لیہ (جیوڈیسک) لیہ میں سفاک افراد نے ظلم کی تمام حدیں پار کر دیں ، درندوں نے امدادی رقم دینے کے بہانے تیزاب گردی کی شکار نابینا خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، وزیر اعلی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی اور ملزموں کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ۔
موضع خان والا کی رہائشی 35 سالہ خاتون کو 3 ہزار روپے کی امدادی رقم دینے کے بہانے ڈیرے پر لے گئے اور تیزاب گردی کا شکار نابینا خاتون کو اپنی ہوس کی بھینٹ چڑھا دیا ۔
اجتماعی زیادتی کے بعد خاتون کی حالت غیر ہونے پر اسے ویرانے میں چھوڑ گئے ، خاتون کی پکار پر مقامی افراد اکٹھے ہوئے اور انہوں نے متاثرہ خاتون کو تھانہ کوٹ سلطان پہنچا دیا ۔ بعد ازاں 3 افراد کیخلاف خاتون سے زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
متاثرہ خاتون پر 12 سال پہلے تیزاب پھینک دیا گیا تھا جس سے خاتون کا چہرہ جھلس گیا اور اس کی دونوں آنکھیں ضائع ہو گئی تھی ۔