لیہ کی خبریں 9/12/2014

Tariq Pahar

Tariq Pahar

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) نعت گو شاعر پیرطریقت، بادشاہ گولڑہ شریف حضرت شاہ نصیرالدین نصیر کا عرس مبارک عید گاہ جامعہ سعیدیہ کروڑ لعل عیسن میں مورخہ 12 دسمبر بروز جمعة المبارک نہایت عقیدت و احترام سے منایا جائے گا جس سے جماعت اہل سنت کے ڈویژنل کنوینئر علامہ مولٰنا قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی خصوصی خطاب فرمائیں گے۔ عرس میں ہزاروں مریدین اور عقیدت مند شرکت کریں گے۔ آخر میں لنگر کا وسیع انتظام ہو گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ (نامہ نگار) دو ماہ قبل حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈی سی اولیہ رانا گلزار احمد اور سیکریٹری آر ٹی اے محسن ریاض نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد مختلف روٹس پر چلنے والی ٹرانسپورٹ کے کرایوں کے شیڈول جاری کیا تھا۔ جس کے مطابق لیہ تا کروڑ 29 روپے ، کروڑ تا فتح پور 27 روپے ، چوک اعظم تا فتح پور 24 روپے ، لیہ تا چوک اعظم 25 روپے ، لیہ تو گولہ اڈا 36 روپے ، لیہ تا دھوری اڈا 43 روپے ، لیہ تا کوٹ سلطان 22 روپے ، لیہ تا پہاڑ پور 29 روپے ، لیہ تا پیر جگی 35 روپے ، لیہ تا 35 روپے ، لیہ تا چوبارہ 53 روپے ، لیہ تا ٹرکو اڈا 44 روپے ، لیہ تا رفیق آباد 34 روپے ، لیہ تا 98/ایم ایل 33 روپے ، لیہ تا راجن شاہ 20 روپے ، لیہ تا 82 موڑ 50 روپے ، لیہ تا سامٹیہ 38 روپے ، چوک اعظم تا 217 اڈا 40 روپے ، ٹرکو اڈا تا 50 ٹی ڈی اے 31 روپے مقرر کیا تھا۔ لیکن تیل کی قیمتوں مین دوسری بار 10 روپے فی لیٹر کمی کے باوجود سابقہ مقرر کردہ کرایوں سے بھی زائد کرایا جات وصول کئیے جا رہے ہیں۔ خصوصاً انٹر سٹی چلنے والی بڑی ٹرانسپورٹ لیہ سے ملتان ، لاہور ، فیصل آباد ، کراچی ، ڈی آئی خان اور دیگر شہروں کیلئے چلنے والی بسوں کے کرایوں میں کمی نہیں کی گئی۔ اور بسوں کا عملہ منہ مانگے کرائے وصول کر رہا ہے۔ لیہ کے عوامی سماجی تاجر اور شہری حلقوں نے ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد ، سیکریٹری آر ٹی اے محسن ریاض سے مطالبہ کیا ہے کہ تیل کے نرخوں میں دوسری مرتبہ کمی ہونے پر کرایوں میں مزید کمی کر کے عوام کو فائدہ پہنچایا جائے۔ واضح رہے کہ ٹرانسپورٹ حضرات نے بسوں اور ویگنوں میں آویزاں کیئے گئے نرخ نامے بھی گاڑیوں سے اتار کر پھینک دیئے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) سابق کونسلر UC سامٹیہ چوہدری عاشق علی کے گھر چوری ، چور ہزاروں روپے کا سامان لے کر فرار، تھانہ کروڑ میں مقدمہ درج۔
تفصیل کے مطابق یونین کونسل سامٹیہ کے سابق کونسلر چوہدری محمد عاشق علی کے گھر پر گزشتہ رات چوری کی واردات میں چور 22 ہزار کا UPS ، بیٹری ، اور 26 ہزار روپے کے نئے کپڑے لے کر فرار ہو گئے۔ چوہدری عاشق علی کا کہنا ہے کہ وہ رات میں اپنے گھر کے کمرے میں سو رہے تھے کہ اچانک کسی چیز کی آواز سے ان کی آنکھ کھل گئی۔ انہوں نے کمرے سے باہر دیکھا تو دو افراد ہاتھ میں کپڑے لیئے دروازے کی جانب بھاگ رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دل کے عارضے میں مبتلا ہونے کی وجہ سے وہ چوروں کا پیچھا نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی بیٹیاں عمرہ کی ادائیگی کیلئے جا رہی ہیں جس کیلئے انہوں نے قیمتی کپڑا لیا تھا جو وہ اپنی بیٹیوں کو تحفے کے طور پر دینے والے تھے لیکن چور سارا کپڑا ، UPS اور بیٹری لے کر فرار ہو گئے۔ پولیس تھانہ کروڑ میں 2 نامزد جبکہ 2 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) کیا تبدیلی اسی طرح آئے گی۔ عمران خان نے لوٹوں کو پارٹی میں شامل کر کے نوجوانں کو سخت مایوس کیا ہے۔ نیاز جکھڑ اور بہادر خان سیہڑ مفادات کی خاطر آئے روز پارٹیاں بدلتے ہیں۔ اور آئیندبھی ایسا ہی کریں گے۔ پارٹی لیڈر سوچ سمجھ کر فیصلے کریں۔ ان خیالات کا اظہار معروف سماجی کارکن محمد ذیشان خان سیہڑ ایڈووکیٹ ، محمد کامران خان سیہڑ ایڈووکیٹ نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں نے عمران خان اور تحریک انصاف سے بڑی توقعات وابستی کی ہوئی ہیں۔ لیکن افسوس پارٹی میں کچھ لوگ غلط فیصلے کر کے پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہادر احمد خان سیہڑ اور ملک نیاز احمد جکھڑ جنہیں عوام نے مسترد کیا اس سے قبل چار پارٹیاں بدل چکے ہیں نے ماسوائے لوٹ کھسوٹ اور اقتدار کے کچھ نہیں کیا۔ اور نہ ہی کسی پارٹی سے مخلص ہیں۔ اس لیئے تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کو اس فیصلے پر غور کرنا ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) حکومتی افراد کی جانب سے پر امن مظاہرین پر فائرنگ اور ایک شخص کی ہلاکت قابل مذمت ہے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدر عادل شاہجہان قریشی ، تحصیل صدر چوہدری شاہد گجر نے اپنے بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب دہشتگردی کے باعث شہید ہونے والے افراد کا خون ضرور رنگ لائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج پوراہ ملک موجودہ حکمرانوں کے خلاف آواز بلند کر رہا ہے۔ ہر طرف مہنگائی ، بے روزگاری اور لاقانونیت نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ انہوں نے لاہور اسلام آباد کے بعد فیصل آباد میں نوجوانوں کی قتل و غارت نہایت افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔