لیہ (نامہ نگار) ضلع لیہ میں سپیشل ایجوکیشن اداروں میں سیکورٹی انتظامات حکومتی احکامات کے مطابق عمل میں لائے جا رہے ہیں یہ بات ای ڈی او سی ڈی محمد شاہد رانا نے سپیشل ایجوکیشن سنٹر لیہ میں سیکو رٹی انتظامات کے اچانک معائنہ کے موقع پر کہی۔
اس موقع پر انہو ں نے سیکو رٹی گا رڈ کی کا ر کر دگی ، میٹل ڈیڈیکٹر کے استعما ل ، وزیٹر رجسٹر کے معائنہ کیا ، پر نسپل بشریٰ ملک نے ادارے میں سیکو رٹی کے لئے اٹھا ئے گئے اقداما ت سے ای ڈی او کو آگا ہ کیا انہو ں نے سیکو رٹی گا رڈ و اساتذہ کو حکو متی احکا ما ت کے مطا بق سیکو رٹی انتظا ما ت کے با رے میںالرٹ رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔
بعد ازاں انہو ں نے مختلف کلا سز میں طلبا ء و طا لبا ت کی تعلیمی کا ر کر دگی کا جا ئزہ لیا کلا سز میں اساتذہ نے بریفنگ دی ۔ اس مو قع پر پر نسپل سپیشل ایجو کیشن سنٹر کر وڑ کلثوم بی بی بھی ہمراہ تھیں۔