لیہ کی خبریں 02/02/2015

لیہ (نامہ نگار) ضلع لیہ میں سکولزو سرکاری اداروں کی سیکورٹی کے لئے اٹھا ئے گئے اقدامات کے سلسلہ میں تمام ضروری سیکورٹی انتظامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں اور صنعت زار، دارلا مان، لیبر، سوشل ویلفیئر، بیت الما ل، کمیو نٹی سنٹرز، سپیشل ایجو کیشن، سلولرنر سکول میں بھرپور سیکورٹی انتظا ما ت اسی وسیع تر سلسلے کی کڑی ہیںیہ با ت ای ڈی او سی ڈی محمد شاہد رانا دارلاما ن میں سیکورٹی انتظا ما ت کے اچانک معائنہ کے موقع پر کہی ۔ سپر نٹنڈ نٹ دارلاما ن صائمہ سیما ب نے بریفنگ کے دوران بتا یا کہ دارلا ما ن میں مقیم 13خواتین کو بھر پور سیکورٹی کور دینے کے لئے دارلا ما ن کی دیواروں پر خا ر دار تاریں ، سی سی ٹی وی کیمرے ، میٹل ڈیڈیکٹز ، آہنی بیر یئر ، مر د و خواتین گا رڈز،وزیٹر رجسٹرایسے اقداما ت عمل میں لا ئے گئے ہیں ای ڈی او سی ڈی نے تمام سیکو رٹی انتظاما ت کا جا ئزہ لیا اور گا رڈز و دارلاما ن کے عملے کو بھر پور سیکو رٹی کے لئے الر ٹ رہنے کی ہدا یت کی اور اٹھا ئے گئے اقداما ت پر اطمینا ن کا اظہار کیا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ (نامہ نگار) ای ڈی او زراعت ظفر اللہ سندھو نے سلا ٹر ہا ؤس لیہ کا علی الصبح اچانک معائنہ کیا معائنہ کے دوران انچارج ڈاکٹر اعجاز الٰہی جکھڑ نے سلا ٹر ہا ؤس کی کا ر کر دگی ، جا نوروں وگو شت کے معائنہ و معیار اور ذبح شدہ جا نور کو فوری طور پر چار حصوں میں تقسیم کر نے ، سلا ٹر ہا ؤس کی صفائی و دیگر مسائل کے بارے میں آگا ہ کیا ،ای ڈی او زراعت نے شہر یو ں کو مقررہ معیار کے مطابق گو شت کی فراہمی کو یقینی بنا نے اور پا نی لگا نے کی شکا یا ت کے ازالے کے لئے اپنی نگرانی میں ہی ذبح شدہ جا نور کو حصوں میں تقسیم کروانے کی ہدا یت کی اسی طرح انہو ں نے ڈی ایل او ڈاکٹر سید ریا ض شاہ کو مو جود نہ ہو نے کا سخت نو ٹس لیتے ہو ئے انہیں جواب طلبی کا نو ٹس جا ری کر نے کی ہدا یت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ (نامہ نگار)ڈی سی او لیہ رانا گلزاراحمد نے کہا ہے کہ ضلع لیہ میں صارفین کو معاشی ریلیف کی فراہمی کے لئے تا جر برادری کے فراغ دلا نہ اقداما ت خو ش آئند پیش رفت ہیں اور اس سلسلہ میں شہریوں سے عملی ثمر ات سے بہر مند کر نے کے لئے سرکا ری افسران ، تاجر برادری اور صارفین کے نما ئند وں کے ما بین مستحکم ، مو ثر اور با معنی رابطے و تعاون کے لئے تمام تر دستیاب وسائل بروئے کا ر لا ئے جا رہے ہیں یہ با ت انہو ں نے ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کر تے ہو ئے کہی ۔ اجلا س میں اے ڈی سی لبنیٰ نذیر ،ڈی او سی شہزاد خان مگسی ، ای ڈی او زراعت ظفر اللہ سندھو ، اسسٹنٹ کمشنر چوبا رہ جا م آفتا ب حسین ، ٹی ایم او کر وڑ آصف جا وید ، ای اے ڈی اے محمد طا ہر ، صدر انجمن تاجران لیہ واحد بخش با روی ، سیٹھ محمد اسلم خان ، چوہدری محمد رضوان ، صدر انجمن تا جران کر وڑ حا جی مختیار حسین ، حا جی جا ن محمد ، معین الدین ، محمد اشرف چشتی ،شیخ قمر الز ما ن ،مہر محمد اقبال سمرا ، چوہدری محمد نسیم ، پر ائس کنٹرول مجسٹریٹس ملک محبوب اقبا ل ہنجرا ، شاہنواز خان ، رانا عبد الستار ، ملک محمد یعقوب ، بشیر خان ، محسن رضا شاہ ، محمد سلیم خان ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں صارفین کے لئے کیچن ایٹمز ، سبزیا ں ، پھل ، پیٹرولیم مصنوعات ، کھا دیں و دیگر اشیا ء کے طلب و رسد کے میکنزم کا تفصیلی جا ئزہ لیا گیا ۔ اجلاس میں ڈی سی ا و لیہ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کے بعد صارفین کو اس کے ثمرات سے مستفید کر انے کے لئے اتوار کے روز بھی اجلا س منعقد کیا گیا ہے جس کا بنیا دی مقصد شہر یو ں کو معاشی ریلیف فوری طور پر فراہم کر نا ہے اجلاس میں ڈی سی ا ولیہ نے مقامی پبلک ٹرانسپورٹ کے کر ایو ں کمی کے موثر نفاذ کے لئے اسسٹنٹ کمشنر وں ، سیکرٹری آر ٹی اے و ٹریفک پو لیس پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی جو تمام جنر ل بس اسٹینڈوں ، ویگن اڈوں ، ہا لٹنگ پو ائنٹس پر نئے کر ائے ناموں کے پینا فلیکس آویزاں کر نے اور گا ڑیو ں میں لگا نے کے اقداما ت عمل میں لا ئیں گے تا کہ مسافروں کو نئے کرایہ نا مو ں کے با رے میں آگا ہی حاصل ہو سکے ۔اجلاس میں تا جر نما ئندوں معین الدین ، حا جی جا ن محمد ، محمدسلیم خان نے رضا کا رانہ طور پر تمام اشیاء کے نرخو ں میں کمی کر نے کی یقین دہا نی کر ائی اور محمد سلیم خان نے کر وڑ لعل عیسن میں سستا بازار لگا نے کا رضا کا رانہ طور اعلا ن کیا ۔جس میں تمام اشیا ء ما رکیٹ سے کم نر خوں پر دستیا ب ہو ں گی ۔ڈی سی او لیہ نے تا جر برداری کے اس اقدام کو قابل تعریف اقدام قرار دیا ۔ اجلاس میں آٹے ، گھی ، چاول ، دالوں ، سبزیو ں و پھلو ں کے نرخو ں میں ردو بدل کا بھی فیصلہ کیا گیا اجلاس میں حا جی مختیار حسین ، محمد اشرف چشتی نے رکشوں کے کرایوں میں کمی کی جا نب توجہ مبذول کر ائی جس پر ڈی سی او نے سیکرٹری آر ٹی اے کو اقداما ت عمل میں لا نے کی ہدا یت کی۔

Layyah News PIcture

Layyah News PIcture