کراچی(جیوڈیسک) وکیلوں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف کراچی سمیت مختلف شہروں میں وکلا نیاحتجاج کیا۔ کراچی میں وکلا نیدھرنا دے کر ایم اے جناح روڈ بلاک کردیا۔ سندھ ہائی کورٹ بار نے پیر کوعدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا۔
کراچی میں سینئر وکیل ایم ایم طارق اور پشاور میں ملک جرار ایڈووکیٹ کے قتل کے خلاف کراچی ، لاہور ، پشاور سمیت کئی چھوٹے بڑے شہروں میں وکلا برادری نے شدید احتجاج کیا، وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے جس سیعدالتی امور ٹھپ ہو کر رہ گئے۔ کراچی میں وکلا نے دھرنا دے کر ایم اے جناح روڈ بلاک کردیا۔ وکلا نے مطالبہ کیا وکلا کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار کئے جائیں۔
ان کا کہنا تھا حکومت وکلا اور شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ کراچی سٹی کورٹ اور ملیرکورٹ میں عدالتی بائیکاٹ کے باعث سماعت کے لیے قیدیوں کو جیل سے نہیں لایا گیا جبکہ عدالتی کام متاثر ہونے سے سائلین کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔