لیہ (نامہ نگار) ضلع لیہ میں انسداد ملاوٹ مہم کے تحت غیر معیاری مضر صحت ، جعلی برانڈ کی چائے کی پتی تیار کرنے اور غیر معیاری اور معروف برانڈوں کے پیکٹس استعمال کر کے واشنگ پو ڈر تیار کر نے والے کارخانے کو سیل اور ملزم مجاہد حسین شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے جیل بھجوا دیا۔
تفصیل کے مطابق ضلع لیہ میں انسداد ملاوٹ مہم کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف اشیا ء خوردو نو ش بنانے والے کا ر خا نو ں و ہوٹلز بیکریو ں ، کر یا نہ شاپس کا اچانک معائنہ کیا جا رہا ہے جس کے دوران عزیز فارم پر جعلی واشنگ پوڈر و مضر صحت چائے کی پتی تیار کر نے والے کا ر خا نے پر چھا پہ مارا گیا جس میں معروف برانڈ کے پیکٹس میں چائے کی پتی و واشنگ پوڈر ڈال کر تیاری کا عمل جاری تھا۔
جس پر کاروائی عمل میں لاتے ہو ئے مجاہد حسین شاہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کرا دیا گیا اور عنبر چائے ، چیتا و ورائٹ واشنگ پوڈر کے غیر منظور شدہ جعلی و غیر معیاری پیکٹس قبضہ میں لے کر کار خا نے کو سیل کر دیا گیا ۔ بعد ازاں متعلقہ ٹیم نے کلمہ چوک و اسلم مو ڑ پر مختلف بیکریوں و سویٹس شاپ کا اچانک معائنہ کیا اس موقع پر سینٹری انسپکٹر محمد حنیف محسن ، مشتاق عمرانی و دیگر ہمراہ تھے۔
لیہ (نامہ نگار) ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلا س 4 مئی کو 11 بجے دن ڈی سی او لیہ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوگا ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد اجلاس کی صدارت کر یں گے۔