لیہ کی خبریں 28/2/2015

Layyah

Layyah

لیہ (نامہ نگار) حکومت پنجاب ڈینگی سے بچاؤ حفاظتی اقدامات کے لئے تمام ٹی ایم ایز کے ڈینگی بریگیڈ سپرے کے عمل ، جو ہڑوں کو پُر کر نے کے لئے منظم پروگرام تشکیل دے کر اقدامات عمل میں لا ئے جا رہے ہیں یہ بات ڈپٹی سیکرٹری لو کل گو رنمنٹ محمد شبیر بھٹی نے ویئر ہا ؤس لیہ ٹی ایم اے و لیہ سٹی کے مختلف مقاما ت کے معائنہ کے مو قع پر کہی ۔ اس موقع پر ٹی ایم او محمد انور بیگ نے بریفنگ کے دوران نے بتایا کہ ڈینگی سے بچاو کے لیے ٹی ایم اے لیہ میں خصوصی انتظامات کیے ہیں جس کے تحت سولہ افراد پر مشتمل خصوصی ڈینگی بریگیڈخدمات سرانجام دئے رہا ہے اور ٹی ایم اے نے تین اقسام کی مچھر مار ادویات کا سٹاک کرلیا ہے جس کے تحت 85کلوگرام ، اور بارہ پچاس کلوگرام دوائی گودام میں موجود ہے اس کے علاوہ بارہ فوگ مشینیں ، ایک سو چالیسں سپرئے پمپ،ایک گاڑی ڈینگی بریگیڈ، چارسیٹ سیفٹی کیٹس،چھ ڈی واٹرنگ سیٹ مو جو د ہیں ۔اور عملے کو ٹریننگ بھی دی گئی ہے ۔ڈپٹی سیکرٹری لو کل گو رنمنٹ نے فوگ مشین کا عملی مظا ہرہ دیکھا ، ویئر ہا ؤس میں سپیرے مشینوں و دوائی کا معائنہ کیا اور ہد ایت کی کہ فوری طور پر پر وگرام ترتیب دیتے ہو ئے سکولو ں ، سرکاری اداروں میں سپرے کا عمل جا ری کیا جا ئے اور جو ہڑوں میں دوائی ڈالنے کے علا وہ جو جو ہڑ پُر ہو سکتے ہیں انہیں مٹی ڈال کر ختم کیا جا ئے ۔ علا وہ ازیں انہو ںنے گھر گھر سپرے کے لئے بھی ہدایا ت دیں ۔ اور ادویا ت و مشینوں کا ریکا رڈ مر تب کر کے رکھنے کی ضر ورت پر بھی زور دیا ۔ علا وہ ازیں انہو ںنے صفائی کے لئے منظم بنیا دوں پر اقداما ت عمل میں لا نے کی بھی ہد ایت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ ( نامہ نگار ) سرکا ری ملا زمین کے مسائل کو فوری طور پر حل کر نے اور دفتر کے قیا م کے لئے فنڈز کی فراہمی کیلئے اقداما ت جلد عمل میں لا ئے جا ئیں گے ،ملازمین اپنی خد ما ت قومی جذبے سے سر شار ہو کر سر انجام دیں تا کہ عوام کاان پر بھر پو ر اعتماد حاصل ہو سکے ۔یہ با ت ڈی سی ا ولیہ رانا گلزار احمد نے نو منتخب عہدیداران ایپکا کی تقریب حلف برداری سے خطا ب کرتے ہو ئے کہی ۔ تقریب سے صوبا ئی صدر ایپکا حا جی ارشاد حسین ،صوبا ئی جنر ل سیکرٹری فخر الرحمن اظہر ، مرکزی جنرل سیکرٹری نذر حسین کو رائی ، صدر ایپکا بھکر راؤ افلاق احمد ، ضلعی صدر ایپکا مظفر گڑھ وزیر احمد دستی ، ڈویژنل صدر ایپکا سرگودھا چوہدری ممتاز احمد ، ضلع صدر ایپکا لیہ رانا محمد افضل ، جنرل سیکرٹری محبوب ساجد و سابق جنر ل سیکرٹری الہیٰ بخش جو تہ نے بھی خطا ب کیا اور ملا زمین کی تنخواہو ںمیں اضا فے ، ٹا یم سکیل ایوارڈ کے اجراء ،رہا ئشی کالو نی کے اراضی کی فراہمی ، کنٹریکٹ ملا زمین کو مستقل کیے جا نے ایسے مطا لبا ت پر روشنی ڈالی ، ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد نے خطا ب کرتے ہو ئے نو منتخب عہدیداران کو مبا رک با د دی اور انہیں یقین دلا یا کہ ضلع لیہ میں ایپکا سے متعلقہ جو بھی معاملا ت ان کے سامنے لا ئے جا ئیں گے ان کے حل کے لئے سرعت سے کا م ہو گا ۔ دفتر کے قیا م کے لئے فنڈز کی فراہمی کے سلسلے میں ایم پی اے چوہدری اشفاق احمد نے سفارش کی جا ئے گی ۔ اسی طرح انہو ں نے ملا زمین پر زور دیا کہ عوام کے اعتما د کو بڑھا نے کے لئے اپنے فرائض منصبی مزید محنت و لگن سے سر انجا م دیں ۔ تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے صوبا ئی صدر حا جی ارشاد حسین نے کہا کہ ایپکا کے مطالبا ت کے سلسلہ میں صوبا ئی حکو مت کو چارٹر آف ڈیما نڈ پیش کر دیا ہے امید ہے کہ اس کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے انہو ںنے ایپکا کے اتحاد کی ضر ورت پر بھی زور دیا ۔تقریب میں ڈی سی ا ولیہ رانا گلزار احمد نے نو منتخب صدر ایپکا رانا محمد افضل ، جنر ل سیکرٹری محبوب ساجد و دیگر عہدیداران غلام علی شاہ ، نادر شاہ ، محمو د گجر ، مہر نو ید گل ، شعیب جیلا نی ، محبوب ثاقب ، شیخ شکیل ، فرقان خورشید گجر ، ملک شاہنواز ، قاضی محمد عدنان سے حلف لیا ۔تقریب سے صدر ڈی او آفس یو نٹ ملک منصور الٰہی و امتیاز احمد کلو ری نے بھی خطا ب کیا اور مختلف مسائل کی جا نب تو جہ مبذول کروائی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ ( نامہ نگار ) سیکرٹری ہا ئر ایجو کیشن کی ہدایت پر ضلع لیہ کے تمام خواتین کا لجز میں عورتوں کے حقوق و ان کے مو ثر کردار کے حوالے سے سیمینا ر 3سے 5ما رچ منعقد کیے جا رہے ہیں جن میں کا لجز کی طا لبا ت تقاریر ، مباحثے ، ٹیبلو پیش کر یں گے تقریبا ت کی مہما ن خصوصی ریٹا ئرڈ پر وفیسرز و خاتون ما ہر تعلیم ہو ں گی ۔یہ با ت اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا لج ساجد حسین نے سیمینارز کے با رے میں بریفنگ کے دوران بتائی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ ( نامہ نگار ) ضلع لیہ میں شجر کا ری مہم کے دوران 2لا کھ سے زائد پو دے لگا ئے جا رہے ہیں جس کے لئے تمام محکموں کے سربراہا ن با ہمی رابطے و تعاون کے ذریعے شجر کا ری مہم کو کا میا ب بنا ئیں یہ بات ای ڈی او زراعت ظفر اللہ سندھو نے شجر کا ری مہم کے جا ئزہ اجلا س کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔اجلاس میں ای ڈی او صحت ڈاکٹر احمد حسن ، ڈی او فنا نس تا ج محمد ، ڈی او واٹر منیجمنٹ مہر با غ علی ، ڈی او جنگلا ت و زراعت اعجاز احمد تبسم ، ڈی او سول ڈیفنس محمد صفدر ، ڈی او لیبر ضیغم عباس ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر کا لجز ساجد حسین ، بلڈنگ ، ہا ئی وے و ٹی ایم اے کے حکا م نے شرکت کی ۔ اجلاس میں شجر کا ری مہم کے اہداف کے سلسلے میں بر یفنگ کے دوران بتا یا گیا کہ 1لاکھ 10ہزار پو دے محکمہ جنگلا ت پرائیویٹ سیکٹر میں ، محکمہ صحت تحت بی ایچ یو ، ٹی ایچ کیو میں تین ہزار پو دے ، محکمہ جنگلا ت کے تحت سرکا ری جنگلا ت میں 40ہزار پو دے ، محکمہ تعلیم ، کا لجز میں 3ہزار پو دے ، سول ڈیفنس کے تحت پیٹرول پمپوں پر ایک ہزار پو دے و دیگر محکمہ جا ت میں 20ہزار پو دے لگائے جا رہے ہیں ۔ای ڈی او زراعت نے شجر کا ری کے اہداف کو پو را کر نے کے لئے تمام محکمو ں کے درمیا ن باہمی رابطے و تعاون کے ذریعے اہداف کی تکمیل کی ضرورت پر زور دیا ۔