لیہ (محمد صدیق پرہار) اللہ تعالیٰ نے نبی کریم کو لامکاں پر جسمانی معراج کرایا۔ ان خیالات کا اظہار قاری محمد رمضان قادری نے جامع مسجد گلزار مدینہ ریلوے کالونی لیہ میں منعقدہ محفل جشن معراج مصطفی سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری محمد رمضان نے حاصل کی۔محمداسلم ساجد، شیخ کاشف سجاد، عمران احمد خان، محمد طارق عطاری، محمد عدنان، حافظ محمدربانی،شیخ محمدآصف،نذیراحمد، ملک ظفراقبال نے ہدیہ نعت پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔قاری محمد رمضان قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معراج رسول پاک کاعظیم معجزہ ہے۔انہوںنے کہا کہ کفارومشرکین کامعراج مصطفی کوماننے سے انکارکرنایہ ثابت کررہا ہے کہ نبی کریم کوخواب میںنہیں عالم بیداری میںجسمانی معراج ہوا۔خواب میںمعراج ہوتی توکفارومشرکین کبھی اعتراض نہ کرتے۔انہوںنے کہا کہ صرف نبی اکرم نے اپنی آنکھوںسے اللہ تعالیٰ کادیدارکیا ہے۔انہوںنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شب معراج نماز اور روزوں کے تحفے عطاء ہوئے ۔ ہم مسلمانوںکوان تحفوں سے عملی محبت کرنی چاہیے۔محفل جشن معراج مصطفی میں عوام اہلسنت نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ(محمدصدیق پرہار)نزدمیاں بہادرموڑ ملک رفیع اللہ کی رہائش گاہ پرمنعقدہ محفل معراج مصطفی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالعزیزطاہرسراجوی نے کہا ہے کہ رسول پاک کومعراج ہواامت کوخوش ہوناچاہیے۔انہوںنے کہا کہ ہمیں یاہمارے کسی دوست یاکسی رشتہ دارکو کوئی اعزازملتا ہے توہم خوش ہوتے ہیں۔اللہ تعالیٰ نے سرکاردوجہاں کولامکاں پرمعراج کرایا، اپنے دیداراورقرب خاص سے سرفرازفرمایا، جنت کی سیرکرائی، دوزخ کامعائنہ کرایا،انبیاء اورملائکہ کی امامت کرائی،نماز، روزے کے تحفے دیے۔اس لیے امتی کومعراج مصطفی پرجشن مناناچاہیے کہ اللہ تعالیٰ نے ایسی عظمتوں اوررفعتوں والے نبی کی امت بنایا۔محمدصدیق چشتی نے ہدیہ نعت پیش کیا۔محفل معراج مصطفی میں زندگی کے مختلف شعبوں سے وابستہ افرادنے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ ( محمدصدیق پرہار )ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ نے گندم خریداری مرکز چوبارہ کا اچانک دورہ کیا ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوبارہ صفات اللہ خان،ڈی ایم او عثمان منیر بخاری ،سنٹر کوارڈی نیٹر محمد طاہر ،فوڈ انسپکٹر محمد اکبر ،گرداور شخ محمد یونس اور کاشت کاروں کی بڑی تعداد موجو دتھی۔ڈپٹی کمشنر نے فوڈ سنٹر میں موجود باردانہ ،کاشتکاروں کی فہرستیں اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے اس موقع پر تمام ریکارڈ کی پڑتا ل کی اور بار دانہ کے حصول کے لیے آئے ہوئے کاشت کاروں سے مسائل کے بارے دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران و اہلکاران کو ہدایت کی کہ کاشت کاروں کو باردانہ شفاف انداز میں پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر دیا جائے اور کاشت کاروں کو لائن میں کھڑا کرنے سے ہر ممکن گریز کیاجائے۔انہوں نے کہا کہ کاشت کار فوڈ سیکورٹی کے ضامن اور ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں اس لیے ان کو سہولیات کی فراہمی ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ سنٹر پر مڈل مین اور بے ضابطگی کی شکایت پر سخت کارروائی کی جائے گی اور کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے گندم خریداری سینٹرہیڈ ویرڑی اور صابر آباد کا بھی دورہ کیااور باردانہ کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ ( محمدصدیق پرہار )چائلڈ لیبر ایکٹ کے موثر نفاذکے سلسلہ میں لیبر آفیسر کلیم یوسف اور انسپکٹر چوہدری محمد افضل پر مشتمل خصوصی ٹیم نے صبح 9بجے چک نمبر 177ٹی ڈی اے میں بودلہ برکس کمپنی کے بھٹہ پر اچانک معائنہ کیا تو گیارہ سالہ بچہ مصم رضا اینٹیں بنانے کے کام میں مصروف پایا گیا۔جس پر بھٹہ مالک محمد اسلم بودلہ کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کروا دیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ( محمدصدیق پرہار )چائلڈلیبر کے خاتمے کے لیے ڈسٹرکٹ کوراڈی نیشن کمیٹی کا جائزہ اجلاس 27اپریل کو 11بجے دن ڈی سی لیہ کے کانفرنس روم میں منعقد ہوگا۔ڈپٹی کمشنر واجد علی شاہ اجلاس کی صدارت کریں گے۔