لیہ (ایم آر ملک) ورکروں کے مسائل وسائل سے حل کیئے جائیں گے ورکروں کے ساتھ ہونے والی کسی بھی ناانصافی کو برداشت نہیں کریں گے مسلم لیگ ن کا مضبوط ووٹ بنک ورکروں کی قربانیوں کا مرہون منت ہے وہی ورکرز عہدوں کیلئے اہل ہوں گے جنہوں نے مشکل ادوار پارٹی کیلئے قربانیاں دیں مسلم لیگ ن کی حکومت وطن عزیز کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ہے ووٹرز کا اعتماد ورکرز ہی بحال کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار سابق ایم این اے ،کوارڈینیٹر جنوبی پنجاب مسلم لیگ ن و ممبر چیف منسٹر پبلک افیئرز یونٹ چوہدری سعود مجید ،ایم این اے مہر اشتیاق اور سمیع اللہ چوہدری نے کوآرڈینیٹر این اے 182مہر محمد اسلم سمراء ورکروں سے گزشتہ روز سرکٹ ہائوس میں ایک تنظیمی دورے کے دوران کیا سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ ہم یہ برداشت نہیں کریں گے کہ مسلم لیگ ن کا ورکر اپنے دور اقتدار میں بھی مسائل کا شکار رہے ایک آمر کے دور میں میں نے خود جبر کا سامنا کیا اور وکروں کی قربانیاں میرے سامنے ہیںورکروں کی آراء کی روشنی میں عہدوں کی تقسیم کیلئے سفارشات مرکزی قیادت کو بھجوائی جائیں گی اس موقع پر مہر محمد اسلم سمراء کوآرڈینیٹر این اے 182نے ورکروں کے مسائل پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ورکروں اور ووٹرز کا چولی دامن کا ساتھ ہے لیکن طاقتور بیوروکریسی ورکروں کے مسائل حل کرنے میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے سابقہ دور میں بھی ورکروں کے حقوق کا تحفظ نہ ہو سکا اب بیورو کریسی اُن کے حقوق کو سلب کر رہی ہے تاہم ایم این اے سید ثقلین بخاری ورکروں کے مسائل حل کرنے میں کوشاں ہیں مرکزی رہنمائوں نے مہر محمد اسلم سمراء کی کاوشوں کو سراہا اس موقع پر یونین کونسل چوک اعظم کے صدر عبدالعزیز علوی ،چوہدری مزمل جٹ نے بھی ورکروں کے مسائل بتائے جنہیں مرکزی رہنمائوں نے حل کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ (ایم آر ملک ) انٹی کر پشن کی ٹیم کا ڈو یژنل فار یسٹ آفیسر کے دفتر پر چھا پہ ، ریکا ر ڈ قبضہ میں لے لیا۔ محکمہ جنگلا ت کے افیسران محمد یٰسین بلا ک آفیسر ، امجد ندیم بلا ک آفیسر ، اظہر عبا س قریشی بلا ک آفیسر ، مہر مختیا ر پرا سی کیو ٹر نے ریجنل فا ریسٹ آفیسر محمد عظیم کے خلا ف ریجنل ڈائر یکٹر انٹی کر پشن کو در خوا ست گزا ری تھی ، جس پر ریجنل فا ریسٹ آفیسر کے خلا ف ہر ما ہ جعلی ٹی اے کی مد میں 40 ہز ا ر روپے کی نا جا ئز وصو لی مستقل اکا ئو نٹ نمبر 0010014598500027میں جمع کروا تے ہیں اور ما ہ جو ن میں مند ر جہ با لا اکا ئو نٹ میں 9لا کھ 51ہز ا ر 184 روپے جمع تھے ۔ ان ملا زمین کی طر ف سے ڈی ایف او پر یہ بھی الز ا م لگا یا گیا کہ 20-11-2013 کو سر کا ری لکڑی کی نیلا می کی مد میں مختلف ٹھیکدا ران سے 15 لا کھ روپے رشو ت وصو ل کی اور حکو مت کو 3 کرو ڑ روپے کا نقصان پہنچا یا ۔ محمد عظیم پر یہ بھی الزام لگا یا گیا کہ ما چھو سب ڈو یژن پر جب وہ ایس ڈی ایف او تعینا ت تھے تو وہ انٹی کر پشن ضلع لیہ میں ان پر دو مقد ما ت کا اندا راج تھا اور 14/2008مقد مہ میں انہیں 1 لا کھ 41ہز ا رورپے جر ما نہ کی سز ا سنائی گئی جو ڈی ایف او نے 4-11-2013کو جر ما نے کی یہ رقم ادا کی ۔ محکمہ جنگلا ت کے ملا زمین نے در خو است میں مو قف اختیار کیا کہ ڈی ایف او محمد عظیم دو نوں ہا تھو ں سے دید ہ دلیری کے سا تھ سر کا ری محکمہ کو لو ٹ رہا ہے ۔ اس در خو ا ست پر عبد المجید مستو ئی کی سر برا ہی میں انٹی کر پشن کی ٹیم نے گز شتہ رو ز ڈو یژنل فا ریسٹ نے چھا پہ ما را اور ان کے دفتر کا ریکا ر ڈ قبضے میں لے لیا ۔ ڈی ایف او محمد عظیم نے اپنا مو قف دیتے ہو ئے کہا کہ لیہ میں 344 در خت بیچنے کی انکوا ئر یا ں چل رہی ہیں ۔ جن میں میرے خلا ف د ر خوا ست دینے والے افرا د سے میں نے 20کرو ڑ روپے وصو ل کرا کر گور نمنٹ کو نقصا ن سے بچایا ۔ ان تما م افرا د کے خلا ف محکمہ جنگلا ت میں انکو ا ئر یا ں چل رہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیہ (ایم آر ملک ) صارفین کو ما ہ صیا م کے دوران اشیا ء ضر وریہ کی ارزاں نر خو ں پر فراہمی کو یقینی بنا نے کے لئے سبزی منڈیو ں و ما رکیٹو ں کا ریگولر بنیا د پر معائنہ کیا جا رہا ہے جس کے لئے تمام انتظا می افسران خد ما ت سر انجا م دے رہے ہیں جس کا بنیا دی مقصد صارفین کو زیا دہ سے زیادہ معاشی ریلیف فراہم کر نا ہے یہ بات ڈی سی او لیہ ندیم الرحمن نے صبح سویرے سبز ی منڈ ی میں بو لی کے نظا م کی ما نیٹرنگ اور سستے رمضا ن با زار کے معائنہ کے موقع پر کہی ۔اس مو قع پر ای ڈی او زراعت ظفر اللہ سندھو ، ای اے ڈی اے محمد طاہر ، سیکرٹری ما رکیٹ کمیٹی ملک ملا ز م حسین ہمر اہ تھے ۔ ڈی سی او لیہ نے سبز یوں اور پھلو ں کی بو لی کی ما نیٹر نگ کی اور آڑھتیوں سے کہا کہ وہ ما ہ صیا م کے دوران رضا کا رانہ طور پر نر خو ں کو کم کر کے شہر یو ں کو سہو لیا ت فراہم کر یں ۔اسی طرح انہو ں نے ما رکیٹ کمیٹی کے حکا م کو نر خو ں کا درست تعین کر کے مارکیٹ میں بر وقت لسٹیں بھجوانے کی ہد ایت کی ۔ سستے با زار کے معائنہ کے مو قع پر انہو ں نے تمام سٹا لز پر تازہ اور معیا ری پھل ، سبزیا ں ، گو شت و مشروبا ت اور کیچن ایٹم کی رکھنے اور سستے با زار کے انچارج کو تمام اشیا ء کی سستے بازار کے اختتام تک موجو دگی کو یقینی بنا نے کی ہد ایت کی ۔ لیہ (ایم آر ملک ) چیئر مین ما رکیٹ کمیٹی لیہ چوہدری بشارت رندھا وا نے چوک اعظم سبزی منڈی میں علی الصبح بو لی کے نظا م کی ما نیٹر نگ کی اور تا زہ سبز یا ں و پھل ما رکیٹ میں فراہم کر نے کے لئے ما رکیٹ کمیٹی کے حکا م کو منڈیو ں میں آنے والی سبز یو ں و پھلو ں کی تمام اوقات میں جا ئزہ لینے کی ضر ورت پر زور دیا ۔اس مو قع پر انہو ں نے سبزی فروشوں سے کہا کہ وہ ما ہ صیا م کے دوران اپنے منا فع کی شرح کو کم کر تے ہو ئے صارفین کو زیا دہ سے زیا دہ ریلیف فراہم کر یں ۔اس مو قع پر انہو ں نے سبزی منڈی میں آلو و پیا ز کے سٹا ک کا معائنہ کیا اور ہد ایت کی کہ منڈی میں آنے والے آلو کی تمام بو ریوں کی نیلا می کو یقینی بنا یا جا ئے تا کہ ما رکیٹ میں آلو کے نر خ مستحکم رہیں۔