لیہ کو ڈویژن ہیڈ کواٹر کا درجہ دلانے کیلئے لیہ میں الگ الگ کمیٹیوں کا قیام

لیہ: وزیر اعلیٰ لیہ کو ڈویژن ہیڈ کواٹر کا درجہ دینے کی سمری منظور کریں۔ لیہ کو ڈویژن ہیڈ کواٹر کا درجہ دلانے کیلئے لیہ میں الگ الگ کمیٹیوں کا قیام۔ پہلی کمیٹی سابق چیئر مین و سابق صدر انجمن تاجران سیٹھ محمد اسلم خان نے شہریوں کا اجلاس بلوا کر بنائی۔ جبکہ دوسری کمیٹی موجودہ صدر انجمن تاجران واحد بخش باروی نے بنائی۔

جس میں ضلع لیہ کے ممبران قومی اسمبلی صاحبزادہ فیض الحسن اور سید ثقلین بخاری ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری اشفاق احمد ، مہر اعجاز اچلانہ ، قیصر عباس مگسی ،شیخ اشرف چشتی ، ملک عبد الشکور سواگ ، عابد انوار علی اور بشارت رندھاوا سمیت تاجر اور شہری شامل ہیں۔

ڈویژن بنائو کمیٹی وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کرتی ہے کہ لیہ کو ڈویژن ہیڈ کواٹر بنانے کی سمری فی الفور منظور کی جائے۔ اس سلسلہ میں جلد ہی ایک وفد بھی لاہور روانہ ہو گا۔ یہ بات صدر انجمن تاجران واحد بخش باروی نے بتائی۔