لیہ کی خبریں 3/7/2014

لیہ (ایم آر ملک سے) سپیشل اسسٹنٹ برائے وزیر اعلیٰ پنجاب لائیوسٹاک اینڈڈیری ڈویلپمنٹ محمد ارشد جٹ نے کہا ہے کہ ماہ صیام کے دوران پانچ ارب روپے کے رمضان پیکج سے 340 سستے رمضان بازاروں میں روزانہ لا کھو ں صارفین کو سبسیڈائزڈ نر خوں پر اشیا ء خو رد نو ش کی فراہمی صارفین کو مربو ط خطو ط پر معاشی ریلیف کی فراہمی کا عملی ثبو ت ہے یہ با ت انہو ں نے آج یہا ں سستے رمضان بازاروں لیہ ، جمن شاہ ، کو ٹ سلطا ن کے معائنہ کے مو قع پر صارفین سے گفتگو کر تے ہو ئے کہی ۔ معائنہ کے موقع پر ایم پی ایز چوہد ری اشفاق احمد ، مہر اعجاز احمد اچلا نہ ، ڈی سی او لیہ ندیم الرحمن ، اے ڈی سی رفاقت علی ،ڈائریکٹر لا ئیوسٹا ک ڈاکٹر منصور ، ڈی ایم او محمد تنویر یزاداں ، اسسٹنٹ کمشنر لیہ منظور احمد خان چانڈیہ ، ای ڈی او زراعت ظفر اللہ سندھو ، ای اے ڈی اے محمد طا ہر ، چیئرمین ما رکیٹ کمیٹی چوہدری بشارت رندھا وا ، سابق ایم پی اے ملک عبد الشکو ر سواگ ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی ملک ملا زم حسین ، ڈی ایل او ریا ض اختر شاہ ، ڈی ڈی ایل او ملک اعجاز الٰہی جکھڑ ، صدر انجمن تا جران واحد بخش با روی ، جنر سیکرٹری خلیل احمد انصاری بھی مو جو دتھے ۔معائنہ کے مو قع پر بریفنگ کے دوران ڈی سی او لیہ ندیم الرحمن نے کہا کہ ضلع لیہ میں 7سستے رمضان با زار لیہ ، چوک اعظم ، چوبا رہ ، فتح پور ،کر وڑ، جمن شاہ ، کوٹ سلطا ن میں لگا ئے گئے ہیں جن میں تمام اشیا ء ضر وریہ بشمو ل آٹا ، چینی ، گھی ، چاول ، دالیں ، مشروبا ت ،گو شت ، انڈے ، پھل ، سبزیاں ، کھجو ر مارکیٹ نرخو ں سے کم شرح پر فروخت کی جا رہی ہیں اور ان کی عمدہ کو الٹی کو یقینی بنا نے کے علا وہ ہمہ وقت دستیا بی کو بھی ممکن بنا یا گیا ہے جس کے لئے اسسٹنٹ کمشنروں کی زیر نگرانی تمام بازار کام کر رہے ہیں۔سپیشل اسسٹنٹ برائے وزیر اعلیٰ پنجا ب لا ئیو سٹا ک اینڈ ڈیر ی ڈویلپمنٹ محمد ارشد جٹ نے لیہ سستے بازار معائنہ کے مو قع پر گو شت و انڈوں کی وافر فراہمی ، جمن شاہ میں صدر انجمن تا جران محمد انور گبر کی نشاندہی پر چینی اور آٹے کا کو ٹہ بڑھا نے ، اسی طرح کو ٹ سلطا ن میں صارفین کے مطا لبہ پر چینی کا کو ٹہ بڑھا نے کی ہد ایت کی ۔اس موقع پر ڈی سی او لیہ نے بتا یا کہ ضلع لیہ میں ما ہ صیا م کے دوران38400آٹے کے 10کلو گرام وزنی تھیلے ساتوں بازاروں میں جبکہ 158میڑک ٹن چینی بھی سستے بازاروں میں فراہم کی جا رہی ہے ۔سپیشل اسسٹنٹ برائے وزیر اعلیٰ پنجا ب لا ئیو سٹا ک اینڈ ڈیر ی ڈویلپمنٹ نے معائنہ کے موقع پر کیچن ایٹمز ، گرین چینل پر دستیا ب سبزیو ں و پھلو ں و مشروبا ت کے سٹا لو ں پر ،اسی طرح چکن ، مٹن ، بیف ،انڈوں ،آٹے اور چینی کی فراہمی کے لئے دستیا ب اشیا ء کی کوالٹی کا خصوصی جا ئزہ لیا انہوں نے محکمہ لا ئیو سٹا ک کے حکا م کو ہد ایت کی کہ بہتر کو الٹی کے گوشت کی فراہمی کو یقینی بنا یا جا ئے ۔انہو ںنے اس مو قع پر خریداری کے لئے آئے ہو ئے شہر یو ں سے سستے بازاروں فراہم کر دہ اشیا ء اور وہا ں خریداری کے لئے بہتر ما حول کی فراہمی کے بارے میں دریا فت کیا ۔اس مو قع پر صارفین نے وزیر اعلیٰ پنجا ب کے رمضان پیکج سے فراہم کر دہ معاشی ریلیف کو مثبت اور تعمیر اقدام قرار دیا ۔سپیشل اسسٹنٹ برائے وزیر اعلیٰ پنجا ب لا ئیو سٹا ک اینڈ ڈیر ی ڈویلپمنٹ محمد ارشد جٹ نے ضلع بھر کے سات سستے بازاروں میں آرام دہ اور پُرسکو ن ما حو ل میں وافر مقدار میں معیا ری کچن ایٹمز ، پھل و سبزیو ں کی ما رکیٹ نرخو ں سے کم شرح پر فراہمی کے لئے بروئے کا ر لا ئے گئے انتظا ما ت کے لئے ڈی سی او لیہ ندیم الرحمن کی کا وشوں کو سراہا ۔تا ہم انہو ں نے ہد ایت کی کہ سستا بازاروں میں بہتر معیار اور صارفین کی سہو لتوں کے لئے انتظا م و انصرام کے لئے تمام متعلقہ محکمو ں کے ذمہ داران اپنی خدما ت قومی فریضہ کے طور پر سرانجام دیں ۔نوٹ تصاویر ای میل ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ( ایم آر ملک سے ) ڈی سی او لیہ ندیم الرحمن و ڈی پی او لیہ غازی محمد صلا ح الدین نے صبح سویرے سبزی منڈی لیہ میں بو لی کے نظام کی ما نیٹرنگ کی اور سبزیو ں اور پھلو ں کی نیلا می کے بعد وزن کراکے ما رکیٹ کے لئے نرخو ں کا تعین کر ایا اس مو قع پر ای ڈی او زراعت ظفر اللہ سندھو ، ای اے ڈی اے محمد طا ہر ، سیکرٹری ما رکیٹ کمیٹی ملک ملا زم حسین ہمر اہ تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ( ایم آر ملک سے ) گائوں کے چوہدری کے بیٹے نے حوا کی بیٹی کی عزت تار تار کر دی ،قتل کی دھمکیاں ،پولیس کاروائی جاری ،تفصیل کے مطابق محمد فیاض ولد عطاء محمد قوم بھٹی سکنہ چک نمبر91/ML نے تھانہ فتح پور میں درخواست گزار کراتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ وہ اس چک کا رہائشی ہے اور حجام کا کام کرتا ہے مین نے چک نمبر 90/MLمیں بسلسلہ روز گار اپنی حجانم کی دوکان بنا رکھی ہے گذشتہ ماہ میں اپنے کام کاج کے سلسلہ میں دوکان پر گیا ہوا تھا جبکہ گھر پر میری بیوی تسیل کوثر جو دائیوں کا کام کرتی ہے گھر سے باہر گئی ہوئی تھی اور گھر پر میری 13سالہ بیٹی ندا فیاض اکیلی موجود تھی اسی دوران الزام علیہان یاسر بشیر ولد محمد بشیر عرف میدا جو چک کے چوہدری کا لخت جگر ہے نے زبردستی دیوار پھلانگ کر گھر کے اندر داخل ہوا اور میری بیٹی ندا فیاض سے گن پوائنٹ پر زبر دستی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس سے زنا حرام کیا اور میری بیٹی کو دھمکیاں دی کہ اگر تم نے کسی کو بتایا یا زبان درازی کی تو تمہیں جان سے مار دوں گا جس کی وجہ سے میری بیٹٰی نے جان وخوف کے مارے اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی کے بارے میں کسی کو نہ بتایاجسکی وجہ سے میری بیٹی حاملہ ہو گئی الزام علیہ اب بھی مجھے اور میری بیٹی کو جان سے ماردینے کی دھمکیاں دے رہے ہیں اور چوہدری کا بیٹا ہراساں کر رہا ہے DPOلیہ میری حق رسی کریں اور بااثر ملزمان کے خلاف کاروائی کر کے انہیں قرار واقع سزا دیںتھانہ فتح پور پولیس نے مدعی کی درخواست پر کاروائی شروع کر دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ( ایم آر ملک سے ) فتح پور رمضان بازار فلاپ ،محکمہ زراعت اور مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے دی جانے والی سبسڈی ناکام ،عوام مہنگے داموں اشیاء خورد نوش خریدنے پر مجبور ،DCOلیہ نوٹس لیں ،تفصیل کے مطابق حکومت پنجاب اوروفاق کی طرف سے ماہ صیام کے موقع پر عوام کو بہتر ریلیف دینے اور اشیاء صرف کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے مقامی انتظامیہ کی طرف سے رمضان بازار کا انعقادبرائے نام حکومت پنجاب محکمہ زراعت کی طرف سے لگائے گئے گرین چینل اور مارکیٹ کمیٹی فتح پور کی طرف سے لگائے گئے فیئر پرائس شاپ میں عوام کو دی جانے وا؛ی سبسڈی ناکام ہو چکی ہے اور لگائے گئے سبزی کریانہ و دیگر اشیاء صرف کے سٹال برائے نام ہیں اور عوام کو ایک کلو سے زائد سبزی یا فروٹ دستیاب نہیں جس پر اہلیان فتح پور جن میں بابا محد منیر لاہوری المعروف بابا مسلم لیگ و دیگر نے بھر پور احتجاج کرتے ہوئے DCOلیہ سے مطالبہ کیا کہ حکومت رمضان المبارک کے موقع پر اربوں روپے کی سبسڈی دی رہی ہے جبکہ مقامی متعلقہ محکمہ جات کے افسران اس سبسڈی کو فلاپ کرنے پر تلے ہوئے ہیں جبکہ عوام کو بہتر ریلیف مہیا نہیں ہو پا رہا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ( ایم آر ملک سے ) رمضان بازار میں ناقص و غیر معیاری آٹا کی فروخت ،الرحیم فلور ملزکے آٹا میں کیڑے،مکوڑے و سونڈی نکلنے لگے ،محکمہ فوڈ کا عملہ بھتہ لے کر خاموش ،عوام کا شدید احتجاج ،تفصیل کے مطابق ماہ صیام میں لگائے گئے رمضان بازار میں ناقص و غیر معیاری آتا کی فروخت جاری و ساری ہے آٹا کا کو ٹہ الرحیم فلور ملز کے پاس ہے جس نے اپنی سابقہ روا یات کو برقرار رکھا ہوا ہے محمد اکرم ولد بشیر احمد سکنہ وارڈ نمر 8 فتح پور نے رمضان بازار کے شکایت سیل آفس میں اپنی شکایت درج کراتے ہوئے بتایا کہ میں نے کل رمضان بازار سے 310روپے کا آٹا کا تھیلا خرید کیا جب گھر جا کر اسے کھولا اور صاف کیا تو آٹا کے تھیلے سے کیڑے مکوڑے اور سونڈیاں نکلیکیا یہ سبسڈی ہے اُنہوں نے DCOلیہ اور محکمہ فوڈ سے مطا؛لبہ کیا کہ رمضان بازار کے کوٹہ والے اٹا کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے اور عوام کو معیاری اور صاف ستھرا سستا آٹا فراہم کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ( ایم آر ملک سے ) فتح پور DCOلیہ کا رمضان بازار کا دورہ ،لگائے گئے سٹال غیر تسلی بخش ،افسروں کی سرزنش ،معیار کو بہتر بنانے سبسڈی بڑھانے اور ہر قسمی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت ،تفصیل کے مطابق DCOلیہ ندیم الرحمٰن نے گزشتہ روزACکروڑ لعل عیسن ملک محمد اختر منڈھیرا کے ہمراہ رمضان بازار فتح پور کا دورہ کیا اور رمضان بازار میں لگائے گئے سبزی فروٹ کریانہ و دیگر سٹال کو چیک کیا اور انتظامیہ کی کارکردگی کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اُن کو ہدایت جاری کیں کہ انتظامیہ رمضان المبارک کے موقع پر لگائے گئے سستا رمضان بازار کے معیار کو بہتر بنائے اور عوام کو ہر قسمی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا کر دی گئی سبسڈی کو کامیاب کرے اُنہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب ماہ صیام کے موقع پر عوام کو سبسڈی دینے کے لیے اربوں روپے خرچ کر رہی ہے اُنہوں نے لگائے گئے سٹال کو مزید بڑھانے کی ہدایت کی اس موقع پر نائب تحصیلدار سید محسن رضا ،چوہدری مقبول قانونگو ،چوہدری جعفر علی ،ملک سعید کھنڈ،و دیگر موجود تھے۔

Pic From Layyah

Pic From Layyah