وکلاء کی فلاح و بہبود کیلئے تاریخ میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام کروائے۔ خالد لطیف چوہدری
Posted on December 8, 2013 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)وکلاء کی فلاح و بہبود کیلئے تاریخ میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام کروائے۔ 212وکلاء کیلئے 106چیمبر وکلاء کے حوالے کر دئیے ہیں جبکہ 200وکلاء کیلئے100چیمبر جلد کی مکمل کر دئیے جائیں گے۔ پانی کی بوسیدہ ٹینکی کو 30لاکھ کی گرانٹ سے دوبارہ تعمیر کر دیا گیا ہے۔ بار کی رینیو، چھتوں کی مرمت، بار کا فرنیچر، لائبریری کیلئے 45کرسیوں سے بڑ ھا کر100کرسیوں پر کرکے ایک مکمل لائبریری حال بنا دیا گیا ہے ۔ چیمبرز کی گلیوں کی مرمت اور سیوریج سسٹم کو بحال کر دیا ہے۔
ان خیالات کا اظہار جزل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار قصور خالد لطیف چوہدری نے مصطفی آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں ہونے والے ریکارڈ ترقیاتی کام اپنی مثال آپ ہیں، ہماری کاوشوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ہمارے گروپ نے ہمیں دوبارہ جزل سیکرٹری کی سیٹ کیلئے نامزد کر دیا ہے۔ دوبارہ کامیابی حاصل کرکے وکلاء کی فلاح و بہبود کیلئے بھر پور کردار ادا کروں گا۔ دوبارہ کامیابی حاصل کرکے چار کنال اراضی پر وکلاء کیلئے رہائشی مکانات، جونئیر وکلاء کیلئے مزید چیمبر کی تعمیر میرا مشن ہو گا۔ وکلاء برادری دوبارہ خدمت کا موقع دیں ان کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا۔خالد لطیف چوہدری نے مصطفی آباد کے صحافیوں کو ڈسٹرکٹ بار قصور کی طرف سے فری لیگل خدمات فراہم کریں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com