لیہ آباد کی خبریں 2/5/2017

Layyah

Layyah

لیہ : ریلوے کالونی لیہ میں ٹریفک انسپکٹر ریلوے ملک محمد اشرف کی زوجہ مرحومہ ریٹائرڈ ہیڈ مسٹریس کی قل خوانی کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ممتازمذہبی سکالر مفتی احمد رضا اعظمی نے کہا ہے کہ قبر کے امتحان میں کامیابی پہچان مصطفی سے ملے گی۔جوزندگی میں جتنا زیادہ درودوسلام کاوردجاری رکھے گا قبرمیں اسے اتنی ہی پیارے آقا کی پہچان نصیب ہوگی،انہوںنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کے نیک بندوں اورمتبرک مقامات کے وسیلہ سے دعامانگنا انبیاء کرام کی سنت ہے۔گستاخ رسول کاچہرہ مرنے سے پہلے مسخ ہوکرناقابل شناخت ہوجاتا ہے۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام کواللہ تعالیٰ نے آسمان پراٹھالیا ان کے دشمن دہشت گردتختہ دارپرچڑھ کراپنے انجام کوپہنچے۔مفتی احمدرضااعظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ والدین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئو۔والدین جب تک راضی نہ ہوں اللہ بھی راضی نہیںہوتا۔ قل خوانی میں سیّدرفاقت علی گیلانی ناظم یونین کونسل تھل جنڈی، ملک محمدرمضان بٹ پی ڈبلیوآئی ریلوے لیہ، حافظ عبدالرحمن، حافظ حضوربخش،قاری محمداسماعیل نظامی،چوہدری محمدانورگجر،سہیل اقبال قادری سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ افرادنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔
لیہ() یوم مزدورکے موقع پرانجمن اخبارفروشاں لیہ کاخصوصی اجلاس انجمن کے سب آفس میںمنعقدہوا۔اجلاس کی صدارت صدرانجمن اخبارفروشاںزین علی کھوکھرنے کی، تلاوت قرآن پاک کی سعادت سینئرنائب صدرثناء اللہ گرواں،نعت شریف پیش کرنے کی سعادت پریس سیکرٹری محمدصدیق پرہارنے حاصل کی۔جنرل سیکرٹری طارق یاسین نے اجلا س کاایجنڈا پیش کیا۔صدرانجمن اخبارفروشاں زین علی کھوکھرنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اخبارفروش محنت سے روزی کماتاہے، ان کے مسائل کے حل کے لیے بھرپورکرشش کریں گے۔اخبارفروش تمام موسمی حالات میں اخبارپہنچانے کی ڈیوٹی اداکرتے ہیں،انہوںنے کہا کہ اخبارمالکان اورارباب اختیارکواخبارفروشوں کے مسائل پرتوجہ دینی چاہیے، اجلاس میں محمداسد، حسن بلال قریشی، شکیل احمد، صغیرعباس، محمدشاکر، رفیق درانی سمیت اخبارفروشوںنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔

لیہ ( )پٹرولنگ پوسٹوں کے زریعے موثر گشت و پڑتال سے شاہرات پر جرائم کی روک تھام میں نمایاں مدد مل رہی ہے جس کے لیے پٹرولنگ پوسٹوں کے افسران واہلکارا ن اپنی خدمات بہتر طور پر سرانجام دیتے رہیں۔یہ بات انچار ج پٹرولنگ پولیس لیہ انسپکٹر ساجد مسعود نے پٹرولنگ پوسٹوں کی ماہانہ کارکردگی کے جائزہ کے لیے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوے کہی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ کے دوران پٹرولنگ پوسٹوں سے مختلف جرائم میں ملوث افراد کے خلاف 27مقدمات درج کرانے کے علاوہ 425افراد کو مدد فراہم کی گئی۔اجلاس میں انسپکٹر ساجد مسعود نے مجموعی طورپر کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اسی جذبے سے فرائض کی ادئیگی کرنے کی ضرروت پر زور دیا۔ اجلاس میں ضلع بھر کی پٹرولنگ پوسٹوں کے افسران نے شرکت کی۔
لیہ ( ) مزدوروںکے عالمی دن کے موقع پر مزدور طبقہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے اور انہیں در پیش مسائل کے حل اور پنجاب حکومت کی مزدوروں کی فلاح وبہبود کے لیے اُٹھائے گئے موثر اقدامات کے بارے میں آگاہی کے لیے سیمینار ڈسٹرکٹ لیبر آفیسر کلیم یوسف کی زیر صدارت منعقدہ ہوا ۔سیمینار میں مزدور رہنماوں نے مزدور کی خدمات اور درپیش مسائل کے بارے میں جبکہ کلیم یوسف نے چائلڈ لیبر کے خاتمے ،مزدوروں کی فلاح کے لیے خدمت کارڈ کا اجراء ،جہیز فنڈکی فراہمی ایسے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔سیمینار میں مزدوروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔