کراچی(جیو ڈیسک) کراچی وکلا کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف سندھ ہائی کور ٹ سمیت سندھ کی تمام ماتحت عدالتوں میں وکلا کی ہڑتال جاری ہے۔سندھ ہائی کورٹ بار کونسل کی جنرل باڈی کا اجلاس کچھ دیر بعد طلب کرلیا گیا ہے۔ وکلا کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف سندھ ہائی کورٹ سمیت سندھ کی تمام ماتحت عدالتوں میں وکلا نے ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے ہائی کورٹ سمیت صوبے کی تمام ماتحت عدالتوں میں مقدمات کی سماعت ملتوی کردی ہے۔سندھ ہائی کورٹ کے تمام بورڈز کوبھی ڈسچارج کردیا گیا ہے۔ سندھ ہائی کورٹ بار کونسل کی جنرل باڈی کا اجلاس کچھ دیر بعد طلب کرلیا گیا ہے۔