لاہور (جیوڈیسک) پنجاب کے وزیر داخلہ کرنل ریٹائرڈ شجاع خانزادہ کاکہناہےکہ طویل عرصے بعدکوئی بین الاقوامی کرکٹ ٹیم وطن میں آئی ہوئی ہے۔وکلاء صبروتحمل کا مظاہرہ کریں
یقین دلاتے ہیں،کہ مجرم سزا سے بچ نہیں پائیں گے۔لاہورسےجاری بیان میں وزیرِ داخلہ پنجاب نےوکلاء سے اپیل کی کہ وہ پُرامن رہیں،ان کاکہناتھاکہ ڈسکہ واقعےکےحوالےسےجائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم قائم کر دی ہے۔ڈسکہ کاواقعہ ایک پولیس افسر کا انفرادی فعل ہے۔ذمےداران کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔
شجاع خانزادہ نےکہاکہ حکومت جاں بحق افراد کےلواحقین اور وکلاء برادری کےغم میں برابر کی شریک ہے۔ملزموں کو گرفتار کیا جا چکا ہے،جلد سےجلد انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔