لیہ (نامہ نگار) ماہ دسمبر 2014 میں صدر سرکل پولیس نے 25 مجرمان اشتہاری گرفتار کیے، موٹر سائیکل چوری، ڈکیتی گینگ کے ارکان کو گرفتار کر کے 13 مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئے۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف خصوصی مہم کے دوران 12 مقدمات درج کر کے بھا ری اسلحہ جس میں کلا شنکوف 1 عدد، رائفل 2 عدد، ریپیٹر 1 عدد، پسٹل 7 عددبر آمد کیے گئے۔ یہ با ت ڈی ایس پی صدر محمد ظفر بزدار نے ما ہانہ کا ر کردگی کے با رے میں بریفنگ کے دوران بتا ئی ۔ڈی ایس پی صدر محمد ظفر بزدار نے کہا کہ صدر سرکل پو لیس عوام اور پو لیس کے درمیا ن فاصلے کم کر نے کے لئے مو ثر اقداما ت عمل میں لا رہی ہے۔ سرچ آپریشنز، اچانک چیکنگ اور جنرل ہو لڈ اپ سے عوام میں احساس تحفظ پیدا ہوا ۔ما ہ دسمبر 2014میں صدر لیہ پو لیس کی پیشہ وارانہ کا رکردگی قابل ستا ئش ہے ۔رمضان عرف ما نا بلو چ کی سربراہی میں جر ائم کی وارداتیں کر نے والے 4ملزما ن کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے مجمو عی طور پر 13مو ٹر سائیکلیں جن میں سے 9مو ٹر سائیکل اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھیں اور 4مو ٹر سائیکل لیہ ایریا سے چوری کی گئی تھیں برآمد کی گئی ہیں ۔ علا وہ ازیں ان ملزمان سے نا جا ئز اسلحہ بھی بر آمد کر کے مقدما ت درج کیے گئے ہیں اسی طرح پنجا ب حکو مت اور آئی جی پنجا ب کی طر ف سے نا جا ئز اسلحہ کے خلاف خصوصی مہم کے دوران ڈی پی او لیہ غازی محمد صلا ح الدین کی ہد ایت ورہنما ئی میںسرکل صدر میں اسلحہ کے 12مقدما ت درج کر کے بھا ری اسلحہ بر آمد کیا گیا اور یہ مہم اب بھی جا ری ہے ،مو جو دہ ملکی سیکو رٹی صورتحا ل کے تنا ظر میں عوام الناس کو احساس تحفظ کو یقینی بنا نے کے لئے پو لیس کی مو جو دگی اور ریسپانس کو بہتر بنا نے کے لئے مو ثر اقداما ت کیے گئے ہیں جن میں سے سرچ آپریشن ، اچانک چیکنگ شامل ہیں ، غیر ملکی باشندگا ن کے خلاف کا روائی ضمن سرکل میں 7مقدمات درج کر تے ہو ئے 15غیر ملکی افراد کو گرفتار کیا گیا ۔ عوام میں شعور اجا گر کر نے کے لئے اہم مقاما ت پر دہشت گردی و تخریب کا ری سے نیپٹنے کے لئے ہدایا ت پر مبنی پینا فلیکس لگو ائے گئے ہیں جن پر ایمر جنسی نمبر درج ہیں ۔ عوام الناس سے اپیل ہے کہ وہ کسی بھی مفید اور اہم معلوما ت کی فراہمی کے لئے ان نمبرز پر اطلاع دیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ ( نامہ نگار ) ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد کی ہدا یت پر ضلع بھر کے تمام پرائس کنٹرول مجسٹریٹ روزانہ کی بنیا د پر پیٹرول پمپوں ، سبزی منڈیو ں ،کھاد ڈیلر ز،زرعی ادویا ت کے ڈیلرز اور ما رکیٹو ں کا اچانک معائنہ کر رہے ہیں اور پرائس لسٹیں آویزاں نہ کر نے و اوور چارجنگ کے مرتکب متعدد دوکا نداروں پر ہزاروں روپے جر ما نہ عائد کیا جا نا اسی سلسلہ کی کڑی ہیں جس کا بنیا دی مقصد صارفین کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنا نا ہے یہ با ت اسسٹنٹ کمشنر لیہ منظور احمد خان چانڈیہ نے چوک اعظم ، لیہ اور کو ٹ سلطا ن کے مختلف علا قوں میں ما رکیٹو ں کے معائنہ کے موقع پر کہی ۔ اس مو قع پر انہو ں نے دوکا نداروں کو ہد ایت کی کہ وہ پرائس لسٹیں نما یاں جگہوں پر آویزاں کر یں اور مقررہ نرخو ں سے زائد ہر گزوصول نہ کر یں ورنہ ان کے خلاف سخت کا روائی کی جا ئے گی اس موقع پر انہو ں نے متعدد دوکانداروں کو اوورچارجنگ کر نے پر ہزاروں جر ما نہ عائد کیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ ( نامہ نگار ) خواتین کو بہبود آبا دی کی بہتر اور معیا ری سہو لیا ت کی فراہمی کے لئے محکمہ بہبو د آبادی سرگرم عمل ہے اور کو نسلنگ کے لئے فراہمی مراکز میں مر بو ط پر وگرام کے تحت خواتین سے میٹنگز کی جا رہی ہیں یہ با ت انچارج فلا حی مرکز 407ٹی ڈی اے چوبا رہ میں انچارج نو رین اسلا م نے خواتین کی گروپ میٹنگ کے دوران کہی ۔ انہو ں نے چھوٹے خاندان کے فوائد اور بہبو د آبادی کی سہو لیا ت کے با رے میں تفصیلی طور پر آگاہی دی۔