لیہ : اللہ نے نبی کریم کو سراپا معجزہ بنا کر بھیجا۔ ان خیالات کا اظہار علامہ عبدالعزیز طاہر سراجوی نے نزدگدارہ چوک محمد بلا بھٹی کے مکان پر منعقدہ محفل میلا مصطفی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ منظور حسین مہتابی، پیر خالد سراجوی نے ہدیہ نعت پیش کیا۔ علامہ عبدالعزیز طاہر سراجوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا دیگر تمام انبیاء معجزے لے کر آئے۔ہمارے پیارے نبی معجزہ بن کر تشریف لائے۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے محبوب نے انگلی کے اشارے سے غروب ہونے والا سورج واپس لایا، چاندکے دو ٹکڑے کیے، کنکریوں نے کلمہ پڑھ کر رسالت کی گواہی دی، درخت چل کرآیا،جس نے جومعجزہ دکھانے کو کہا اسی وقت دکھا دیا۔ محفل میلاد مصطفی میں زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ افرادنے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیہ : میلادمناناسنت انبیائ، سنت اصحاب اوراولیاء کاعمل ہے۔ ان خیالات کااظہارعلامہ سعیداحمدباروی المعروف مولاناغلام محمدباروی نے جامع مسجد گلزارمدینہ ریلوے کالونی لیہ میںمنعقدہ محفل میلادمصطفی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔محفل میلادمصطفی کی روحانی صدارت خود سرکار مدینہ، سرورقلب وسینہ ،حضرت محمدمصطفی نے کی۔تلاوت قرآن پاک کی سعادت حافظ عبدالحمیدنے حاصل کی، محمداسلم ساجد، سہیل اقبال عطاری، شیخ اشعراسلام، شیخ کاشف سجاد، عبدالرشیدخان، عمران احمدخان، سرفرازاقبال، محمدکامران چشتی،حافظ عبدالحمید چشتی،علی حسن صابری، محمداشرف،ملک ظفراقبال،محمدصدیق پرہار اور دیگر نعت خوانوںنے ہدیہ نعت پیش کیا۔محفل میلادمصطفی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سعیداحمدباروی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے دیگرتمام انبیاء کوان کے ناموںسے جبکہ نبی پاک کوالقابات سے مخاطب کیا۔اللہ تعالیٰ نے اپنے حبیب کوقرآن پاک میں القابات سے مخاطب کرکے امت محمدی کونبی پاک کاادب سکھایا ہے۔انہوںنے کہا کہ محبت رسول ہی ہمیں قبروحشرکے امتحان سے کامیاب کرائے گی۔انہوںنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام انبیاء کرام اوراصحاب رسول نے رسول پاک کا میلاد منایا، ہردورمیں اولیائے کاملین بھی میلادشریف مناتے آرہے ہیں۔انہوںنے کہا کہ میلادمنانے کے ساتھ ساتھ تعلیمات مصطفی پرعمل کرنابھی ضروری ہے۔محفل میلادمصطفی میں محمدرمضان بٹ پی ڈبلیوآئی ریلوے، محمداقبال قریشی، غلام فرید تھہیم، محمد عدنان خان، احسن علی نور، جمشیداقبال سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔