لاہور ایوان (امتیازشاکرسے) بدقسمتی سے مسائل کی زیادتی اور وسائل کی کمی کے باعث ہمارے ہان جب نوجوان وکلاء پریکٹس شروع کرتے ہیں تو اُن کو بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جن میں اہم اور سنگین مسئلہ مالی مشکلات ہیں جس کی وجہ سے نوجوان وکلاء میں مایوسی پائی جاتی ہے۔
کیوں کے آج تک کسی نے بھی نوجوان وکلاء کے مسائل کی طرف توجہ نہیںدی اور نہ ہی کسی نے حل کرنے کوئی کوشش کی ہے۔ان خیالات کا اظہار اُمیدوار برائے نائب صدر لاہوربار ایسوسی ایشن (ماڈل ٹائون سیٹ)ایم شہزاد خان کاکڑ نے نمائندہ رات سے بات کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں خود نوجوان وکیل ہوںاس لئے جونیئر وکلاء کے مسائل کو اچھی طرح سمجھتا ہوںاور الیکشن جیت کروکلاء برادری اور خاص طور پرنوجوان وکلاء کے مسائل حل کرنے کیلئے دل و جان سے کوشش کروں گا ۔