لیہ کی خبریں 21/12/2015

Layyah

Layyah

لیہ: جشن عید میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے مباک موقع پر بارہ ربیع الاول چوبیس دسمبر کو کھرل عظیم میں قاری حافظ محمد موسیٰ کی رہائش گاہ سے چوبیسواں سالانہ میلاد مصطفی کارواں دن گیارہ بجے روانہ ہو کر دربار عالیہ سخی شاہ سلطان رحمة اللہ علیہ پراختتام پذیرہوگا۔میلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کارواں کے انتظامات کاسلسلہ جاری ہے۔ کارواںمیں گورنمنٹ پرائمری سکول چاہ ٹاہلی والا، گورنمنٹ پرائمری سکول بستی کرکن کے علاوہ چاہ سمندری والا، چاہ فقیروالا،چاہ پھتے والا،گنجانوالہ اوردیگربستیوں کے لوگوںکی کثیرتعدادمیں شمولیت متوقع ہے۔میلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کارواںمیں معروف علماء کرام اورنعت خواں حضرات تشریف لارہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ()ہم عوام کے ٹیکسزسے تنخواہیں لیتے ہیں اورعوام کے ہی خادم ہیں ۔ ان خیالات کااظہاراے ایس آئی محمدنوازخان نے پاکستان سنی تحریک کے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔پاکستا نسنی تحریک کے وفدنے صدرپی ایس ٹی عبدالرشیدرضوی کی قیادت میں اے ایس آئی محمدنوازسے ملاقات کی۔ اے ایس آئی نے وفدسے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہم عوام کے ٹیکسزسے تنخواہیں لیتے ہیں ہم عوام کے خادم ہیں ۔میری ٹیم کرپشن اورسفارش سے پاک ہے۔ہم بغیرنمبروالی موٹرسائیکل روکتے ہیں اورزیردفعہ ٥٥٠ض ب کے تحت کارروائی کرتے ہیں۔ہمارے اس اقدام کی وجہ سے چوری کی وارداتوںمیںکمی آئی ہے۔ وفدمیں شامل عبدالرشیدرضوی، مولانامشتاق احمدنقشبندی اورراناشکیل احمدقادری،شعیب احمد،محمدیوسف،اسدعلی،خرم محمود،شفیق رانانے اے ایس آئی محمدنوازکواپنے فرائض ایمانداری اوربلاتفریق سرانجام دینے پرمبارکباد دی اورکہا کہ اس طرح کے پولیس اہلکاروںپرقوم فخرکیاکرتی ہے۔انہوںنے کہا کہ بغیرنمبرموٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائی سے جرائم میںبھی کمی واقع ہوسکتی ہے۔ ان کے ساتھ امان اللہ مرانی، غلام رسول، نذرحسین، پیربخش نے ڈی پی اولیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اے ایس آئی محمدنوازکوترقی دی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ()مسجدحمزہ جی ٹی ایس اڈہ میں ١٣ربیع الاول ٢٥دسمبربعدنمازعشاء محفل میلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم منعقدکی جارہی ہے ۔جس میں علامہ محمداشرف مظہری آف چوک اعظم خطاب کریں گے۔حافظ غلام محمدباروی سرپرستی جبکہ قاری محمدبنیامین چشتی صدارت کریں گے۔حافظ عبدالحمیدچشتی تلاوت قرآن پاک کی سعادت حاصل کریں گے۔محمداسلم ساجد،محمدصدیق پرہار،محمدرفیق، محمدکامران،طاہراقبال، محمدآفاق،عبدالرشیدخان ہدیہ نعت پیش کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ () محمدعارف ٹائرورکس والے ،فرحان عارف کے زیراہتمام محفل میلادمصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم وعرس مبارک علامہ محمدتقی یزدانی رحمة اللہ علیہ ان کی رہائش گاہ نزدجامع مسجدنورچوبارہ روڈ لیہ میں دوجنوری دوہزارسولہ بروزہفتہ صبح دس بجے منایا جارہا ہے۔جس میں صاحبزادہ احمدحسن باروی سرپرستی وصدارت کریں گے۔ پروفیسر علامہ احمدرضااعظمی خطاب کریں گے۔قاری عبدالمجیدطاہرتلاوت قرآن پاک جبکہ محمدطارق عطاری،عمران بریال،بشیرچھنڑ،اشرف چھنڑ،محمدصدیق پرہارہدیہ نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔