لیہ + کروڑ لعل عیسن کی خبریں 30/04/2015

Bahadur Khan

Bahadur Khan

لیہ + کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی نے عوام کو ریلیف دینے کی بجائے اراکین اسمبلی اور عوام کی توہین کی اور میرے دور میں منظور ہونے والے فتح پور گرڈ اسٹیشن کا افتتاح کر کے نمبر بڑھائے۔ یہ بات سابق وفاقی وزیر دفاعی پیداوار سردار بہادر خان نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ اسٹیٹ منسٹر نے یہاں کی عوام سمیت نمائیندگان کا بھی اپنا ماتحت سمجھا اور جلسہ میں انتہائی غیر سنجیدہ گفتگو کرتے رہے جس پو ر میں ان کی پر زور مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرے دور میں منظور ہونے والے پاکستان بیت المال کا دستکاری سکول اور فیڈرل ورکر سکول ایم این اے کی نا اہلی کی وجہ سے یہاں سے لیہ شفٹ کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فتح پور گرد اسٹیشن ان کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ لیکن نمبر ٹانگنے کیلئے کچھ اور لوگ سامنے آگئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ + کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) گرین اینڈ کلین پنجاب کے تحت کروڑ شہر میں صفائی اور ڈینگی مچھروں کی صفائی کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ روز ٹی ایم اے کے عملہ نے وارڈ نمبر 11,12,13 میں اور سبزی منڈی میں صفائی اور سپرے کروایا جا چکا ہے۔ یہ بات سینٹری انسپکٹر سید علمدار شاہ نے گزشتہ روز سبزی منڈی میں صفای کے دوران بتائی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کے مطابق پنجاب بھر کی طرح کروڑ لعل عیسن میں شہر کو گرین اینڈ کلین بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر انچارج سپرے منتظر مہدی ، دروغہ صفائی عبدالغفار جکھڑ ، سجاد جعفری ، فلک شیر امان اللہ و دیگر موجود تھے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ + کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) مرکزی انجمن تاجران کا الیکشن کمشن مکمل طور پر جانبدار ہے۔ تسلیم نہیں کرتے۔ غیر جانبدار لوگوں پر مشتمل الیکشن کمیٹی قائم کر کے ووٹر لسٹوں کو شفاف بنایا جائے۔ ووٹر لسٹیں نامکمل ہیں اور 200 سے زائد ووٹ بوگس درج کیئے گئے ہیں۔ ایسی صورت میں منصفنا الیکشن کی توقع نہیں کر سکتے۔ یہ بات آٹوں مارکیٹ کے تاجروں شیخ محمد عابد ، ذاکر خان جوئیہ ، مہر اللہ ڈیوایا ، محمد عاطف شاہجہان قریشی ، تنویر جعفری ، حاجی سردار ایوب خان سیہڑ ، فاروق الحسن ، محمد رفیق ، استاد غلام عباس ، شرافت علی خان ، سردار اشفاق خان سیہڑ ، ملک غضنفر نے پریس کانفرنس میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی الیکشن کمشن یکطرفہ بنایا گیا تھا جس نے ثابت کر دیا کہ وہ پوری طرح سابق صدر انجمن تاجران حاجی مختیار حسین کا حمایتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام گرپوں سے الیکشن کمیٹی کے ممبران لیئے جائیں۔ جبکہ شہر کے 5 میں سے 2 وارڈز کی لسٹیں چیک کی گئی ہیں۔ جس میں درجنوں ووٹ بوگس پائے گئے ہیں۔ الیکشن کمشن نے بقیہ وارڈوں کی لسٹیں فراہم نہیں کی ہیں جن میں بوگس ووٹ کے اندراج کی اطلاعات ہیں۔ ایسی صورت میں شفاف اور غیر جانبدار الیکشن کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ اس لیئے الیکشن کمشن اور اس کی پوری ٹیم پر عدم اعتماد کرتے ہیں۔

Leyyah News

Leyyah News