لیہ (نامہ نگار) ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد نے ضلع لیہ میں صارفین کو اشیاء ضروریہ، سبز ی، پھل، کھا دیں، زرعی ادویات، میڈیسن, پیٹرول، و دیگر اشیاء خورد و نوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے 22 رکنی پرائس چیکنگ مجسٹریٹ کی ٹیم مقرر کی ہے جو ضلع بھر میں چیکنگ کر رہی ہے پر ائس کنٹر ول مجسٹریٹ میں ڈاکٹر لبنیٰ نذیر اے ڈی سی، ملک سردار محمد جٹیال ای ڈی او فنا نس اینڈ پلا ننگ ، ظفر اللہ سندھو ای ڈی او زراعت ، محمدشہزاد مگسی ڈی ایم او لیہ ، محمد شاہد رانا ڈی او سوشل ویلفیئر ضلع بھر کے لئے اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر لیہ منظور احمد خان تحصیل لیہ ، اسسٹنٹ کمشنر کر وڑ تنو یر یزداں تحصیل کر وڑ ، اسسٹنٹ کمشنر چوبا رہ جا م آفتا ب حسین تحصیل چوبا رہ ، چوہدری محمد یو سف ڈی او زراعت ، چوہدری خا لد محمو د ڈی ڈی او زراعت ، چوہدری منیر احمد ڈی ڈی او زراعت کر وڑ ، ملک غلام فرید ڈی ڈی او زراعت چوبا رہ ، محمد انور بیگ ٹی ایم او لیہ ، محمد آصف جا وید بھیڈوال ٹی ایم او کر وڑاپنی اپنی تحصیلوں کے لئے جبکہ تحصیلدار محا ل لیہ محبو ب اقبال ہنجرا تھا نہ چوک اعظم و کو ٹ سلطا ن ، تحصیلدارکر ور محمد ابراہیم کھر تھا نہ کر وڑ و فتح پور ، نا ئب تحصیلدار لیہ سعید احمد گھمن تھا نہ پیر جگی ، نا ئب تحصیلدار شاہنواز تھا نہ سٹی و صدر ، نا ئب تحصیلدار کروڑ محسن عباس شاہ تھانہ فتح پور ، نا ئب تحصیلدار چوبا رہ بشیر احمد خان اور نا ئب تحصیلدار چوبا رہ ملک محمد یعقوب تھا نہ چوبا رہ کی حدود میں پرائس کنٹر ول چیکنگ کے فرائض سرا نجا م دیں گے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پریس ریلز لیہ (نامہ نگار) ڈاکٹر حمید اُلفت ملغا نی جو کہ سرائیکی کے معروف ادیب ہیں نے ” سرائیکی افسانے ، نا ول اور ڈرامے کا ارتقا ” کے مو ضوع پر علا مہ اقبال یو نیو رسٹی اسلا م کے شعبہ پا کستا نی زبا نیں سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر لی ہے ۔ متذکرہ شعبہ سے سرائیکی زبا ن کے حوالے سے یہ اولین ڈگری ہے جو کہ ایم فِل کی بنیا د پر دی گئی ۔ قبل ازیں اسلا میہ یو نی ورسٹی بہاول پور کے شعبہ سرائیکی سے 2008ء میں ڈاکٹر جا وید چانڈیہ اور 2014ء میں ڈاکٹر سید صفدر شاہ نے بھی سرائیکی میں پی ایچ ڈی کر چکے ہیں ۔ضلع لیہ کے پر نسپلز ،ڈاکٹر ز ، شعرا ء کرام اور ادیبوں نے اس اعزاز پر ا نہیں مبا ر ک با د دی ہے اوران کی کا وشوں کو سراہا ہے جن میں ڈپٹی ڈائریکٹر پبلک ریلشنز رانا اعجاز محمو د ، ڈپٹی ڈائریکٹر کا لجز حا فظ محمد اسحاق ،پر وفیسر مہر اختر وہا ب ، پر و فیسر ڈاکٹر مزمل حسین ، ڈاکٹر محمد افضل خان میرانی ، پر وفیسر مہر ظہور عالم تھند ،پروفیسر ڈاکٹر گل عباس اعوان ، پروفیسر اکرم میرانی ، پر وفیسرڈاکٹر لا لہ امیر محمد ، ای ڈی او کمیو نٹی ڈویلپمنٹ محمد شاہد رانا ، ریا ض احمد جکھڑ ، ذہین ملغا نی شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ (نامہ نگار) درس و تدریس ایسے شعبہ سے منسلک افراد معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہو تے ہیں یہ بات چوہدری محمد رضوان نے ہیڈ ماسٹر گو رنمنٹ ہا ئی سکو ل چک نمبر122اے ٹی ڈی اے لیہ شیخ فیض محمد کی ریٹا ئر ڈ منٹ کے موقع پر سکول میں منعقدہ الواداعی تقریب سے بطور مہما ن خصوصی خطا ب کرتے ہو ئے کہی ۔تقریب میں شیخ فیض محمد کی چالیس سالہ تعلیمی شعبہ میں خد ما ت کو سراہا گیا اس موقع پر اساتذہ کر ام ، طلبا ء کی کثیر تعداد کے علا وہ سما جی شخصیات بلال خان آہیر ، محمد افضال آہیر ، غلام محمد گو رما نی ، ملک بشیر احمد ، محبو ب احمد خان چانڈیہ ، شیخ عبد الحمید ، صفدر خان زنگیزہ ، غلام یٰسین تھند ایڈووکیٹ و قاری غلام یٰسین قمر بھی مو جو د تھے۔