لیہ کی خبریں 24/8/2016

Layyah

Layyah

لیہ: جامع مسجد لاثانی محلہ ہانساں والامیں حاجی فیصل حسن، عمران حسن کے والد ملک احمدحسن ہانس مرحوم کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ عبدالعزیز طاہر سراجوی نے کہا ہے کہ ایصال ثواب کرنے سے فوت شدہ مسلمانوں کو فائدہ پہنچتا ہے۔تلاوت قرآن پاک کی سعادت قاری عبدالطیف باروی نے حاصل کی۔ منصور علی مہروی نے ہدیہ نعت پیش کیے۔ علامہ عبدالعزیز طاہر سراجوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے فوت شدہ عزیزواقارب اورتمام مسلمانوں کیلئے ایصال ثواب کرتے رہناچاہیے۔اس میں ہمارااپنا بھی فائدہ ہے۔انہوںنے کہا کہ فلموں اورگانوںنے ہماری نوجوان نسل کے کردار کومسخ کرکے رکھ دیا ہے۔ گانے سننا اورفحش فلمیں دیکھناحرام ہے۔برسی کی تقریب میں عوام نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ() سن رائزپبلک ہائی سکول کے ہونہارطالب علم محمدآفاق ولد شاہدمسعودنے نہم کلاس کے امتحان میں چارسوتیس نمبرحاصل کرکے کلاس نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے۔محمدآفاق نے کہا ہے کہ میری یہ کامیابی میرے اساتذہ کی انتھک محنت کانتیجہ ہے۔ سمیع اللہ قریشی، عمران احمدخان، ندیم احمد، عبدالرشیدخان، کامران چشتی، شیخ کاشف سجادنے محمدآفاق کونمایاںپوزیشن حاصل کرنے پرمبارکباددی ہے۔