اسلام آباد (جیوڈیسک) وکلا کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف پاکستان بار کونسل نے آج ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان بار کونسل نے کراچی میں وکلا کی ٹارگٹ کلنگ کی شدید مذمت کرتے ہوئے آج ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کردیا جس کے باعث آج وکلا عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔
کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعہ میں گزشتہ روز جہانگیر روڈ پرموٹرسائیکل سوار دہشت گردوں نے نیب کے وکیل حیدر رضا کوقتل کر دیا جب کہ جمعرات کو گلشن اقبال بلاک 7 میں فائرنگ کر کے مسلم لیگ (ن) لائرز ونگ کے نائب صدر وقار الحسن زیدی کو قتل کر دیا گیا تھا۔