لیہ اجتماعی زیادتی، چاروں ملزم گرفتار، وزیر اعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی

Shehbaz Sharif

Shehbaz Sharif

لیہ (جیوڈیسک) لیہ میں چار ملزموں نے نجی سکول کی خاتون ٹیچر سے اغواء کے بعد اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد ویڈیو بنالی، شرمناک ویڈیو کے ذریعے پولیس نے چاروں ملزم پکڑ لیے، وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔

شرمناک واقعہ لیہ میں پیش آیا جہاں چار افراد نے انسانیت سوز عمل کا ارتکاب کیا۔ افسوسناک واقعے میں سراج جام، محمد عمرسمیت چار ملزموں نےنجی کے باہر خاتون ٹیچر کو گاڑی میں اغواء کر لیا۔ سفاک ملزموں نے خاتون ٹیچر کو نامعلوم مقام پر لے جا کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس دوران ویڈیو بھی بناتے رہے۔

ملزموں نے خاتون کو زبان بند رکھنے کے لیے سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ پولیس نے ویڈیو سے شناخت کر کے سراج جام، محمد اکبر اور عمر سمیت چاروں ملزموں کو گرفتار کر لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او لیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔