راولپنڈی (جیوڈیسک) راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزمان کے وکلاء کی عدم حاضری پر بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی۔
راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج رائے ایوب خان مارتھ نے سابق وزیر اعظم بینظیر بھٹو قتل کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت ملزمان کے وکلاء عدالت پیش نہ ہو سکے جس کے باعث استغاثہ کے گواہ انسپکٹر طارق الیاس کیانی کے بیان پر جرح نہ ہو سکی ، عدالت نے مقدمے کی سماعت بغیر کارروائی اکیس ستمبر تک ملتوی کر دی۔