لیہ + کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) بزرگان دین کے صدقے پاکستان سلامت ہے۔ انشاء اللہ ولی اللہ کی کرامت سے یہ نظام چلتا رہے گا اور اس ملک کو مٹانے والے خود مٹ جائیں گے۔ حضور نبی کریمۖ کی محبت کے بغیر ہمارے ایمان مکمل نہیں ہو سکتے۔ شہید کا درجہ احد پہاڑ سے زیادہ وزنی ہے۔ مرحوم غلام محمد سواگ نے جاگیرداری نظام کے خلاف آواز بلند کر کے مظلوموں کو زبان دی۔ ان خیالات کا اظہار معروف عالم دین قاری محمد اشفاق سعیدی گولڑوی نے گزشتہ روز سابق ایم پی اے و ضلعی صدر مسلم لیگ ن ملک غلام محمد سواگ مرحوم جنہیں 3 مارچ 1999 ء کو ان کے ڈیرہ پر لیہ میں دہشتگردوں نے گولیوں کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا تھا کی 16 ویں برسی کے موقع پر ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جلسہ کی صدارت پیر آف سواگ شریف ممبر وقمی اسمبلی صاحبزاہ فیض الحسن ، سید عارف حسین شاہ پیر آف شاہ حسین نے کی۔ قاری اشفاق سعیدی نے کہا کہ شہید اپنے خون کا نشانہ پیش کر کے سرحدوں کی حفاظت جبکہ عالم اپنے خطابات کے ذریعے علمی سرحدات کی نگرانی کرتا ہے۔ شہید کی طرح ولی اللہ اور عالم حق بھی زندہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حضرت مہر علی گولڑوی ، حضرت داتا گنج بخش ہجویری ، حضرت شاہ سلیمان تونسوی ، حضرت سلطان باہو ، حضرت خواجہ غلام حسن سواگ سمیت بزرگان دین نے برصغیر پاک و ہند میں اسلام کی آبیاری کیلئے بے پناہ خدمات سر انجام دیں۔ آج بھی اس دنیا پر ولی اللہ حکومت کررہے ہیں۔ اور اپنے مزارات میں زندہ ہیں۔ اور ان کا فیض جاری ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ان برگزیدہ ہستیوں کے طفیل عالم اسلام اور پاکستان اتنی مصیبتوں اور یہودونصاریٰ کی سازشوں کے باوجود سلامت ہے اور تا انشاء اللہ تا قیامت سلامت رہے گا۔ اور اس ملک کو مٹانے والے خود مٹ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ملک غلام محمد سواگ عظیم سیاسی کارکن تھے جنہوں نے ہر حالت میں اپنے علاقہ کو یاد رکھا۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند فرمائے۔ اس موقع پر سابق ایم این اے سردار غلام فرید خان میرانی ، سابق تحصیل ناظم ملک منظور حسین جوتہ ، سابق ایم پی اے ملک عبدالشکور سواگ ، ان کے والد ملک نور حسین سواگ ، اے سی لیہ سردار منظور خان چانڈیہ ، ضلعی چیئرمین زکٰوة چوہدری عبدالمجید جاوید ، امیدوار ایم پی اے حاجی غلام عباس بپی ، سابق چیئر مین ضلع کونسل صاحبزادہ نورالحسن سواگ ، صاحبزادہ فہیم الحسن سواگ ، سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری شاہد عزیز گجر ، ملک غلام اکبر سامٹیہ ، چوہدری پرویز ، چوہدری سرور گجر ، شیخ محمد امین گڈو ، عابد انوار علوی ، حاجی یٰسین جٹ ، حاجی رحمت اللہ جٹ ، سابق صدر مرکزی انجمن تاجران طارق پہاڑ ، سردار ریاض احمد خان سیہڑ ، سردار اقبال احمد خان ایڈووکیٹ ، چوہدری بشارت رندھاوہ ، پیرا میڈیکل کے صوبائی رہنما احسان اللہ سیال ، چوہدری مشتاق احمد ، ایم ایس ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی ، چوہدری علی اصغر گجر ، ملک سیف اللہ سامٹیہ ایڈووکیٹ ، اخلاق احمد خان ، ملک اعجاز اولکھ ، چوہدری حنیف گجر ، رانا محمد سرور ، ذکاء اللہ خان ، حاجی احسن سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی اور بعد ازاں پیر عارف شاہ نے مرحوم کے درجہ کی بلندی کیلئے دعا کروائی اور لنگر تقسیم کیا گیا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیہ+ کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) موجودہ حکومت ملک میں تعمیر و ترقی خصوصاً توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے کوشاں ہے۔ ٹبہ دستیاں والہ کے لوگوں نے ہمیشہ عزت دی۔ یہاں کے لیئے 100-KV کا ٹرانسفارمر ، لٹکتی تاروں کے خاتمے کیلئے کھمبے نصب کیئے جائیں گے ۔ اور 15 لاکھ روپے سے پانی کی نکاسی کیلئے نالیوں اور سولنگ کا اعلان کرتا ہوں۔ ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ فیض الحسن نے گزشتہ روز ٹبہ دستیاںوالہ میں لوگوں کی جانب سے منعقد کی گئی ایک تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ قاری محمد اشفاق سعیدی انتہائی شفیق انسان ہیں۔ اور ہماری رہنمائی کرتے رہتے ہیں۔ انہوں نے ٹبہ دستیاں والہ میں مسائل کی نشاندہی کی جس پر میں حاضر ہوگیا ہوں۔ یہاں کے لوگوں نے ہمیشہ مجھے عزت دی جن کے بے حد مشکور ہوں اور انشاء اللہ دوستوں کو کبھی نہیں بھولوں گا۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد صفدر کوکب ، حافظ کفایت اللہ ، ماسٹر منظور بھمب ، ملک محمد حسین بھمب ، ماسٹر عاشق ، منظور حسین دستی ، حاجی رمضان خان مہروی ، ملک ظفر اقبال جگ ، حاجی ریاض حسین خان ، الطاف حسین ، امجد خان دستی ،ریاض حسین ، مشتاق حسین خان ، غلام قاسم ، غلام عباس خان ، محمد صادق ، نذر حسین ، حفیظ اللہ جگ ، کامران خان ، سہیل ریاض ، امجد خان مہروی ، احسان اللہ سمیت دیگر افراد موجود تھے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ (نامہ نگار)مریضو ں کو دستیاب وسائل کے مطابق تمام ضروری طبی سہو لیا ت کی فراہمی کا عمل جا ری ہے اور ڈیو ٹی روسٹر کے مطابق ڈاکٹر ز 24گھنٹے خد ما ت سر انجا م دے رہے ہیں گزشتہ ما ہ کے دوران 15ہزار سے زائد مریضو ں کو طبی سہو لیا ت فراہم کی گئی یہ با ت ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتا ل کر وڑ لعل عیسن محبوب حسین قریشی نے طبی سہو لیا ت کی فراہمی کے سلسلہ میں بریفنگ کے دوران بتا ئی ۔ محبوب حسین قریشی نے بتا یا کہ گزشتہ ماہ کے دوران 11ہزار مریضوں کو آؤٹ ڈور ، 365ان ڈور مر یضو ں طبی سہو لیا ت کی فراہمی کے علا وہ 1061ایمر جنسی میں آنے والے مریضو ں کا علا ج معالجہ کیا گیا ، جنرل سرجری کے 50آپریشن ، آنکھوں کے 35آپریشن کیے گئے جنہیں لینسز بھی ہسپتا ل سے مفت فراہم کیے گئے اسی طرح 1441مریضو ں کی آنکھو ں کا معائنہ 514مریضوں کے دانتوں کا معائنہ جبکہ 100مریضوں کی ڈینٹل سرجری کی گئی اسی طرح 630ایکسرے اور 610مریضوں کے کلینکل ٹیسٹ کی سہو لت بھی فراہم کی گئی ہسپتا ل سے ٹی بی ڈاٹ پر وگرام کے تحت 69رجسٹر ڈ مریضو ں کو مفت ادویا ت کی فراہمی کا عمل جا ری ہے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیہ (نامہ نگار) ما حو لیا تی آلو دگی کے خا تمے اور شہروں ، سڑکا ت اہم چوراہوں و پارکو ں، لیہ سٹی کے انٹری پو ائنٹس پر ضلع حکو مت لیہ خو بصورت پودے لگا رہی ہے اور مو سم بہار شجر کا ری مہم کے دوران سرکا ری و پرائیویٹ سیکٹر میں اڑھا ئی لا کھ سے زائد پو دے لگا ئے جا رہے ہیں یہ با ت ڈی سی ا ولیہ رانا گلزار احمد نے مو سم بہار شجر کا ری مہم کے سلسلہ میں ڈی سی او کیمپلکس کے احا طے میں پو دے لگا نے کے مو قع پر کہی ۔ ڈی سی او لیہ نے کہا کہ شجر کا ری مہم کے دوران اہد اف کے حصول کے لئے تمام سرکا ری ادارے اپنے اپنے دفاتر کے احا طوں میں شجر کا ری کو یقینی بنا ئیں اس مو قع پر انہو ں نے ڈی او جنگلا ت اعجا ز احمد تبسم کو ہد ایت کی کہ وہ سرکا ری جنگلا ت میں پو دے لگا نے جبکہ سڑکا ت کے کنا رے ، نہروں کے کنا رے ، شہر وں انٹری پو انٹس ، تمام پارکوں و اہم مقاما ت پر درخت لگا نے کے لئے مربوط ورکنگ پیپر تیار کر کے اقداما ت عمل میں لائیں ۔ اس موقع پر ڈی سی ا ولیہ رانا گلزار احمد، اے ڈی سی ڈاکٹر لبنی نذیر ، اسسٹنٹ کمشنر منظور احمد چانڈیہ ، ای ڈی او زراعت ظفراللہ سندھو ، ڈی ایل او لیہ ریا ض اختر بخا ری ، ڈی او جنگلا ت اعجاز احمد تبسم ،ڈی او واٹر منیجمنٹ مہر با غ علی و دیگر نے پو دے لگا ئے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیہ (نامہ نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر لیہ لبنیٰ نذیر ما ہ رواں میں سرکاری واجبا ت کی وصولی و ریو نیو ریکا رڈ کی پڑتا ل کے سلسلہ میں ضلع بھر کا تفصیلی دورہ کر یں گی پروگرام کے مطا بق 6ما رچ کو داسو ریسٹ ہا ؤ س میں قانونگو حلقہ مو ج گڑ ھ ، 10ما رچ کو عنا یت ریسٹ ہا ؤس میں قانونگو حلقہ 280ٹی ڈی اے ، 13ما رچ کو قانونگو حلقہ 318ٹی ڈی اے ، 17ما رچ کو قانو نگو حلقہ منڈی ٹا ؤن فرسٹ 20ما رچ کو قانونگو حلقہ جھرکل جبکہ 24ما رچ کو قانونگو حلقہ لوہا نچ تھل جنڈی کے ریو نیو ریکا رڈ کی پڑتا ل کے علا وہ متعلقہ ریو نیو افسران و اسسٹنٹ کمشنر سے سرکا ری واجبا ت کی وصولی کی رفتار و اہداف کے حصول کا جا ئزہ لیں گی ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیہ (نامہ نگار) ضلع لیہ میںوومن ایمپورمنٹ پیکج کی آگا ہی مہم کے سلسلہ میں کا لجز میں مختلف پر وگرامز جا ری ہیں جو 5ما رچ تک جا ری رہیں گے جس کا بنیا دی مقصد پنجا ب حکو مت کی خو اتین کی فلا ح و بہبو د کے لئے اٹھا ئے گئے اقداما ت سے خواتین کو آگا ہی دینا مقصود ہے یہ با ت مقررین نے گو رنمنٹ گرلز کا لج لیہ ، گو رنمنٹ گر لز کا لج چوبا رہ او رگو رنمنٹ گرلز کا مرس کا لج لیہ میں منعقدہ تقریبا ت سے خطا ب کر تے ہو ئے کہی ۔ گو رنمنٹ کا لج برائے خواتین لیہ میں مہما ن خصوصی ریٹا ئرڈ پروفیسر رضیہ ساجد تھیں گو رنمنٹ کا مر س کا لج برائے خواتین لیہ میں مہمان خصوصی اے ڈی سی ڈاکٹر لبنیٰ نذیر ، سینئر ہیڈ مسٹریس راشدہ اشر ف و طا ہرہ شفیق چشتی جبکہ گو رنمنٹ کا لج برائے خواتین چوبارہ میں مہما ن خصوصی متعلقہ سکو لو ں کی سینئر ہیڈ مسٹریس تھیں ۔پر وگرامز میں حکو مت پنجا ب کی خواتین کی فلا ح و بہبو د کے لئے اٹھا ئے گئے اقداما ت کے بارے میں خواتین کو آگا ہی دی گئی۔