لیہ کی خبریں 15/5/2014

لیہ (ایم آر ملک سے) ممبر صوبائی اسمبلی لیہ چوہدری اشفاق احمد نے کہا ہے کہ سیاسی شعبدہ بازیوں سے قوم کو تقسیم کر کے تحریک انصاف ملک و جمہوریت کی کوئی خدمت نہیں کر رہی۔یہاں جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ دھرنے جیسے غیرسنجیدہ اقدام کا مقصد صرف سستی شہرت حاصل کرنا ہے۔عمران خان سیاست میں تبدیلی کے نعرے لگاتے ہیں، تبدیلی غیرسنجیدہ رویوںاورقومی مفاد سے ٹکرا کر نہیں آتی۔ وزیراعظم میاں نوازشریف ڈرون حملوں پر قومی امنگوں کی بھرپور ترجمانی کر رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ کی حکومت ایسے قدم اٹھائے گی جن سے ملک وقوم کے مفادات وابستہ ہوں۔سیاسی شعبدہ بازیوں سے سستی شہرت ضرور ملتی ہے لیکن قومی معاملات نہیں چلائے جاسکتے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ (ایم آر ملک سے)ٹریفک پولیس اور عوام میں رابطہ کو مزید مستحکم کرنے اور دور جدید کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہونے کے ساتھ ساتھ عوام میں ٹریفک شعور کو اجاگر کرنے کیلئے ویب سائیٹ قائم کر دی گئی ہے۔یہ بات انچارج ٹریفک ایجوکیشن لیہ انسپکٹر محمد شفیع نے میڈیا کے نمائندوںسے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انھوں نے کہا کہ ٹریفک پولیس پنجاب نے WWW.TRAFFIC POLICE.PUNJAB.GOV.PAKکے نام سے ویب سائیٹ تیارکی ہے۔اس ویب سائیٹ کاعوام کو خاطر خواہ فائدہ ہو گا۔اس ویب سائیٹ سے لوگ گھر میں بیٹھ کر ٹریفک سائن سگنلز ہائی وے کوڈ کے بارے میں معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔اور اس کے ساتھ ساتھ ڈرائیونگ لائنسنس کا حصول اور طریقہ کار اور ڈرائیونگ لائنسنس کے حصول کیلئے فارم ڈائون لوڈ کر سکیں گے۔انھوں نے مزید کہا کہ اس ویب سائیٹ کا مقصد عوام کو سہولیات فراہم کرنا اورٹریفک پولیس کی طرف سے دیگر معلومات کے متعلق آگاہی دینا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ(ایم آر ملک سے)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے سنیئر رہنما شیخ عابد حسین سلطان نے کہا ہے وزیراعظم کی جانب سے یوتھ لون سکیم ایک انقلابی اقدام ہے جس نوجوانوں کے لئے روز گار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے ، حکومت کے اس اقدام سے واضح ہوتا ہے کہ وہ نوجوانوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن ) کی حکو مت ملکی معیشت مستحکم کر نے کیلئے اقدا ما ت کر ر ہی ہے معا شی بحر ان اور توانائی کے مسائل مسلم لیگ ن کی حکو مت کو ورثے میں ملے ہیں 14سال کے مسائل چند مہینوں میں حل نہیں ہو سکتے اس کے باوجود وز یر اعظم میاں نو ازشر یف اور ا ن کی ٹیم ورثے میں ملے ہو ئے توا نا ئی معاشی اور انتظا می بحرا نوں کے حل کیلئے سنجید ہ اقدا ما ت کر ر ہی ہے اور وطن عز یز ا س وقت درست سمت میں رواں دواں ہے قو م دیکھے گی کہ بہت جلدو ز یر اعظم میاں نو ازشریف کی قیا د ت میں پا کستان جنو بی ا یشیا ء ا بھر تی ہو ئی معیشتوں میں سے ا یک ہو گا و ز یر اعظم میاں نو ازشر یف کوششیں ر نگ لا ئیں گی ا ن کے غیر ملکی دور ے دراصل پا کستان میں غیر ملکی سر ما یہ کاری لا نے کیلئے بھی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ (ایم آر ملک سے) میلوں ٹھیلوں سے ہی سماجی ہم آہنگی اور ثقافت کو فروغ حاصل ہوتا ہے اور معاشرے میں امن کی فضا کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ یہ بات مہر زبیر احمد یونین کونسل لدھانہ میں میلے کا افتتاح کرتے ہوئے کہی ۔ لیہ کی فلاحی تنظیم عوامی ترقیاتی ادارہ نے سائوتھ ایشیا پارٹنرشپ کے تعاون سے یونین کونسل لدھانہ میں ایک روزہ میلے کا انعقاد کیا ۔ میلہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آواز پروگرام کے کوآرڈینٹر مہر زبیر احمد نے کہا کہ میلے ٹھیلے ہماری سماجی زندگی کا اہم حصہ رہے ہیں اور ان تقریبات سے ثقافت کے فروغ میں اہم مدد ملتی ہے جبکہ میلوں میں لوگوں کی شرکت سے نہ صرف ثقافت بلکہ امن اور مذہبی ہم آہنگی کوبھی فروغ ملتا ہے۔ انھوں نے مزیدکہا کہ سائوتھ ایشیا پارٹنر شپ پاکستان کے پروگرام آواز کے تحت ضلع بھر میں سماجی شعور ، ثقافت کی بہتری اور امن کے فروغ کے لئے ایسے میلوں ، علمی ادبی مباحث اور سیمیناروں کا انعقاد کیا جائے گا ۔ میلہ میں یونین کونسل کے تمام چکوک سے مردو خواتین اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔میلہ کا مقصد مختلف مکتبہ فکر کے درمیان سماجی ہم آہنگی اور ثقافت اور امن کا فروغ تھا۔تعلیمی شعور اُجاگر کرنے کے لیے تھیٹر ڈرامہ اور ڈاکو منٹری فلم بھی دکھائی گئی۔

Layyah News Picture

Layyah News Picture