اسلام آباد (جیوڈیسک) سانحہ ایف ایٹ کچہری اسلام آباد کے بعد چوتھے روز بھی وکلاء کی ہڑتال جاری، اہم مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہونے کا امکان ہے۔
وکلاء برادری کی جانب سے سانحہ اسلام آباد کے بعد ایک ہفتے کے سوگ اور ہڑتال کا اعلان کیا گیا تھا۔ وکلاء کی ہڑتال چوتھے روز بھی جاری ہے، وکلاء کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر جج صاحبان بھی ہڑتال میں شریک ہیں۔
عدالتوں میں صرف ریمانڈ کی درخواستوں پر ہی کارروائی ہو رہی ہے۔ مختلف مقدمات میں ملوث ملزمان کی روبکاریں عدالتوں میں پیش کی جا رہی ہیں۔ قیدیوں کو بھی جیل سے عدالتوں میں پیش نہیں کیا جا رہا۔
ججز نظربندی کیس میں سپیشل پبلک پراسیکیوٹر عامر ندیم تابش کا کہنا ہے کہ بار کے قواعد و ضوابط پر عمل کرنے کا پابند ہوں۔
آج سماعت کیلئے پیش نہیں ہوںگا، جج نظر بندی کیس میں سابق صدر کی مستقل استثنیٰ کی درخواست پر سماعت ہونا تھی، ججز نظربندی سمیت دیگر اہم مقدمات کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی ہونے کا امکان ہے۔