لیہ (محمد صدیق پرہار) ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال لیہ میں طبی سہولیات و ادویات کی فراہمی اور کلینیکل لیبارٹری، ایکسرئے، ای سی جی، سٹور ادویات سے مریضوں کو مستفید کیے جانے کا معائنہ کیا اور ہسپتال میں مختلف وارڈو ں میں داخل مریضو ںکی خیریت دریافت کی۔ مجموعی طور پر ہسپتال کی صفائی کے نظام کا جائزہ لیا۔انہوں نے ہسپتال کے گراسی پلاٹس کو صاف رکھنے و مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔سی ای او صحت ڈاکٹر امیر عبداللہ سامٹیہ ،ایم ایس ڈاکٹر عتیق الرحمان خان نے ہسپتا ل سے فراہم کردہ طبی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ(محمدصدیق پرہار ) اسسٹنٹ کمشنر کروڑ محمد تنویر یزداں نے ٹی ایچ کیوہسپتال کا معائنہ کیا اور فراہم کردہ طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر ایم ایس محبوب حسین قریشی نے ہسپتال سے فراہم کردہ سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی ۔اے سی نے صفائی کے معیارکو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ (محمدصدیق پرہار )انسداد ملاوٹ مہم کے تحت فوڈ انسپکٹر ڈاکٹر عاطف عطاری نے ہفتہ بازار ہیڈوائرری کا اچانک معائنہ کیا ۔بازار میں اشیائے خورد نوش کی کوالٹی کا معائنہ کیا ۔چائے و سرخ مرچ کے سیمپل حاصل کرکے تجزیہ کے لیے لیبارٹری بھجوائے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ ( محمدصدیق پرہار ) غریب اور مستحق افراد کو کھانے کی مفت فراہمی ایسی سہولت صدقہ جاریہ کی حیثیت رکھتی ہے جس کے لیے صغری رحمان ٹرسٹ کے اللہ والادستر خواں کا قیام دیگر مخیر حضرات کے لیے عملی نمونہ ہے ۔یہ بات صدر انجمن تاجران لیہ ملک مظفر اقبال دھول نے اللہ والادستر خوان کے افتتاح کے موقع پر کہی۔اس موقع پردسترخواں کا اجراء کرنے والے ملک قمرالزمان نے بتایا کہ اللہ والادستر خواں پر مستحقین کو دوپہر کا کھانا مفت فراہم کیاجائے گا۔اس موقع پر سید صبغت اللہ حسنین گیلانی نے دعاکرائی اور مستحقین کو مفت کھانے کی فراہمی کے اقدامات کو بہتر قرار دیا۔اس موقع پرجنرل سیکرٹری انجمن تاجران شیخ کمال الدین ،سلیم دانش ،ذیشان ،علی فراز، خرم ارشاد،محمد عرفان ،عنایت بلوچ ،عبداللہ یوسفی ،قیصر انصاری و انجمن تاجران کے عہدادارا ن بھی موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ( محمدصدیق پرہار )ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ میں سات ٹیموں نے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ۔یہ بات صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن لیہ حیدر کامران نے کوارٹر فائنل میچوں کے انعقادکے بارے میں بتاتے ہوئے کہی۔انہوں نے بتایا کہ کوارٹر فائنل کے لیے ہائی ویز،فرینڈز ،جم خانہ،پاک،نیو ڈیفینس ، ٹی ڈی ائے ،بسمہ اللہ کرکٹ کلبز نے کوالیفائی کیا ہے جو پہلا کوارٹر فائنل ہائی ویز جم خانہ کے درمیان دوسرا فرینڈز و نیو ڈیفینس ،اسی طرح جم خانہ کوٹ سلطان و پاک کرکٹ کلب کے درمیان، تیسرا اور چوتھا کوارٹر فائنل بسمہ اللہ اور ٹی ڈی اے کرکٹ کلب کے درمیان کھیلاجائے گا۔