لیہ کی خبریں 6/2/2016

Layyah

Layyah

لیہ : چاہ بٹھل والا میں شریف میرانی کی رہائش گاہ پر منعقدہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالعزیز طاہر سراجوی نے کہا ہے کہ سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی سیرت طیبہ پرعمل کرنے سے ہی ہم دنیا وآخرت میں سرخروہوں گے۔ انہوںنے کہا دنیا میں زندگی گزارنے کے جو راہنما اصول ہمیں سیرت مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں ملتے ہیں وہ کسی اورجگہ سے نہ ملتے ہیں اورنہ ہی مل سکتے ہیں۔ دنیا کا کوئی شخص، کوئی شعبہ ایسانہیں جس کے لیے اسوہ ء حسنہ میں راہنمائی موجود نہ ہو۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں اغیارکاکی نقالی کرنے کی بجائے سیرت رسول عربی صلی اللہ علیہ والہ وسلم پر عمل کرنا ہو گا اسی میں ہماری بھلائی ہے۔ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم میں مسلمانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ : جامع مسجد گلزار مدینہ ریلوے کالونی لیہ میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے محمد صدیق پرہار نے کہا ہے کہ ہمیں دنیاوی نقصان کا بہت زیادہ دکھ ہوتا ہے دین کے معاملے میں احساس بھی نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ ہم عارضی اور تھوڑے سے دنیاوی فائدے کے لیے دین کے معاملات کو چھوڑ دیتے ہیں جس سے ہمیں ابدی اورزیادہ فائدہ ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا وی کاروبار کا منافع فیصد میں ملتا ہے جبکہ دین کے کاموں کامنافع فیصد میں نہیں گنا میں ملتا ہے۔ دنیاوی کاموں میں ایک سوروپے کے ایک سو دس، یا بیس ملیں گے جبکہ دین کے کاموں میں دس روپے کا منافع کم سے کم سو روپے ملیگا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہمیں ایک روپے کے گم ہونے یا ضائع ہونے کا جتنا دکھ ہوتا ہے۔ ایک نماز تو کیا سال کی نمازیں بھی رہ جائیں اس کا اتنا دکھ بھی نہیں ہوتا۔ ہم دنیامیں غرق ہو چکے ہیں کہ ہمیں احساس ہی نہیں ہے۔