لیہ کی خبریں 25/02/2015

لیہ (نامہ نگار) ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد نے کہا ہے کہ پاکستان کی پائیدار اور مستحکم سماجی و معاشی ترقی مضبوط اور ٹھوس علمی و فکر بنیادوں پر معاشرے کی تشکیل و نوجوان نسل کی جدید علوم پر کامل دسترس میں مضمر ہے یہ بات انہوں نے ڈی پی ایس لیہ گرلز ونگ کے اکتیسویں سالانہ سپو رٹس ڈے کے مو قع پر منعقدہ تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے کہی ۔ تقریب میں ڈی پی او لیہ غازی محمد صلا ح الدین بھی مو جو دتھے ۔ ڈی پی ایس لیہ کے اکتیسویں سا لا نہ سپو رٹس ڈے کے مو قع پر بچوں نے خو بصورت ٹیبلو ، خا کے ، ترانے اور پی ٹی شو کا شاندار مظا ہرہ پیش کیا جبکہ شہدا ء پشاور کے طلبا ء کو خراج تحسین پیش کر نے کے لئے ترانہ کی صورت میں ٹیبلو پیش کیا گیا جسے شائقین نے خو ب سراہا اور داد دی ۔تقریب میں پر چم کشائی ، قومی ترانہ اور ما رچ پا سٹ ہوا ، اور بچوں کے چاک و چو بند دستے نے ڈی پی او لیہ غازی محمد صلا ح الدین کو گا رڈ آف آنر پیش کیا ۔ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے ڈی سی ا ولیہ نے کہا کہ پا کستا ن کی نو جوان نسل انتہا ئی ذہین اور اعلیٰ علمی و فکر صلا حیتیوں کی مالک کے انہو ں نے کہا کہ ان صلا حیتوں میں مزید نکھار اور ان میں اوج کما ل تک پہنچانے کے لئے نو جو انوں کو اپنی تمام تر توانا ئیاں جد ید علوم و فنون میں مہا رت تا مہ کے لئے سخت کر نا ہو ں گی انہو ںنے کہا کہ لیہ کے طالب علم اپنے عظیم وقابل فخر علمی و تخلیقی ورثے کو نئی رفعتیں عطا کر نے کے لئے زندگی کے ہر شعبہ میں نما یا ں خد ما ت سر انجام دے رہے ہیں انہو ں نے مز ید کہا کہ طا لب علموں کی یہ خد ما ت روشن پا کستا ن کے ویژن کو عملی تعبیر دینے کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہو ں گی ڈی سی او لیہ نے ڈی پی ایس گر لز ونگ کی طا لبا ت کی نصابی و غیر نصابی شعبو ں میں نما یا ں مقام حاصل کر نے پر طالبا ت و اساتذہ کی خد ما ت کو خراج تحسین پیش کیا اور پر وگرام میں حصہ لینے والی طا لبا ت کے لئے 50ہزار روپے نقد انعام کا اعلا ن کیا ۔ تقریب سے خطا ب کرتے ہو ئے ڈی پی او لیہ غازی محمد صلا ح الدین نے کہا کہ طا لب علم بلا خو ف خطر اپنی تعلیمی سر گرمیا ں جا ری رکھیں ۔حکو مت ان کی سیکو رٹی کے لئے بہتر سے بہتر اور مو ثر انتظا ما ت عمل میں لا رہی ہے کیو نکہ نو جوان نسل نے ہی آئندہ ملک و قوم کی بھا گ ڈور سنبھا لنی ہے ۔ تقریب میں ڈی سی اولیہ رانا گلزار احمد ، ڈی پی او لیہ غازی محمد صلا ح الدین ، اسسٹنٹ کمشنر لیہ منظور احمد خان چانڈیہ نے نصابی و ہم نصابی سر گر میو ں میں نما یا ں پو زیشن ہو لڈر طلبا ء و طا لبا ت جن میں فاطمہ نسرین ، فریحہ ، اسمہ، شہرران رضا ، فہد علی ، احمد حسن ، طو بی ، زینب ، علیزہ ، ثانیہ ، ربیعہ ، ، مصباح ، نتا لیہ ، ہمنا، نجیبہ ، ہا دی ، وارث ، تحریم ، روشنا ، ہنزلہ ، رافعہ ، رانیہ ، علی حسن ، بلا ول و دیگر میں ٹرافیا ں و سر ٹیفکیٹس تقسیم کی گئیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ ( نامہ نگار ) ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد نے جما عت پنجم کے امتحا ن کے سلسلہ میں گو رنمنٹ گر لز سیکنڈری سکو ل ٹی ڈی اے کا لو نی کے امتحا نی مر کز کااچانک معائنہ کیا معائنہ ک موقع پر کلسٹر انچارج سپر نٹنڈنٹ شاہینہ فرید ملغا نی نے بتا یا کہ امتحا نی مر کز میں 273طالب علم امتحا ن میں حصہ لے رہے ہیں ڈی سی ا ولیہ نے امتحا نی عملے کی کا ر کر دگی کا جا ئزہ لیا اور امتحا نی عملے کی کا ر کر دگی پر اطمینا ن کا اظہار کیا ۔ اس مو قع پر اسسٹنٹ کمشنر لیہ منظو راحمد خان چانڈیہ بھی ہمر اہ تھے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ ( نامہ نگار ) نو منتخب ضلعی عہدیداران ایپکا کی تقریب حلف برداری 26فروری کو 1بجے دن ڈی سی او آفس لیہ میں منعقد ہو گی ۔ تقریب کے مہما ن خصوصی ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد ہو ں گے ۔ صدار ت صوبا ئی صدر ایپکا پنجا ب حا جی ارشاد احمد چوہدری کر یں گے۔مہما نان اعزاز میں نذر حسین کورائی صدر ایپکا ڈی جی خان ،فخرالرحمن اظہر جنرل سیکرٹری ایپکا پنجاب اور وزیر احمد خان دستی صدر ایپکا ضلع مظفر گڑھ ہوں گے ۔تقریب میں نو منتخب صدر رانا محمد افضل ،جنرل سیکرٹری محبوب حسین ساجد و دیگر عہدیدار حلف اٹھا ئیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ ( نامہ نگار ) ضلع لیہ کے 268سرکا ری سکو لو ں میں طا لب علمو ں کو بہتر تعلیمی سہو لتوں کی فراہمی کے لئے فرنیچر کی فراہمی کا عمل حکو مت پنجا ب کی نئی طے کر دہ پا لیسی کے مطا بق شفاف طریقہ سے بروئے کار لایا جا رہا ہے یہ با ت ضلعی حکو مت کے ترجما ن نے آج یہاں فرنیچر کی فراہمی کے ترقیاتی منصوبے کی بریفنگ کے مو قع پر بتا ئی ۔ ترجما ن نے بتا یا کہ اس ضمن میں شائع ہو نے والی خبریں حقائق کے بر عکس اورلا علمی کی بنیا د پر شائع کی گئی ہیں انہو ںنے وضا حت کر تے ہو ئے کہا کہ حکو مت پنجا ب کی پا لیسی کے مطا بق ڈی سی ا ولیہ کی سربراہی میں پا نچ رکنی پر چیز کمیٹی میں چیئر مین ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد جبکہ ممبران میں ای ڈی او فنا نس سردار محمد جٹیا ل ، ای ڈی او تعلیم سیدہدایت اللہ شاہ بخا ری ، ڈی ایم او شہزادخان مگسی او رایس این اے نا صر محمو د شامل ہیں ۔اس کمیٹی کو سکولوں میں فرنیچر کی خریداری کی ذمہ داری سونپی گئی ہے اس کمیٹی نے قواعد و ضوابط کے مطا بق اخبا رات میں اشتہارات کے ذریعے ٹینڈر کی صورت میں مختلف فرمو ں سے نر خ حاصل کیے اور سب سے کم ریٹ فراہم کر نے والی فرنیچر فرمز کے نرخ منظور کیے گئے ۔ ترجما ن مزید کہا کہ مجوزہ فرمو ں کی جا نب سے فرنیچر کے نمو نو ں کے معیا ر کی چیکنگ کے لئے قواعد کے مطا بق ٹیکنیکل کمیٹی نے ان کے اعلیٰ معیا ر کے تعین کا فریضہ سر انجا م دیا۔ جس کا مقصد انتہا ئی شفاف طریقہ سے فرنیچر کی فراہمی کے مراحل کو مکمل کیا جا نا ہے ترجما ن نے اس امر کی وضا حت کی کہ جن فرمو ں کو فرنیچر کی فراہمی کے لئے با ضا بطہ طور پر منتخب کیا گیا ہے و ہ تمام کے تمام پیپرا کے طے کر دہ معیا ر کے مطا بق اہلیت کی حا مل ہیں ۔انہوں نے مزید بتا یا کہ فرنیچر کی خریداری کا عمل حکو مت کی طے کر دہ پا لیسی کے مطا بق شفاف بنیا دوں پر عمل میں لا یا جا رہا ہے ۔ مز ید یہ کہ فرنیچر کی وصولی سے قبل بھی ٹیکنیکل کمیٹی اس کا معائنہ کر کے معیار کے مطا بق ہو نے کا سرٹیفیکیٹ دیتی ہے تو فرنیچر وصول کیا جا تا ہے۔

Layyah News Pictures

Layyah News Pictures

Layyah News Pictures

Layyah News Pictures

Layyah News Pictures

Layyah News Pictures

Layyah News Pictures

Layyah News Pictures