لیہ : جامع مسجد غوثیہ پل لیہ مائنر میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالعزیز طاہر سراجوی نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت سے خطے کے امن کو خطرہ ہے۔ عالمی طاقتوں کو بھارتی جارحیت اور کشمیر میں مظالم کانوٹس لیتے ہوئے بھارت کیخلاف بھی پابندیاں لگانی چاہییں۔ انہوں نے کہا ملک کے دفاع کیلئے پوری قوم ایک ہے۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوفہ والوں نے حضرت مسلم بن عقیل کے دو شہزادوں کو شہید کرکے انتہائی سفاکیت کاثبوت دیا۔بچوں کادن منانے والوںکواہلبیت کے معصوم پھولوںکوبھی یادرکھناچاہیے۔انہوںنے کہا لالچ نے کوفیوں کو اندھا کر دیا تھا اورآج بھی لالچ اندھا کر دیتی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ () جامع مسجدرضائے مصطفی محلہ گڑیانوی میںمنقعدہ محفل ذکرحسین سے خطاب کرتے ہوئے مولاناذیشان اسلم نے کہا ہے کہ دین کی بقاء کیلئے فناہونے سے بقاملتی ہے۔انہوںنے کہا کہ امام حسین علیہ السلام نے اپناخاندان توشہیدکرادیامگریزیدجیسے فاسق شخص کوخلیفہ تسلیم کرنے سے صاف انکارکردیا۔انہوںنے کہا کہ ہمیں شہدائے کربلاکوزیادہ سے زیادہ ایصال ثواب کرناچاہیے۔محفل ذکرحسین میں شیخ محمدکاشف، کامران چشتی، علی حسن، ملک ظفراقبال، محمدصدیق پرہاراوردیگرنعت خوانوںنے ہدیہ نعت ومنقبت اہلبیت پیش کی۔