کراچی (جیوڈیسک) ملیر بار ایسوسی ایشن کے وکلا نے پولیس کے رویے اور ممبر ملیر بار پر پولیس کی جانب سے وحشانہ تشدد کرنے کے خلاف تمام ماتحت عدالتوں کا مکمل بائیکاٹ کیا اور احتجاجاً عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے، وکلا نے مقدمات کی سماعت ملتوی کرادی اور جیلوں سے آنے والے قیدیوں کو واپس جیل بھجوادیا۔
وکلا نے ملیر بار کے صدر اعجاز بنگش کی سربراہی میں احتجاجی ریلی نکالی اورنیشنل ہائی وے پر دھرنا دیا اور پولیس کے خلاف نعرے باری کی جس سے ٹریفک جام ہوگیا، فوری طور پر ایس پی و دیگر پولیس افسران بھی ملیر کورٹ پہنچ گئے۔
انھوں نے وکلا رہنمائوں کو بتایا کہ اے ایس آئی محبوب کھوسو اور اے ایس آئی عرض محمد کو معطل کردیا گیا ہے اور ان کے خلاف مقدمہ درج کرانے کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد وکلا منشر ہوگئے۔