لیہ: بڑھتی ہوئی ٹریفک کے باعث خورشید بخاری روڈ تعمیر کے چھ ماہ بعد ہی آمدورفت کے لیے ناکافی ہو گیا۔ روڈ چالیس فٹ تک کشادہ کرنے کا مطالبہ۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ مالی سال کے آخر میں ریلوے لائن کے ساتھ ساتھ شوگر ملز پھاٹک سے بائی پاس پھاٹک تک بارہ فٹ کشادہ خورشید بخاری روڈ بڑھتی ہوئی ٹریفک کے باعث اپنی تعمیرکے چھ ماہ بعدہی آمدورفت کے لیے ناکافی ہوگیا ہے۔کلمہ چوک سے عیدگاہ اورکلمہ چوک سے جنرل بس سٹینڈ یانہر کے ساتھ بنے ہوئے روڈ کی نسبت ریلوے لائن کے ساتھ بنے ہوئے روڈ سے شہرآنے میں بہت کم وقت لگتا ہے۔ریلوے لائن کیساتھ محلوںمیں رہنے والے شہری مویشی منڈی اورکلمہ چوک سے آنے والے شہرآنے کے لیے بھی یہی روڈ استعمال کرتے ہیں۔گنے سے لوڈ اونٹ ریڑھے اورٹریکٹرٹرالیاں بھی اسی روڈ سے گزرتی ہیں۔کالم نویس، ثناء خوان مصطفی محمدصدیق پرہار، غلام فرید،امان اللہ، قاری محمدبنیامین چشتی، شیخ محمدآصف، محمدجمیل، اظہراقبال، نذرحسین، پیربخش،محمدخلیل، عاشق حسین، محمدشبیر، محمداقبال، فخرعباس، احسن علی نور،عبدالحمیدمخلص،وزیرمحمدنے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف، ممبرقومی اسمبلی پیرسیّدثقلین احمدشاہ بخاری اورڈی سی اوراناگلزاراحمد سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ریلوے لائن کیساتھ حال ہی تعمیرشدہ خورشیدبخاری روڈکوچالیس فٹ تک کشادہ کرائیں۔تاکہ بڑھتی ہوئی ٹریفک کی وجہ سے شہریوںکوآمدورفت میں آسانی رہے۔ جبکہ پاکستان سنی تحریک کے عبدالرشیدرضوی، مولانامشتاق احمدنقشبندی، راناشکیل احمدقادری نے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ روڈ کے ساتھ فٹ پاتھ بنایاجائے ۔سائیکل، موٹرسائیکل والے فٹ پاتھ سے گزرجائیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ()جامع مسجدلاثانی محلہ ہانساں والامیں منعقدہ محفل میلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالعزیزطاہرسراجوی نے کہا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم قیدیوںپربھی شفقت فرماتے تھے۔محفل میلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں محمداسلم ساجد، پیرخالدسراجوی،صائم علی، محمدصدیق چشتی اوردیگرنعت خوانوںنے ہدیہ نعت پیش کیا۔علامہ عبدالعزیزطاہرسراجوی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم خلق عظیم کے منصب پرفائزہیں۔دشمنوں کے ساتھ بھی حسن سلوک فرماتے تھے۔جنگوں کے دوران جوکافراورمشرک قیدکرلیے جاتے تھے توآپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم ان قیدیوں کے ساتھ بھی شفقت کرتے تھے۔جنگ بدرکے قیدی کراہ رہے تھے تونبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے حکم سے قیدیوں کی رسیوںکی گرہیں ڈھیلی کردی گئیں۔محفل میلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں مسلمانوںنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ ()جامع مسجدجونیاں والی اورحسیب ہائوس جنوبی بازارلیہ میںمنعقدہ محافل میلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے مولانامحمدذیشان اسلم نے کہا ہے کہ جدیدعلوم کے ساتھ ساتھ نئی نسل کی دینی تعلیم وتربیت بھی ضروری ہے۔حج، عمرہ کرنے والے کے تمام گناہ بخش دیے جاتے ہیں۔محفل میلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میںمحمدسمیع اللہ قریشی، شیخ رحمت اللہ، عمران احمدخان، شیخ ابراراحمد،سرفرازاقبال، محمدصدیق پرہار،صوفی الٰہی بخش عطاری،علی حسن، عبدالقیوم، محمدعمیرطاہراقبال، شیخ محمدآصف،ملک ظفراقبال ، مبشر نظامی، شیخ محمدحسن حسنینی، اوردیگرنعت خوانوںنے ہدیہ نعت پیش کیا۔ فاخرعباس شاہ اورسرفرازاقبال نے نقابت کے فرائض اداکیے۔مولانامحمدذیشان اسلم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نئی نسل کواللہ اوراس کے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم، اہلبیت اطہار، صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اوراولیائے کرام کی محبت سکھائو۔بچوںکوفضول کہانیاں، سنانے، فلمیں ڈرامے دکھانے کی بجائے دینی کتب پڑھنے کودیں۔دنیاکی مصروفیت چھوڑکرنمازپنجگانہ کی پابندی کریں۔قرآن پاک کی روزانہ تلاوت کریں۔محفل میلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ افرادنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔