نواں کوٹ، اغوا کی گئی لڑکی کی لاش درخت سے لٹکی ہوئی مل گئی

Layyah

Layyah

لیہ (جیوڈیسک) لیہ میں درخت سے لٹکتی ہوئی لڑکی کی لاش ملی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے واقعے میں ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

پولیس کے مطابق لاش تحصیل چوبارھ کے علاقے نواں کوٹ میں ایک درخت سے لٹکتی ہوئی تھی جس پر اہل علاقہ نے پولیس کواطلاع دی۔

20 سالہ لڑکی کو گزشتہ روز گھر سے اغوا کیا گیا تھا۔ مقتولہ کے والدین کے مطابق لڑکی کے اغوا کی اطلاع پہلےہی تھانا چوبارھ میں کر دی گئی تھی وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے کا نوٹس لے کر ڈی پی او لیہ سے رپورٹ طلب کر لی۔