٹیکسلا بار کی احسن کارکرگی کو سراہا اور خواتین وکلاء کے بار کے لئے پچا س ہزار روپے کا عطیہ دینے کا اعلان کیا ، جبکہ ٹیکسلا بار ایسوسی ایشن کے صدر میر ناصر بلال ایڈووکیٹ کو عمدہ کارکردگی پر پنجاب بار کونسل کی جانب سے تعریفی سند دی،ٹیکسلا بار کی ای لائبریری کے لئے انھوں نے پنجاب بار کونسل کی ویب سائٹ ہمیشہ کے لئے دینے کا اعلان کیا،تقریب سے ہائی کورٹ بار کے صدظفر مغل ،صدر ٹیکسلا بار اسیوسی ایشن میر ناصر بلال ،جنرل سیکرٹری ٹیکسلا بار سید زیشا ن مہدی،نے بھی خطاب کیا،اس موقع پرچئیرمین میونسپل کمیٹی ٹیکسلا سید محمود حسین شاہ، وائس چئیرمین زیشان صدیق بٹ،اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا وقاص اسلم مارتھ ،چیف میونسپل آفیسر قمر زیشان ، ڈاکٹر سید اسد علی ،ایڈووکیٹ سید رضاعباس ، سید اکرار شاہ، طاہر محمود راجہ ، خواجہ امتیاز ایڈووکیٹ،سید مراد شاہ، شفقت ایزدی،ضلع راولپنڈی بار کونسل کے صدر، اٹک بار ایسوسی ایشن کے صدر حسن ابدال بار ایسوسی ایشن کے صدر، نائب صدر ٹیکسلا بار سید سبطین شاہ ایڈووکیٹ،بق صدور ٹیکسلا بار ایس عرفان ملک ایڈووکیٹ، سید ناظم شاہ ایڈووکیٹ، شیخ یعقوب ایڈووکیٹ، سید رضا عباس ایڈووکیٹ، اے ای جی خواجہ امتیاز ایڈووکیٹ، اعجاز احمد خان ایڈووکیٹ، سید رفاقت حسین شاہ ایڈوکیت، سید رضوان حیدر ایڈووکیٹ، سید مبشر نقوی ایڈووکیٹ، عقیل شاہ ایڈووکیٹ، طاہر راجہ ایڈووکیٹ، امجد زمان ملک ایڈووکیٹ،جابر شاہ ایڈووکیٹ،چوہدری بابر رینٹ کنٹرولر،سید انتخاب شاہ ایڈووکیٹ،سمیت دیگر بار ایسوسی ایشن کے ممبران لیڈی ممبران کے علاوہ تقریب میں جوڈیشل کمپلیکس کے معزز ججز صاحبان بھی موجود تھے۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر واہ کینٹ ، ٹیکسلا0300-5128038