لیہ +کروڑلعل عیسن کی خبریں 30/04/2016

لیہ +کروڑلعل عیسن (نامہ نگار) اللہ کی راہ پر چلنے والا ہی فلاح پائے گا سعادت مند ہوتے ہیں وہ جو اس حقیقت کو سمجھتے ہیں موت شیر کی طرح ہمارا پیچھا کر رہی ہے اور قبر منہ کھولے بیٹھی ہے روزانہ اٹھنے والے جنازے اعلانات سبق ہیں اگر کوئی مرتبہ اور مقام کی بات ہوتی تو پھر حضورۖ یہ مزہ نا چکتھے اللہ تعالیٰ حاجی عبدالواحد خان نیازی کو جنت میں جگہ عطاء فرمائے ان خیالات کا اظہار پیر حبیب اللہ نقشبندی اور قاری اللہ نواز نے گزشتہ روز تحریک انصاف کے MPAحاجی عبدالواحد خان نیازی کی قرآن خوانی کے موقع پر کیا انہوں نے کہا والدین کا احترام ہم سب پر فرض ہے اگر والد کے فوت ہو جانے کے بعد بھی نصیحت کی ضرورت ہو تو ہماری زندگیوں کا کیا فائدہ ہمیں اپنا محاصبہ خود کرنا ہو گا اس سے پہلے کہ کوئی ہمارا محاصبہ کرے اللہ تعالیٰ کے بتائے ہوئے انہوں نے کہا قبروں کی زیارت کے لئے شہر خاموشاں میں جایا کرو اور مرنے والے کیلئے فاتح پڑھا کرو شائد کے عبرت مل سکے ہمیں نماز نفل اور قرآن کی تلاوت ہی مردہ کی بخشش کا سبب بن سکتی ہے قاری اللہ نواز نے کہا کہ وقت کا اتنا بڑا رئیس خالی ہاتھ چلا گیا ہم نے بھی خالی ہاتھ ہی جانا ہے حاجی عبدالواحد خان ایک عظیم انسان تھا سخاوت غریب پروری عاجزی اس شخص میں کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھی انہوں نے کہا کہ سخی اللہ کا دوست ہوتا ہے ہمیں مرنے سے پہلے مرنے کی تیاری کرنی چاہیے آخر میں قرآن خوانی میں پیر حبیب اللہ نقشبندی حاجی عبدالواحد مرحوم کے بڑے بیٹے عبداللہ طارق خان کی دستار بندی کی حاجی عبدالمجید MPAنے حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد غریب پرور انسان تھے اُن کے لئے دعا کریں قرآن خوانی میں سابق گورنر و تحریک انصاف رہنما چوہدری محمد سرور ،MNAصاحبزادہ فیض الحسن،MNAجمشید دستی،سنیٹرسردار ظفراللہ خان ڈھانڈلا ،MPAمہر اعجاز اچلانہ ،MPAسردار قیصر خان مگسی،RPOسرگودھا شاہ نواز سندھیلا،سید غوث شاہ گیلانی،سابق صوبائی وزیر سردار سعید اکبر خان نوانی ،صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ،صدر بار سردار ذوالفقار علی خان،سردار غلام عباس خان ایڈوکیٹ ،MSڈاکٹر محبوب حسنین قریشی ،چئیرمین یونین کونسل چوہدری پرویز اختر ،فیروز علی خان،عمر علی اولکھ،ضلعی صدر PTIیاسر عرفات،پنجاب فٹبال فڈریشن کے صدر رانا محمد اشرف خان،سابق MPAملک عبدالشکور سواگ ،صفدر بھٹی،چوہدری الطاف حسین ،اطہر مقبول سمیت سینکٹروں افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ +کروڑلعل عیسن (نامہ نگار) 35سال سے برسراقتدار حکمرانوں کایو م حساب قریب ہے PTIکرپشن کے خلاف جہاد کر رہی ہے پانامہ لیگ نے تمام دنیا کے ملکوں کے ڈاکومنٹس سامنے لا کر ایسے لوگوں کو بے نقاب کر دیا ہے جنہوں نے ملکی دولت کو لوٹ کر اربوں ڈالر باہر بھجوائے میاں نواز شریف کو ہر صورت لوٹ کھسوٹ کا حساب دینا ہو گا ۔پنجاب میں سب اچھا کا راگ الاپنے والے کہاں ہیں 30افراد نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی اور ہسپتالوں میں جانے والا کوئی شخص بھی زندہ نہیں بچ پایا ہے ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق گورنر چوہدری محمد سرور نے چک نمبر 105میں زہریلی مٹھائی سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے بعد کروڑ لعل عیسن میں MPAحاجی عبدالمجید خان نیازی کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ 35سال سے برسراقتدار حکمرانوں نے تعلیم صحت بے روز گاری اور لاء ان آرڈر جیسے مسائل حل نہیں کیئے ہسپتالوں میں علاج معالجے کی صورت ناپید ہے مریضوں کو ادویات دستیاب نہیں کروڑ کے چک نمبر 105ایم ایل اور دیگر چکوک کے افراد جنہوں نے زہریلی مٹھائی کھائی پنجاب میں کہیں بھی علاج ممکن نہیں ہو سکا جس کے باعث 30افرا دموت کے منہ میں چلے گئے اور بہت سے ابھی بھی تشویش ناک حالت میں موجود ہیں انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ہسپتالوں میں داخل ہونے والا کوئی بھی مریض بچ نہیں پایا جو کہ میاں برادران کی گڈ گورنس پر سوالیہ نشان ہے اس موقع پر سابق ضلعی صدر PTIیاسر عرفات اور ٹکٹ ہولڈر چوہدری بشارت رندھاوا ،رانا عثمان سمیت درجنوں کارکن موجود تھے۔آخر میں گورنر پنجاب نے لیہ میں MPAمرحوم مہر فضل حسین سمراء کی رہائش گاہ پر اُن کے لواحقین مہر سیف اللہ سمراء ،مہر یاسر سمراء سے تعزیت کرتے ہوئے اُن کی مغفرت کی دعا کی۔۔

Speech

Speech

Hakeem Tariq

Hakeem Tariq

Press Confrence

Press Confrence