لیہ کی خبریں محمد صدیق پرہار سے 9/11/2015

Siddique Pihar

Siddique Pihar

لیہ (محمد صدیق پرہار) مسجد حمزہ جی ٹی ایس اڈہ میں منعقدہ محفل میلاد وزکرحسین علیہ السلام سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمداشرف مظہری نے کہا ہے کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے میدان کربلامیں قربانی دے کرنظام مصطفی بچالیا۔انہوںنے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام سے رسول کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم بہت محبت کرتے تھے۔انہوںنے کہا جماعت اہلسنت کویہ اعزازحاصل ہے کہ یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے صحابہ کرام سے بھی محبت کرتے ہیںاوراہلبیت سے بھی محبت کرتے ہیں۔انہوںنے کہا کہ صحابہ واہلبیت عظام دونوں سے محبت کرنے والے ہی یوم قیامت سرخروہوں گے۔

تلاوت قرآن پاک کی سعادت حافظ عبدالحمید چشتی نے حاصل کی۔حافظ غلام محمد باروی، محمدصدیق پرہار، طاہر اقبال، آفاق احمد،محمد کامران، محمد یونس ، محمدرفیق اوراحتشام الٰہی نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ حافظ عبدالحمید چشتی نے نقابت کے فرائض اداکیے۔محفل میلاد و زکر حسین میں غلام فرید، فخرالدین، عاشق حسین، رانا خرم، علی خان، خادم حسین، امیرمحمد، خالد حسین، محمدرفیق، محمدطارق، نویداحمد، کاشف چوہدری فریداوراحسن فرید سمیت مسلمانوں نے کثیر تعداد شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ (محمد صدیق پرہار) ثناءخوان مصطفی ضیاءالرحمن صابری کے والد کی قل خوانی جامع مسجد اولیاء محلہ گڑیانوی میں اداکی گئی۔ قل خوانی میں صوفی ظفراقبال صابری، سیّد سجادحسین شاہ گیلانی، مولانا حافظ احسان الٰہی، غلام حسن بھٹہ،مولانا غلام شبیرسیالوی،ظفراقبال،محمدصدیق پرہارسمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ افرادنے کثیرتعدادمیں شرکت کی ۔دریں اثناءثناءخوانان مصطفی محمدسمیع اللہ قریشی، عمران احمد خان، محمداسلم ساجد، شیخ رحمت اللہ،سرفرازاقبال، طاہراقبال، آفاق احمد،عبدالرشیدخان ودیگرنے ثناءخوان مصطفی ضیاءالرحمن صابری سے ان کے والدکی وفات پرگہرے غم اورافسوس کااظہارکیا ہے۔