وکلاء کے مسائل کے حل کیلئے تگ و دو کریں گے اور دقیقہ فروگذاشت نہیں چھوڑیں گے۔ عرفان سعید

گوجرانوالہ: امیدوار ممبر پنجاب بار کونسل چودھری عرفان سعید نے کہا ہے کہ اگر وکلاء بھائیوں نے اپنی خدمات کیلئے کامیاب کروایا تو پہلے سے بڑھ کر وکلاء کے مسائل کے حل کیلئے تگ و دو کریں گے اور دقیقہ فروگذاشت نہیں چھوڑیں گے۔

وہ ملکوال بار کے سیکرٹری جنرل مظہر عباس ملک ایڈووکیٹ کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کر رہے تھے، وفد میں قیصر نوید گوندل ایڈووکیٹ، ارشد محمود گوندل ایڈووکیٹ، ساجد اقبال، عبدالواجد شہزاد ایڈووکیٹ، میاں غلام حسن ایڈووکیٹ و دیگر بھی شریک تھے۔

وفد کے اراکین نے امیدوار ممبر پنجاب بار و سابق صدر ڈسٹرکٹ بار چودھری عرفان سعید سے ملاقات کے دوران انہیں یقین دلایا کہ ان کی وکلاء کیلئے بے لوث اور بے مثال خدمات کے صلہ میں ملکوال کے بار کے تمام اراکین ان کی انتخابات میں حمایت کریں گے۔