لیہ کی خبریں 28/3/2017

Census

Census

لیہ (محمد صدیق پرہار) ضلع لیہ میں خانہ و مردم شماری میں پہلے مرحلہ کے پہلے بلاک کو مکمل کر لیا گیا ہے جبکہ دوسرے مرحلہ کا آغاز آمدہ جمعہ سے ہوگا۔یہ بات ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ کی زیر صدارت کمیٹی روم میں منعقدہ مردم شماری کے انتظامات کے جائزہ اجلاس میں بتائی گئی۔اجلاس میںآرمی افسران، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجرنل محبوب احمد،چیئرمین ایم سی حافظ محمدجمیل،اے سی لیہ محمدعابد،اے سی کروڑتنویریزداں،اے سی چوبارہ صفات اللہ،ڈی اوتعلیم سرفرازخان، مردم شماری آفیسرمحمداقبال علوی ودیگر موجودتھے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ تحصیل لیہ،کروڑمیں 96فی صدجبکہ تحصیل چوبارہ میں سو فی صد مردم شماری کا کام پہلے مرحلے کے تحت کام مکمل کیا جاچکا ہے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے ہدایت کی کہ خانہ ومردم شماری کے دوسرے مرحلہ کوخوش اسلوبی سے مکمل کرنے کے لئے جانفشانی سے کام کیاجائے اورنقائص سے پاک ڈیٹامرتب کیاجائے۔انہوںنے کہاکہ پہلے مرحلہ میں درپیش مسائل کومدنظررکھتے ہوئے دوسرے مرحلہ کے لیے پیش بندی کی جائے اورتمام انتظامات کوبروقت مکمل کرلیاجائے۔بعد ازاں انہوں نے لیہ سٹی کے مختلف علاقوں ٹی ڈی اے کالونی ،محلہ ابراہیم آباد ، ہاوسنگ کالونی میں مردم شماری کے کام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر اے سی لیہ محمد عابد کلیار نے بریفنگ دی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ( محمدصدیق پرہار )سیکرٹری لائیوسٹاک نسیم صادق کی ہدایت پر ضلع لیہ میں اونٹ پال حضرات میں ادویات کی فراہمی کادوسرامرحلہ شروع کردیاگیاہے۔یہ بات انچارج ضلعی تشخیص لیبارٹری برائے حیوانات ڈاکٹرامحمدطارق نے ایک ملاقات میں بتائی۔انہوں نے بتایاکہ اس مرحلہ میں ضلع بھرمیں اونٹوں کودودھ اورگوشت کی پیداواربڑھانے کے لئے منرل مکسچر،پیٹ کے کیڑوں اورمختلف بیماریوں سے بچائوکے ٹیکے لگائے جارہے ہیں۔انہوںنے کہاکہ محکمہ کی موبائل ٹیم گھرگھرجاکراونٹوں کوٹیکے لگارہی ہے جبکہ پراجیکٹ ڈائریکٹرڈاکٹرملک محمدنوازاس مہم کی خودنگرانی کررہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ( محمدصدیق پرہار )عوام کو عدل و انصاف فراہم کر کے قلب سکون حاصل ہو سکتا ہے ۔ غریبوں کی مدد کریںبے گناہ شخص کی گرفتاری سے بڑا کوئی ظلم نہیں ۔ آئی جی مشتاق احمد سکھیرا ۔آئی جی صاحب کی خدمات ملکی تاریخ کا ایک درخشاں باب ہے ۔ آر پی او رحمت اللہ نیازی پولیس کلچر میں تبدیلی پرآئی جی کا نام تاریخ کے سنہری حروف میں لکھا جائے گا ۔ ڈی پی او لیہ کیپٹن (ر)محمد علی ضیاء سمیت پولیس افسران کا آئی جی کو بھر پور خراج تحسین ۔ آئی جی پنجاب کی ڈیرہ غازی خان میں الوداعی ملاقات ،پولیس دربار کا انعقاد۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے ریٹائرڈمنٹ سے قبل الوداعی ملاقاتوں کا آغاز کر دیا اوراسی سلسلہ میںگزشتہ دن پولیس لائن ڈیرہ غازی خان میں پولیس دربار کا انعقاد کیا گیا۔جس میںریجن بھر کے پولیس افسران و اہلکاران کثیر تعداد میں شریک ہوئے ۔آئی جی پنجاب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت کی خدمت سے بڑھ کے کوئی چیز نہیں پولیس یونیفارم میں دنیا و آخرت سنوارنے کا بہترین موقع ہے غریبوں اور بے سہارا لوگوں کی مدد کی جائے عوام کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے انصاف فراہم کر کے ہی قلب سکون حاصل ہو سکتا ہے جھوٹے مقدمات کے اندراج سے گریز کیا جائے ا گر مقدمہ جھوٹا ہو تو بلا توقف خارج کر دیا جائے کیونکہ کسی بے گناہ شخص کی گرفتاری سے بڑا کوئی ظلم نہیں ہو سکتا۔دوران ڈیوٹی وردی کی عزت کو مقدم رکھا جائے اور کرپشن سے گریز کیا جائے ۔انہوں نے کہا دوران سروس محکمہ پولیس میں بہتری لانے کے لئے انہوں نے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کی ۔ حکومت کی طرف سے شہداء پیکج میں تاریخی اضافہ اور پے سکیل کی اپ گریڈیشن حکومت پنجاب کی طرف سے محکمہ پولیس کی کارکردگی کا اعتراف ہے۔قبل ازیں آرپی او نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی پنجاب کی خدمات نا صرف قابل تعریف ہیں بلکہ ملکی تاریخ کا ایک درخشاں باب ہے۔جن کا عرصہ تعیناتی پنجاب پولیس کی تاریخ میں سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔خصوصی طور پر ٹیکنالوجی کا فروغ اور آئی . ٹی کے شعبہ میں انقلابی اقدامات بلاشبہ پنجاب پولیس کی کارکردگی بہتر کرنے میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔ تقریب سے ڈی پی او لیہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی محکمہ پولیس میں میرٹ پالیسی کی بدولت ا نصاف کی فراہمی اور عوام کا پولیس پر اعتماد بحال ہوا جبکہ پولیس کی خود مختیاری کو برقرار رکھنا بھی آئی جی صاحب کا بہت بڑا کارنامہ ہے روائتی پولیس کلچر میں تبدیلی لانے کے لئے بھر پور عملی اقدامات کئے جن میں سے سب سے اہم پنجاب بھر کے تھانہ جات فرنٹ ڈیسک کا قیام ہے جبکہ فورس کی ویلفیئر کے لئے اقدامات بھی قابل تعریف ہیں ۔ تقریب سے ڈی پی او مظفر گڑھ اویس ملک اور ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سجاد حسین نے بھی خطاب کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کو بھر پور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ سفارش کلچر اور رشوت ستانی کی سختی سے حوصلہ شکنی کی جس سے نا صرف پولیس کی کارکردگی میں نکھار آیا بلکہ فورس کا مورال بلند ہونے کے ساتھ ساتھ اہلکاران کے رویوں میں نمایاں بہتری آئی۔

محمد صدیق پرہار