لیہ: تنظیم آئمة المساجدجماعت اہلسنت کااجلاس جامع مسجد مدنی محلہ قادرآباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت صدر تنظیم قاری محمد بنیامین چشتی نے کی۔اجلاس میں رواں ماہ جامع مسجد مدنی محلہ قادرآباد میں تنظیم آئمة المساجد کے زیر اہتمام مرکزی تاجدارختم نبوت کانفرنس کرانے کافیصلہ کیاگیا۔ جس کیلئے تیاریوں کاآغاز کردیا گیا ہے جبکہ اہلسنت کی مختلف مساجدمیں بھی ختم نبوت کے سلسلہ میں پرگروام کرائے جارہے ہیں۔ گولڑہ شریف میں ایک سوسولہویں خاتم النبیین کانفرنس کی کامیابی پرمبارکبادپیش کی گئی۔ اجلاس میں دہشت گردی کی مذمت کی گئی ۔اجلاس میں کالعدم تنظیموں پرکڑی نظررکھنے اورعلامہ سیّد حامدسعید کاظمی کورہا کرنے کامطالبہ کیاگیا۔قاری ظفرچشتی کی بھابی کی کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اوردعائے مغفرت کی گئی۔ اجلاس میں علامہ محمداشرف مظہری، علامہ غلام مرترضیٰ مظہری، مولانامظفرحسین باروی، قاری محمدلقمان سعیدی، قاری عبدالرحمان، مولانامشتاق احمد نقشبندی، مولانا عبدالرشیدرضوی، مولانارشیداحمدباروی سمیت علماء کرام، حفاظ عظام اورآئمة المساجدنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ: مسجد حمزہ جی ٹی ایس اڈہ اور ٹی ڈی اے کالونی میں شیخ کاشف سجاد کے گھر محافل نعت کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تلاوت قرآن پاک کی سعادت حافظ عبدالحمیدچشتی اورمحمدصدیق پرہار نے حاصل کی۔محمدسمیع اللہ قریشی، محمداسلم ساجد، سرفرازاقبال، شیخ کاشف سجاد، شیخ صادق سلیم مدنی، محمدشعیب نظامی،عمران احمدخان، عبدالرشید خان، محمد کامران چشتی، شیخ اشعراسلام، شیخ جاوید اقبال اوردیگر نعت خوانوںنے ہدیہ نعت پیش کیا۔تنویر نجف اورمحمدصدیق پرہار نے اپناپنا لکھا ہوانعتیہ کلام پیش کیا۔محافل نعت میں عوام اہلسنت نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔