لیہ کی خبریں 27/5/2014

ضلع لیہ میں گند م خریداری مہم کے دوران 8لا کھ 55ہزار860بو ری گندم خرید کر کے اہداف کا سو فیصد حصول ممکن بنا یا گیا ہے
لیہ (ایم آر ملک )ضلع لیہ میں گند م خریداری مہم کے دوران 8لا کھ 55ہزار860بو ری گندم خرید کر کے اہداف کا سو فیصد حصول ممکن بنا یا گیا ہے جبکہ خریداری کا عمل جا ری ہے اور جب تک کا شتکار گندم فروخت کے لئے خریداری مراکز پر لا تے رہیں گے اس وقت تک خریداری کا عمل جا ری ہے اسی طرح کاشتکا روں کو رقوم کی ادائیگی ، بر وقت گندم اتا رنے ، با ردانہ کی فراہمی اور آرام دہ ماحول فراہم کر نے کے لئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کا ر لا ئے جا رہے ہیں یہ با ت ڈی سی او لیہ ندیم الر حمن نے خریداری مراکز کر وڑ لعل عیسن و فتح پور کے معائنہ کے مو قع پر کہی ۔ ڈی ایف سی لیہ پر ویز افضل قریشی ، اے ایف سی رانا محمد اشرف ہمر اہ تھے ۔ معائنہ کے دوران ڈی سی او لیہ نے کا شتکا روں سے گندم خریداری کے لئے فراہم کر دہ سہو لیا ت کے با رے میں دریا فت کیا جس پر انہو ں نے اطمینا ن کا اظہار کیا ۔بریفنگ کے دوران رانا محمد اشرف نے بتا یا کہ ضلع لیہ میں پہلے مر حلے میں 8لا کھ 10ہزار بو ری گند م خرید کر نے کا ٹا رگٹ مقرر کیا گیا تھا جسے سو فیصد پو را کر لیا گیا ہے اور اب مزید 1لا کھ 55ہزار بو ری گند م خریدنے کا ٹا رگٹ دیا گیا ہے جسے پو را کر نے کے لئے محکمہ نے خریداری کا عمل زور شور سے جا ری ہے اسی طرح انہو ں نے بتا یا کہ نئے ٹا رگٹ میں سے اب تک 55ہزار 860بو ری گندم خرید کی جا چکی ہے اور 9خریداری مراکز پر کر وڑ لعل عیسن میں 154970بو ری ۔ فتح پور میں 175810بوری ، چوبا رہ 71063بو ری ، ٹیل انڈس 63130بو ری ، حیدر شاہ والا 44270، جما ل چھپری 93780بوری ، ہیڈ ویرڑی 135630بو ری ، صابر آباد 89610بو ری اور 217ٹی ڈی اے خریداری مرکز پر 27030بو ری گندم خرید کی جا چکی ہے ڈی سی او لیہ نے محکمہ خوراک کے حکا م کو اسی محنت ، لگن اور تند ہی سے خد ما ت سر انجام دینے کی ضر ورت پر زور دیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈسٹرکٹ لا ئیو سٹا ک آفیسر لیہ ڈاکٹر ریا ض اختر شاہ نے بتا یا کہ ضلع لیہ کے نشیبی علا قوں
لیہ (ایم آر ملک )ڈسٹرکٹ لا ئیو سٹا ک آفیسر لیہ ڈاکٹر ریا ض اختر شاہ نے بتا یا کہ ضلع لیہ کے نشیبی علا قوں میں پر ی فلڈ ویکسی نیشن کا وعمل جا ری ہے جس کے دوران 31020بڑے جا نور اور 32100چھو ٹے جا نور جبکہ 28200دیسی مر غیو ں کو حفاظتی ٹیکے و مختلف بیما ریوں سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کا عمل کیا جا چکا ہے اور اسی دوران محکمہ لا ئیو سٹا ک کے ڈاکٹر زنے 14230جا نوروں کا علا ج بھی کیا ہے ۔اور مویشی پا ل حضرات کو بیما ریو ں سے بچاؤ کے با رے میں آگا ہی دی جا رہی ہے ۔یہ بات انہو ں نے کھو کھر والا ، پہا ڑ پو ر اور کو ٹ سلطا ن کے مختلف علا قوں میں معائنہ کے مو قع پر کہی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی سی او لیہ ندیم الرحمن نے ضلع لیہ میں جا ری انٹر میڈیٹ پا رٹ فسٹ کے موقع
لیہ (ایم آر ملک) ڈی سی او لیہ ندیم الرحمن نے ضلع لیہ میں جا ری انٹر میڈیٹ پا رٹ فسٹ کے موقع پر ڈی پی ایس لیہ ، گور نمنٹ ما ڈل ہا ئی سکول ، گو رنمنٹ ہا ئی سکو ل شوگر ملز ، گو رنمنٹ کا لج لیہ کے امتحا نی مراکز کا اچانک معائنہ کیا اور امتحا نی عملے کی کا ر کردگی کا جا ئزہ لیا اس مو قع پر سپرنٹنڈنٹس نے بریفنگ دی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ مائنر کے دونوں اطراف پنجاب حکومت کی گرانٹ سے لیگی ایم پی اے
لیہ(ایم آر ملک ) لیہ مائنر کے دونوں اطراف پنجاب حکومت کی گرانٹ سے لیگی ایم پی اے ،ضلعی انتظامیہ ،محکمہ روڈز ملی بھگت سیفنڈز کے خرد برد کرنے کا منصوبہ ہے اس منصوبہ سے صرف چار محلوں کو نہیں بلکہ پورے شہر کو فائدے کی بجائے نقصان پہنچے گا اس کیلئے ہمیں کورٹ اور انٹی کرپشن جانے میں بھی دریغ نہیں کریں گے ملک غلام حیدر تھند سابق ضلع ناظم و پارلیمنٹیرین کی پریس کلب میں پریس کانفرنس سابق ضلع ناظم نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ،وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے جنوبی پنجاب کے ستم رسیدہ اور محرومی کا شکار عوام کی بہتری اور خوشحالی کیلئے کثیر لاگت منصوبوں کا آغاز کیا ہے لیہ مائنر کا منصوبہ بھی اسی کا تسلسل ہے لیکن موجودہ عقل کے اندھے ایم پی اے اور انتطامیہ نے مل کر مٹی کھانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں نہر کے اطراف میں 5فٹ سے لیکر 10فٹ کی ناکارہ اور ریت کی مٹی کا بند باندھا جارہا ہے تخمینے کے مطابق ہر فٹ کے بعدبند کی کمپیکشن ہونا ضروری تھی لیکن کوئی اصول ضابطہ اپنایا نہیں جارہا لیہ شہر کی خوبصورتی میں اضافہ کرنے کی بجائے اُس کی بربادی کے منصوبہ پر عمل کیا جارہا ہے یہ منصوبہ پنجاب ہائی وے ڈیپارٹمنٹ لیہ کے تخمینہ کے مطابق صرف لیہ سٹی کی حد تک انگڑا پل سے لیکر لیہ شوگر ملز ریسٹ ہائوس تک تھا لیکن مٹی خور گروپ نے اس کی توسیع کرکے اور لیہ شوگر ملز کو فائدہ پہنچانے کیلئے اس کی لمبائی 12کلومیٹر مائنر کے دونوں اطراف کر دی ہے میں جب ضلع ناظم تھا تو اس وقت نہر کے اطراف میں چوبیس فٹ چوڑی شاہراہیں بنا کر اس منصوبہ کو شروع کر دیا تھا جس کی سڑک بھی موجود ہے لیکن میرے منصوبے کی صرف اور صرف مخالفت کرنے اور اُس کو ختم کرنے کیلئے انتہائی قلیل عرصہ قبل کروڑوں روپے کی مالیتی سڑک جس کی ابھی تک ٹھیکیداروں نے سکیورٹی کی مد میں ادا شدہ رقم بھی واپس نہیں لی اس سڑک کو اکھاڑنے کیلئے 65لاکھ روپے کا فنڈ رکھا گیا ہے اس وقت فی کلومیٹر سڑک کا تخمینہ 60/70لاکھ روپے ہے جبکہ اس سڑک کا ٹھیکہ ایک کروڑ پینتیس لاکھ فی کلومیٹر دینا کرپشن کا کھلا ثبوت ہے ممبران اسمبلی کو چاہیئے کہ وہ انجمن تاجران اور معززین شہر ودیگر لوگوں کو بلا کر لوگوں سے مشاورت کریں مخالفت برائے مخالفت کی پالیسی چھوڑ کر عوام کی بہتری کیلئے کام کریں تو بہتر ہوگا اس عوام دشمن منصوبے کو روکنے کیلئے اور متاثرین کے دفاع و مفاد عامہ کیلئے عدلیہ اور انٹی کرپشن کے فورم بھی استعمال کریں گے لیگی ایم پی اے ،ضلعی انتظامیہ ،اور محکمہ روڈز اپنی لوٹ مار کی خاطر اس عوام دشمن منصوبہ کی عجلت میں تعمیر کے خواہاں ہیں مگر عوام دشمنی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی اور ہم شہر کے چار کثیر آبادی محلہ کے متاثرین کا دفاع کریں گے