لیہ کی خبریں 10/12/2015

Farmer Package Layyah

Farmer Package Layyah

لیہ : ضلع لیہ میں کسان پیکج کے تحت کاشتکاروں کو مالی اعانت کے پے آرڈرز کی تقسیم کا عمل کو مزید تیز تر بنانے کے لئے ریو نیو حکام کا شتکاروں کو آگا ہی کے لئے مزید بہتر اقدامات عمل میں لائیں اور اب تک کسان پیکج کے تحت 24 ہزار سے زائد کا شتکار مستفید ہو چکے ہیں یہ با ت انہو ں نے کسان پیکج پے آرڈرز تقسیم سنٹر کے معائنہ کے موقع پر کہی ۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لیہ منظور احمد خان چانڈیہ ، تحصیلدار محا ل محبوب اقبال ہنجرا ، نا ئب تحصیلدار شاہنواز خان ، محمد سعید گھمن ، نادرا حکا م و پنجا ب بینک کے متعلقہ حکا م مو جو د تھے ۔ ڈی سی ا ولیہ نے مختلف سٹا لز پر کسان پیکج پے منٹ آرڈرز تقسیم کے کا م کا معائنہ کیا اور کاشتکاروں سے سہو لیات کے بارے میں دریا فت کیا ۔ جس پر کا شتکا روں نے انتظا میہ کی کا وشوں کو سراہاتے ہو ئے اطمینان بخش قرار دیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ: ضلع لیہ میں انسداد ملا وٹ مہم کے تحت ناقص و غیر معیاری اشیا ء خوردو نو ش فروخت کے لئے رکھنے اور سیمپل فیل آنے پر دو دوکا نداروں کے خلا ف مقدمات درج کر انے کے علا وہ ضلع بھر میں محکمہ صحت کی ٹیمیں چیکنگ کا عمل بروئے کار لا رہی ہیں ۔ یہ بات ای ڈی ا وصحت ڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ نے چوک اعظم و دھو ری اڈا پر ہو ٹلز ، بیکر یوں ، سویٹ شاپس و کر یا نہ سٹو روں کے معائنہ کے مو قع پر کہی ۔ سینٹری انسپکٹر محمد حنیف محسن ، مشتا ق عمرانی و دیگر متعلقہ ٹیم ہمر اہ تھیں معائنہ کے موقع پر دھو ری اڈا پر منیر بیکری میں شالیمار نا قص گھی استعما ل کر نے و صفائی کے مناسب انتظا ما ت نہ رکھنے پر بیکری کے ما لک منیر احمد کے خلاف تھا نہ چوک اعظم میں مقدمہ درج کر ا یا گیا اسی طرح سرخ مرچ کا سیمپل فیل آنے پر دھو ری اڈا میں کریا نہ سٹو ر کے ما لک محمد علیم کے خلاف بھی مقدمہ درج کرایا گیا دوران معائنہ سات کلو سے زائد نا قص ٹما ٹر اور سویٹ شاپ پر 23کلو سے زائد ناقص شیرا تلف کر دیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ کروڑ لعل عیسن(نامہ نگار) ضلع لیہ میں ہفتہ انسداد بد عنوانی کے سلسلہ میں سما جی شعو ر کی بیداری کے لئے مختلف ادارے آگا ہی و تدارک کے لئے سیمینارز و ریلیا ں منعقد کر رہے ہیں جس کے دوران گو رنمنٹ پو سٹ گریجو ایٹ کا مر س کا لج لیہ میں پر نسپل رانا خا لد محمو د احمد کی زیر صدارت سیمینار منعقد ہو ا جس میں اساتذہ و طلبا ء نے اس ہفتہ کی منا سبت سے آگا ہی و تدارک برائے انسداد بد عنوانی پر روشنی ڈالی اور بد عنوانی کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والو ں کے خلاف حکو متی کا وشوں کو سراہا اور شہر یو ں کو اپنی ذمہ داریو ں سے آگا ہ کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار)ضلع لیہ میں آرمی پبلک سکو ل پشاور کے شہدا ء کو خراج تحسین پیش کر نے کے لئے سات روزہ یاد گا ری ہفتہ شہداء منا یا جا رہا ہے جس کے تحت محکمہ تعلیم ، کالجز ، سوشل ویلفیئر ، سپو رٹس و دیگر اداروں کے زیر اہتمام تقاریب منعقد کی جا رہی ہیں یہ با ت یا د گا ری تقاریب کے لئے مقرر کر دہ فوکل پرسن ڈی او سی شہزاد خان مگسی نے بتا ئی ،تفصیلا ت کے مطا بق ضلع لیہ میں دس سے سولہ دسمبر ہفتہ یا د گا ر ِ شہدا کے دوران 11دسمبر کو گو رنمنٹ گرلز و بوائزکا لجز برائے خواتین فتح پور و لیہ ، سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام تقاریری مقابلے ، ملی نغمے اور سپو رٹس پر وگرام کے تحت فٹ بال میچ ، الفتح فٹ با ل کلب و زینتھ فٹ با ل کلب کے درمیا ن کھیلا جا ئے گا جبکہ ٹی ایم اے ہا ل لیہ میں شہدا کو خراج تحسین پیش کر نے کے لئے سیمینارمنعقد کیا جا رہا ہے ۔اسی طرح 12دسمبرکو گو رنمنٹ گر لز وبوائز کا لجز چوک اعظم و لیہ ، اسی طرح گو رنمنٹ ہا ئی سکو ل بوائز و گر لز چوک اعظم میں ملی نغمے ، تقاریر و سپورٹس مقابلے ہوں گے ۔ 13دسمبر کو گو رنمنٹ ڈگری کا لج لیہ ، گو رنمنٹ گرلز و بوائز کا لج انسٹی ٹیوٹ برائے کا مر س کروڑ میں سیمینار ، تقریری مقابلے اور فٹ با ل میچ دربا ر الیون ، 84ایم ایل کے درمیا ن ہوں گے ،14دسمبر کو گو رنمنٹ پوسٹ گر یجو ایٹ کا لج گر لز و بوائز کو ٹ سلطا ن ، کا مر س انسٹی ٹیوٹ کوٹ سلطا ن ، ڈگری کا لج گر اؤنڈ لیہ اور گو رنمنٹ ایم سی ہا ئی سکو ل و گو رنمنٹ گر لز ما ڈل ہا ئی سکو ل میں تقریری مقابلے ،ملی نغمے و سپو رٹس ایونٹس ہو ں گے ۔ 15دسمبر کو گو رنمنٹ ڈگری کا لج گر اؤنڈ لیہ و گو رنمنٹ ایم سی ہا ئی سکو ل و گو رنمنٹ گر لز ما ڈل ہا ئی سکو ل لیہ میں العباس والی با ل کلب ، حیدری والی بال کلب ، الغازی والی با ل کلب ، نشان حیدر والی با ل کلب ، شہباز والی با ل کلب ، شاہ پور والی با ل کلب ، کو ٹ سلطا ن والی با ل کلب ، عید گا ہ ، مر ہا ن والی با ل کلب کے درمیا ن مقابلے ہو ں گے اور تقریری مقابلے منعقد کیے جائیں گے ١ور 16دسمبر کو گو رنمنٹ کا مر س کا لج لیہ ، گو رنمنٹ کا لج چوبا رہ ، گو رنمنٹ ڈگری کا لج لیہ ، گو رنمنٹ ڈگری کا لج برائے خواتین اور گو رنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف کا مر س برائے خواتین لیہ میں تقریری مقابلے ، ملی نغمے ، سپو رٹس ایو نٹس ، پینٹنگ اور فٹ با ل و والی با ل کے فائنل میچز و تقسیم انعاما ت ہو ں گے۔