لیہ تونسہ پُل سے ضلع لیہ کو ترقی ملے گی۔ فیض الحسن

کروڑ لعل عیسن : لیہ تونسہ پُل سے ضلع لیہ کو ترقی ملے گی۔ لیہ تونسہ پُل کا افتتاح وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف جلد کریں گے۔ سیلاب سے متاثرہ کچّے کے علاقوں میں ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں اور نامکمل منصوبوں کو جلد مکمل کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں تجاویز بھیج دی گئیں ہیں۔ یہ بات MNA صاحبزاہ فیض الحسن نے بصیرہ ،لسکانی والا ، بیٹ مونگڑ ، واڑہ سیہڑاں کے علاقوں کے درجنوں افراد کی موجودگی میں کی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میاں نواز شریف کی قیادت میں ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کرنے پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔

خصوصاً کچے کے علاقے واڑہ سیہڑاں کے مقام پر سپر بند کی تعمیر سمیت سیلاب کے دوران ٹوٹ پھوٹ کا شکار سڑکوں اور نامکمل منصوبوں کو جلد مکمل کر رہی ہے۔ جبکہ تحصیل چوبارہ اور چکوک کے علاقوں میں بھی ترقیاتی منصوبے شروع کیئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بجلی کے منصوبے بھی ان علاقوں میں دیئے جا رہے ہیں۔