لیہ کی خبریں 6/4/2015

Layyah

Layyah

لیہ (ایم آر ملک ) گھریلو تنازعہ کا شاخسانہ، دلبرداشتہ ماں بیٹی سمیت نہر میں کود گئی مقامی لوگوں نے ماں کو بچا لیا 4ماہ کی بیٹی غوط خوروں کی تلاش کے باوجود تا حال نہ مل سکی ۔ تفصیل کے مطابق چکنمبر 282TDA کے رہائشی محمد الیاس کلو جٹ کی 22سالہ بیٹی یاسمین کی شادی ڈیڑھ سال قبل فیصل آباد میں ہوئی تھی گزشتہ روز وہ اپنے میکے میں آئی ہوئی تھی کہ اس دوران اس کا بھائیوں کے ساتھ کسی بات پر تنازعہ ہو گیا جس پر دلبرداشتہ بہن یاسمین نے اپنی چار ماہ کی بیٹی کے ہمراہ قریب سے گزرنے والی ٹیل منڈا نہر میں کود کر خود کشی کی کوشش کی تاہم مقامی لوگوں کی کوشش سے یاسمین کو نہر سے زندہ نکال لیا گیا جبکہ اس کی چار ماہ کی بیٹی فاطمہ بی بی پانی کی منہ زور لہروں کی نذر ہوگئی رسیکیو کی غوطہ خور ٹیمیں موقع پر بروقت پہنچ گئیں اور بچی کی تلاش شروع کردی مگر تاحال اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا اس وقوعہ کی بارے میں مقامی پولیس بھی لاعلم رہی واضع رہے کہ موجودہ دور حکومت میں گھریلو حالات سے تنگ جنوبی پنجاب کی خواتین کی کثیر تعدادنے خود سوزی اور خود کشی کی جن میں سے اکثر کو بچا لیا گیا جبکہ دیگر موت کے منہ میں چلی گئی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ (ایم آر ملک )17 بااثر افراد نے بارات سے واپسی جانے والے افراد کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالہ با اثر افراد کے سامنے پولیس بے بس قانونی کاروائی سے گریزاں ،مقدمہ کا اندراج کر کے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں تفصیل کے مطابق چک نمبر 283ٹی ڈی اے کے رہائشی محمد رمضان ولد غلام رسول بودلہ نے ایس ایچ او تھانہ چوک اعظم کو درخواست دی کہ وہ مورخہ 4اپریل کو بوقت8بجے رات اپنے عزیزوں مظہر عباس ،فیاض حسین ،اظہر عباس کے ہنراہ موٹر سائکلوں پر اپنی خواتین رشتہ داروں کے ساتھ گھر جارہے تھے جب ہم بھاگل کے سرکاری کھال کے قریب پہنچے تو ملزمان اللہ داد ،عبد الغفار ،عبدا لستار ،نادر حسین ،صابر حسین وغیرہ نے راستے پر اچانک 10فٹ لمبی لکڑی پھینک دی راستہ بند ہونے کی وجہ سے ہم رک گئے تو صابر حسین نے سیدھا فائر کیا تو میں موٹر سائکل چھوڑ کر نہر کے کنارے لیٹ جانے کی وجہ سے بچ گیا جبکہ ملزم کے ساتھیوں عبدالغفار ،عبدالجبار جو کہ مسلح پسٹل تھے ہوائی فائرنگ شروع کر دی جبکہ باقی ملزمان جو کہ شراب کے نشے میں دھت تھے ہماری عورتوں کو شدید زدو کوب کرتے ہوئے 5تولے سونا تین عدد موبائل چھین لئے اور مجھے اغوا کرنے کی نیت سے لے جانے لگے عورتوں کی چیخ و پکار اور فائرنگ کی آواز سن کر محمد اسلم مظہر حسین و دیگر لوگ جمع ہو گئے جبکہ پولیس ریسکیو 15کو بھی فون کیا گیا مقامی لوگوں کی مداخلت پر ہم اغوا ہونے سے بچ گئے جبکہ پولیس بااثر ملزمان کے سامنے بے بس ہے اور کارروائی سے گریزاں ہے محمد رمضان نے ڈی پی او لیہ آر پی او ڈیرہ غازیخان اور آئی جی پنجاب پولیس سے ملز مان کے خلاف فوری کارروائی کرنے اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ (ایم آر ملک ) ٹیل منڈا پر روڈ ایکسیڈنٹ میں ویگن نے موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالا ،دو افراد شدید زخمی ،ویگن ڈرائیور فرار تفصیل کے مطابق لیہ سے چوک اعظم کی جانب ویگن نمبری 1027LYK آرہی تھی کہ اُس نے سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار وں فاروق اور عبدا لرحمان کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں دو نوں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر رسکیو عملہ نے ابتدائی طبعی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ (ایم آر ملک ) لیہ میں بھتہ خوری کے خلاف مہم کا آغاز اگر کسی اڈہ منیجر نے بھتہ خوری اور سی این جی سلنڈر والی گاڑیوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی ۔ یہ بات ڈی ایس پی ٹریفک عظمت کامران نے اڈا منیجروں اور موٹرسائیکل رکشہ ڈرائیوروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔ اپنی اپنی گاڑیاں سینڈ کے شیڈوں کے اندر کھڑی کریں اور گاڑی کا گیٹ بند کرکے نکلیں ۔ باہر سڑک پر نہ رکیں جنرل بس اسٹینڈ سے دو کلومیٹر دور جا کر سواری اٹھائیں فوارہ چوک ، ٹوٹل پمپ لیہ پبلک سکول کے سامنے گاڑی کھڑی نہ کریں ۔ کم عمر موٹرسائیکل رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ اس موقع پر انچارج ٹریفک انسپکٹر طاہر شبیر بھی موجودتھے ۔