لیہ (ایم آر ملک سے) چوبارہ میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی لڑکی کے تینوں نامزدملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے تینوں ملزمان کیخلاف اغوا، زنا بالجبر،اور قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا،اور ملزمان کے خلاف مقدمہ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں چلایا جائے گا ،ان خیالات کا اظہار غازی صلاح الدین ڈسٹرکٹ پولیس افیسر نے چوبارہ میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ملزم ثاقب نے دوران تفتیش دو اور افراد کی نشاندہی کی جس پر پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے باقی دو ملزمان محمد عارف اور محمد زمان کو گرفتار کر لیا ،ڈی پی او لیہ نے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ مقتولہ مزمل بی بی کا والد اللہ ڈتہ نواں کوٹ کا ایک کاشتکار ہے اور کاشتکار ہونے کے حوالے سے ثاقب کے ساتھ اجناس کی خریدو فروخت کرتا تھا،ثاقب اللہ ڈتہ کے گھر آنا جانا ہو گیا اور ثاقب نے اللہ ڈتہ کے گھر سے دودھ بھی خریدنا شروع کر دیا تھا جسکی وجہ سے مزمل بی بی اور ثاقب آپس میں آشنا ہو گئے اور ناجائز تعلقات قائم ہوگئے مزمل بی بی کے ثاقب جو کہ آڑھتیان پر منشی تھا کیساتھ چھ ماہ سے تعلقات تھے او ر اس دوران وہ رات کے پہر دو مرتبہ ثاقب سے ملاقات بھی کر چکی تھی،ان ملاقاتوں کا ملزم زمان اورعارف کو بھی علم تھا اور وہ انکے راز دار تھے ،وقوعہ کی رات 10بجے مقتولہ اپنے گھر سے نکلی اور اسکو محمد زمان نے موٹرسائیکل پر راستہ میں پک کیا اور وہ مزمل بی بی کو ثاقب آڑھت پر لے آیا ثاقب اور اسکے دوستوں نے پلان تیار کر رکھا تھا کہ وہ مزمل بی بی کو یہاں سے کہیں اور لے جائیں گے اور اسکے لیئے لیہ سے ایک کار بھی کرایہ پر حاصل کر رکھی تھی ثاقب نے مزمل بی بی کو کہا کہ وہ اسکے دوستوں کے ساتھ چلی جائے وہ دو تین منٹ بعد آجائے گا لیکن مزمل بی بی نے نکار کردیا جس پر تو تکرار ہوگئی ،ملزم ثاقب نے مزمل بی بی کیساتھ زیادتی کی اور زمان اور عارف نے بھی مقتولہ کے ساتھ زیادتی کی مقتولہ نے زیادتی کے دوران اپنے بچائو کے لئے بھاگ دوڑ کی اور اسی بھاگ دوڑ میں مقتولہ سیڑھی سے نیچے گر گئی ،جسکی وجہ سے مقتولہ کے پائوں میں فریکچر آگیا ،ملزمان نے مقتولہ کیساتھ باری باری زیادتی کر کے اسے گلا دبا کر قتل کردیا تھا جیو اردو کی تحقیق کے مطابق ریٹنگ کی دوڑ میں الیکٹرانک میڈیاکے مقامی نمائندوں نے مقتولہ کے والد سے ایک بڑی رقم لیکر کہانی کو سنسنی خیز رنگ دینے اور خادم اعلیٰ کے ہنگامی نوٹس کی خاطر مقتولہ کی لاش کو خود درخت کے ساتھ لٹکانے کا ڈرامہ کیا جس سے وطن عزی کی دنیا بھر میں رسوائی ہوئی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ (ایم آر ملک)خواتین کو ملکی ترقی میںبرابری کی بنیاد پر شامل کر نے کے لئے حکو مت مختلف پر وگرامز پر عمل کر رہی ہے تا کہ خو اتین کے بنیا دی حقو ق کے تحفظ کو یقینی بنا کر انہیں ترقی کے دھا رے میں لایا جا سکے جس کے لئے سما جی شعور کی بیداری کلیدی اہمیت کی حا مل ہے یہ با ت ڈسٹرکٹ آفیسر سوشل ویلفیئر محمد شاہد رانا نے ملک ترقی میں خو اتین کے کردار اور اس میں بہتری لا نے کے با رے میںکیمو نٹی سنٹر لیہ میں منعقدہ سیمینار سے خطا ب کرتے ہو ئے کہی ، سیمینار کا اہتمام انڈس ریلیف آرگنا ئزیشن لیہ نے کیا تھا سیمینار میں خو اتین او ر بچوں کی کثیر تعداد کے علا وہ سپر نٹنڈنٹ دارلاما ن عافیہ بلا ل ، ڈی ڈی او سما جی بہبود ظفر اقبا ل کھا را ، ڈائریکٹر ایس پی او سجاد زہرہ زیدی ، کو ارڈینٹر انڈس ریلیف خلیل احمد و ایپکا رہنما ملک الٰہی بخش جو تہ نے شرکت کی ۔ محمد شاہد رانا نے کہا کہ حکو مت بچوں و خواتین کے حقوق کے لئے مختلف پروگرامز کے ذریعے ان کے تحفظ کو یقینی بنا نے اور معاشرے میں برابری کی بنیا د پر حقوق دینے کے لئے کا م کر رہی ہے جس کے لئے سما جی شعور کی بیدار کلیدی اہمیت کی حا مل ہے اور غیر سرکا ری تنظمیں اس سلسلے میں اپنا فعال اور منعظم کردار ادا کر کے خواتین کو معاشرے میں زیا دہ حقوق دلا سکتی ہیں انہو ں نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے زیر اہتمام کا شانہ سکیم ، ماڈرن چلڈرن ہو م ، دارالا مان ، کمیو نٹی سنٹر ایسے اداروں کے با رے میں تفصیلی طور پر آگا ہ کر تے ہو ئے خواتین کے لئے اٹھا ئے گئے اقداما ت سے آگا ہ کیا ۔ تقریب سے خطا ب کر تے ہو ئے سجاد زہرہ زیدی ، ملک الٰہی بخش جو تہ ، عافیہ بلا ل ، خلیل احمد نے خواتین کو سما جی تحفظ ، برابری کے حقوق ، خواتین کو در پیش مسائل اور ان کے حل کے با رے میں تفصیلی طور پر روشنی ڈالتے ہو ئے سول سوسائٹی نیٹ ورک کے ذریعے مزید کا م کرنے کی ضرورت پر زور دیا ۔اور ایس پی او کے زیر اہتمام خواتین کو فراہم کر دہ سہو لیا ت اور انہیں لیگل ایڈ کے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ (ایم آر ملک)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری امور داخلہ مہر اعجاز احمد اچلانہ کے خلاف مخالف فریق سجاد حسین المعروف سجن خان تنگوانی کی جانب سے الیکشن ٹربیونل بہاولپور میں جج چوہدری عبدالحفیظ کی عدالت میں دائر انتخابی عذر داری کیس میں جعلی ڈگری ،انتخابات میں دھاندلی اور اثاثے چھپائے جانے کے الزامات کے حوالہ سے مہر اعجاز احمد اچلانہ کے مخالف فریق کے وکیل نے بحث مکمل کر لی اور مزید ایک درخواست دید ی کے کیس کے حوالہ سے ضروری کاغذات پیش کرنے کی اجازت دی جائے جسے منظور کرتے ہوئے آئندہ پیشی 30جون مقرر کر دی گئی ہے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری مہر اعجاز احمد اچلانہ کے وکیل حاجی خالد محمود بذمی نے ہمارے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ تنگوانی گروپ اب کیس کو طول دینے کی کوشش کر رہا ہے ہم حق پر ہیں اور کیس کو طول دینے کے تمام حربے ناکام بنادیں گے ،بالآخر فتح ہمیں ہی ملے گی ،تمام تر الزامات مہر اعجاز احمد اچلانہ پر لگائے گئے غلط بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ (ایم آر ملک)پاکستان عوامی تحریک کے رہنمائوں شیخ نذر حسین ایڈووکیٹ ،غلام شبیر ،شیخ خالد اقبال گھڑا،ڈاکٹر عبدالغفور جام ،محمد عمران اکبر ،محمد رفیق ودیگر رہنمائوں نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کے طیارے کا رخ موڑ کر حکمرانوں نے اپنی بذدلی کا ثبوت دے دیا ہے ریاستی جبر کے زریعے عوام کو دبانے والے حکمران اب زیادہ دیر تک اقتدار میں نہیں رہ سکتے ،انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں عوامی تحریک کے کارکنوں پر لاٹھی چارج ،آنسو گیس، شیلنگ کے زریعے تشدد کی بد ترین مثال قائم کر کے یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ عوام کے سمندر سے خوف زدہ ہو چکے ہیں پوری قوم ڈاکٹرطاہر القادری کے ساتھ ہے ریاستی جبر ،ظلم اور تشدد کے زریعے قوم کو انقلاب کی منزل سے دور نہیں کیا جاسکتا ،انہوں نے ڈاکٹر طاہر القادری کے طیارے کا رخ موڑنے اور کارکنوں پر تشدد کر نے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوامی انقلاب کے بعد ان ظالم حکمرانوں سے حساب لیا جائے گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ (ایم آر ملک)شہید ذوالفقار علی بھٹو کے افکار ہمارے لیے مشعل راہ ہیں ،زبیر بگوایہ،بھٹو خاندان کی قربانیاںرائیگاں نہیں جائیں گی ،حاجی ابرار گجر،تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کروڑ لعل عیسن کے تحصیل جنرل سیکرٹری محمد زبیربگوایہ اور فتح پور کے سٹی جنرل سیکرٹری حاجی محمد ابرار گجرنے چک نمبر239A/TDAمرزا والی میں صوبیدار محمد امین کی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی تنظیم نو کرتے ہوئے کارکنوں سے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہذوالفقار علی بھٹو کے افکار و نظریات ہمارے لیے مشعل راہ ہیںاور پیپلز پارٹی شہیدوں کی جماعت ہے جس میں بھٹو خاندان کی قربانیاں قابل تحسین ہیں جو کھبی رائیگاں نہیں جائیں گی تنظیم نو کے موقع پرکروڑ لعل عیسن پیپلز پارٹی کے تحصیل سینئر نائب صدر محمد رمضان فتح پور سٹی کے سینئر نائب محمد ذیشان ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ظفر اقبال رضاء ،ممبران تحصیل آرگنائزر کمیٹی ملازم حسین جعفری اور ملک محمد اختر کھرل و دیگر نے متفقہ مشاورت و رائے کے مطابق پیپلز پارٹی فتح پور رورل خواتین ونگ کی تحصیل آرگنائزر ریاض بی بی کو نامزد کیا جو جلد ہی رورل باڈی کا اعلان کریں گی۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ (ایم آر ملک)فتح پور سیوریج کے مین ڈسپوزل پر نصب موٹریں ناکارہ ،پانی کی نکاسی میں عوام کو پریشانی کا سامنا ،موٹر یں ناکارہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی وقت بڑا سانحہ رونماء ہو سکتا ہے ،DCOلیہ نوٹس لیں۔
تفصیل کے مطابق فتح پور سابقہ دور حکومت میں 16کروڑ کی لاگت سے مکمل ہونے والا سیوریج نظام عدم سہولیات کی بھینٹ چڑ رہا ہے سیوریج کے مین ہول ڈسپوزل پر نصب پانی کا اخراج کرنے کے لیے تین موٹریں نصب کی گئی تھی جن میں دو موٹریں مکمل طور پر ناکارہ ہو چکی ہیںاور اب صرف ایک موٹرپانی کے اخراج کر رہی ہے جو ناکافی ہے موٹریں ناکارہ ہونے کی وجہ سے گلی محلوں میں سیوریج کی نکاسی کا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے اور باشوں کے دورا ن گھروں کا پانی گلیوں اور سڑکوں پر کھڑا ہو جاتا ہے اور سیوریج کے چھوٹے ہول اوور فلورہو جاتے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اگر مین ڈسپوزل پر نصب ناکارہ موٹروں کو درست نہ کیا گیا تو کسی بھی وقت کوئی بڑا سانحہ رونماء ہو سکتا ہے جبکہ اس سے پہلے بھی موٹریں ناکارہ ہونے کی وجہ سے ایک بڑا سانحہ رونماء ہو چکا ہے جس میں تین قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے لیکن DCOلیہ نے کوئی نوٹس نہ لیا اہالیان فتح پور نے DCOلیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فتح پور میں سیوریج کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے موٹروں کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ (ایم آر ملک)فتح پور کروڑ روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار،حادثات معمول بن گئے،محکمہ ہائی وے کا عملہ لسی پی کر سو گیا ،تفصیل کے مطابق فتح پورکروڑ روڈ ہائی وے کی غفلت اور بے حسی کی وجہ سے جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکا ر ہے جس کی وجہ سے عوام اور گاڑیوں کی آمد ورفت میں شدید مشکلات کا سامنا ہے اور آئے روز چھوٹے موٹے حادثات معمول بن گئے جبکہ ہائی وے کا عملہ سرکاری گاڑیوں پر موجیں کر رہا ہے اور ہائی وے ملازمین مفت کی تنخواہیں بٹورنے میں مصروف ہیںہائی وے کے حکام کو کروڑ روڈ کی خستہ ہالی کا علم ہونے کے باوجود اُن کے کانوں تک جوں نہیں رینگی آخر کیوں؟ کیامحکمہ ہائی وے کسی بڑے سانحہ یا حادثہ کے انتظار میں ہے،اہلیان فتح پور محمد بشیر جٹ،طارق آکاش،ملک زاہد محمود،محمد رمضان،منشی زیدی،ملک طالب حسین،بابا فرید ،عدنان خلیل ساجد،محمد ذیشان ،امیر حسین گجر ،یونس چیمہ،ملک افضل و دیگر نےDCOلیہ اور محکمہ ہائی ے کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کروڑ روڈ کی تعمیر جلد عمل میں لائی جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ (ایم آر ملک)مشرف قومی مجرم ہے حکومت نے مشرف کے معاملے پر ڈیل کا ورک ہی پھاڑ دیا ہے ،رانا اعجاز سہیل،عدالت جو فیصلہ کرے گی حکومت اس پر عمل کرے گی،تفصیل کے مطابق مشرف قومی مجرم ہے اور مجرم کبھی باہر جاتے عدلیہ کسی کی غلام نہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن فتح پور کے سینئر رہنماء رانا اعجاز سہیل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے جمہوریت کی بحالی اور عدلیہ کی آزادی کے لیے جو جنگ لڑی ہے اس کو کبھی فراموش نہیں ہونے دینگے حکومت نے پرویز مشرف کے معاملے پر ڈیل کا ورک ہی پھاڑ دیا ہے اب عدالت جو فیصلہ کرے گی اُنہوں نے کہا کہ پرویز مشرف نے اپنے دور اقتدار کے نشہ میں مست ہو کر متعدد بار آئین شکنی کی جس کے ثبوت عدالت کے پاس موجود ہیں اُنہون نے کہا کہ ماضی کی طرح اب بھی ایک مخصوص حلقہ پرویز مشرف کو بیرون ملک بجھوانے اور ڈیل کی افواہیں پھیلا رہا ہے جبکہ مشرف عدالتی و قومی مجرم ہے مشرف کا کیس عدلیہ کے زیر سماعت ہے جو عدالت فیصلہ کرے گی مسلم لیگ ن کی حکومت اس پر عمل کرے گی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ (ایم آر ملک)جعلی انتقال اور بوگس اسٹام کے ذریعے پٹھان نے بزرگ کا رقبہ ہتھیا لیا ،اہل علاقہ کا احتجاج،بزرگ کو اغوا ء کر کے حبس بے جا علاقہ غیر میں محبوس رکھا ،ہائی کورٹ لاہور نے برآمدگی کروائی،15ایکڑ رقبہ میری ملکیت ہے قبضہ گروپ مجھے جان سے مارنے دھمکیاں دے رہے ہیں،مجھے تحفظ فراہم اور انصاف دلایا جائے،بابا محمد عنایت ولد شیر محمد کی اپیل، تفصیل کے مطابق چوک سرور شہید سے ضلع لیہ کے چک نمبر90/TDAمیں اپنے کزن کے گھرآئے ہوئے بابا محمد عنایت ولد شیر محمد قوم بھٹی سکنہ چک نمبر128/MLچوک سرور شہید ضلع مظفر گڑھ نے پریس کا نفرنس کرتے ہوئے بتایاکہ میںچوک سرور شہید کا رہائشی ہوں میر ے والد کا 15ایکڑ رقبہ جو1995 ء اُنکی وفات کے بعد میرے نام منتقل ہو گیا تھا دو سال قبل مجھے 4افراد محمد شاہد،محمد جاوید ،قمر عرف عمران،محمد افضل عرف سمے خاں نے مجھے اغواء کر لیا اور حافظ آبادکے علاقہ غیر میں لے گئے اور مجھے حبس بے جا میں محبوس رکھا بعد از لاہور ہائی کورٹ نے میری بر آمدگی کروائی جب میں وآپس آیا تو پٹھان فیملی کے مٹھو خان ولد دریا خان سکنہ 278/TDAضلع لیہ نے میرے 15ایکڑ رقبہ پر جعلی اسٹام کے ذریعے قبضہ جمالیا جب اہل علاقہ نے اُس سے رقبہ دینے کا مطالبہ کیا تو اُس نے کہا کہ یہ رقبہ اور بابا میں نے خرید لیا ہے جبکہ 15ایکڑ رقبہ میری ملکیت اور وراثت ہے جس کی اصل کاغذات رجسٹری انتقال میرے پاس موجود ہے لیکن مٹھو خان میر ے رقبہ پر زبردستی قابض ہے اور مجھے جان سے مار دینے کی دھمکیاں دیتا ہے میر ی وزیرا علیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف آئی جی پنجاب اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ میری جان کو خطرہ ہے مجھے تحفظ فراہم کیا جائے اور میرا رقبہ مجھے دلایا جائے