لیہ کی خبریں طارق پہاڑ سے 22/11/2014

لیہ (نامہ نگار) ضلع لیہ میں صارفین کو پھلوں اور سبزیوں کی مقررہ نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد کی ہدایت کی روشنی میں مربوط و جامع پروگرام ترتیب دے کر ضلع بھر کی سبزی منڈیوں کی علی الصبح دوران بولی ما نیٹرنگ کا عمل جا ری ہے جس سے قیمتوں میں استحکا م لا کر صارفین کے معاشی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنا یا جا رہا ہے یہ بات ای ڈی او زراعت ظفر اللہ سندھو نے علی الصبح سبزی منڈی لیہ و چوک اعظم کے اچانک معائنہ کے مو قع پر کہی ۔معائنہ کے مو قع پر سبزی منڈی میں ٹما ٹر ، آلو ، پیاز ، بند گو بھی ، پھو ل گو بھی ،کدو ، بھنڈ ی ، بیگن ، ادرک ، پا لک ، میتھی ، مٹر ، شلجم ، سبز مر چ دیسی، کھیرا ، لہسن ، سیب ، کیلا ، انگور ، جا پا نی پھل و دیگر سبزیوں و پھلو ں کی بو لی کی ما نیٹر نگ کی گئی اور ما رکیٹ کمیٹی ، سبزی منڈی کے آڑھتیان کے نما ئند وں کی مو جو دگی میں ما رکیٹ کے لئے نر خو ں کا تعین کیا گیا ۔اس موقع پر ٹی او فنا نس ملک غلا م رسول ،پر ائس کنٹرول مجسٹریٹ سیف الرحمن ، ای اے ڈی اے شیخ محمد طاہر و ما رکیٹ کمیٹی کے حکا م ہمراہ تھے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ ( نامہ نگار ) ضلع لیہ میں ما ں بچے کی بہتر صحت کا ہفتہ کے سلسلہ میں بچوں کو پیٹ کے کیڑوں سے بچاؤ کی گو لیا ں اور خواتین کو فولا د کے کیپسول دینے کے علا وہ بنیا دی صحت اور بیما ریوں سے بچاؤ کے با رے میں آگا ہی دی جا رہی ہے جس کے لئے ما نیٹرنگ ٹیمیں ضلع بھر میں کا م کر رہی ہیں یہ با ت ڈسٹرکٹ کو ارڈینٹر نیو ٹریشن پر وگرام ڈاکٹر بشیر احمد سمر ا نے چوبا رہ و فتح پور کے مختلف علا قوں میں ما ں بچے کی صحت کا ہفتہ کے سلسلہ میں فیلڈ ٹیمو ں کی کا ر کردگی کے جائزہ کے مو قع پر کہی ۔ڈاکٹر بشیر احمد سمرا نے ضلع کی 44یو نین کو نسلو ں میں ما ں بچے کی صحت کے ہفتہ کے سلسلہ میں مر بو ط و جا مع پر وگرام کے تحت لیڈی ہیلتھ ورکرز ، لیڈی ہیلتھ سپر وائزر ز و نیوٹریشن عملے پر مشتمل خصوصی ٹیمو ں کی کا رکردگی کا جا ئزہ لیا اور انہیں ہدایت کی کہ دئیے گئے اہداف کے سو فیصد حصول کے لئے تندہی ،محنت اور لگن سے خد ما ت سرانجا م دیں تا کہ ما ں اور بچے کی صحت کا ہفتہ بہتر طور پر منا کر بیما ریو ں سے بچاؤ کے با رے میں آگا ہی دے کرصحت مند معاشر ے کی تشکیل کے لئے کا م کیا جا سکے ۔بعدازاں متعلقہ ٹیمو ں نے اب تک کے اٹھا ئے گئے اقداما ت و آگا ہی پر وگرام کے با ر ے میںبتا یا اس موقع پر ڈسٹرکٹ کوارڈینٹر ڈاکٹر بشیر احمد سمر ا نے بتایا کہ ای ڈی او صحت ڈاکٹر احمد حسن ، ڈی او ایچ ڈاکٹر ضیا ء الحسن ، ڈی ڈی او ایچ لیہ ڈاکٹرغلام ہا شم ، ڈی ڈی او ایچ کر وڑ ڈاکٹر محمد اقبال احمد خان ، ڈی ڈی او ایچ چوبا رہ ڈاکٹر امیر عبد اللہ سامٹیہ بھی ماں بچے کی صحت کا ہفتہ کے دوران مو ثر ما نیٹر نگ کر رہے ہیں اور تمام دستیا ب وسائل کو بروئے کا ر لا تے ہو ئے اہد اف کے حصول کو یقینی بنا یا جا رہا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ ( نامہ نگار) ضلع لیہ میں سپو رٹس سر گر میو ں کے فروغ و کھیلا ڑیو ں کو اپنی صلا حیتوں کے اظہار کے لئے محکمہ سپو رٹس کے زیر اہتمام مختلف کھیلو ں کے مقابلوں کا انعقاد کر ایا جا رہا ہے اور آل ڈسٹرکٹ فٹ با ل ٹو رنا منٹ کا انعقاد اسی وسیع تر سلسلے کی کڑی ہے یہ با ت تحصیل سپو رٹس آفیسر ملک انوار احمد نے آل ڈسٹرکٹ فٹ با ل ٹو رنا منٹ کے افتتاح کے مو قع پر کہی ۔اس موقع پر پہلے میچ میں نشان فٹ با ل کلب 90موڑ نے چوبا رہ الیون کو ہرا کر فرسٹ پو زیشن حا صل کی اس موقع پر شیخ عزیز الرحمن چن ، ملک فاروق احمد ، شاہد بھٹی ، ملک الطا ف ،ملک منصور الٰہی ، چوہدری پر ویز ،عارف چھینہ ، واجد بھٹی ، قیصر انصاری کے علا وہ مختلف فٹ با ل کلب کے کپتا نو ں و شائقین کی کثیر تعداد نے میچوں کو دیکھا ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ ( نامہ نگار )غیر قانو نی اسلحہ کی بر آمدگی کے لئے مختلف ریڈنگ ٹیمیں تشکیل دے دیں ۔ اسلحہ کی سر عام نما ئش پر مقدما ت درج کیے جا رہے ہیں ۔تفتیشی آفیسران مقدما ت کی تفتیش میرٹ پر عمل میں لا ئیں ۔رشوت ، کر پشن بر داشت نہ ہو گی ۔ سنگین مقدما ت میں ملز ما ن و اشتہاری مجرما ن کی گرفتاری کو یقینی بنا یا جا ئے ،ڈی ایس پی صدر محمد ظفر بزدار کی تھا نہ سٹی میں ایس ایچ او و تفتیشی آفیسران کو میٹنگ ۔ڈی ایس پی صدر محمد ظفر بزدار نے تھا نہ سٹی لیہ میں ایس ایچ او سٹی ومیں متعین جملہ انوسٹی گیشن آفیسران سے میٹنگ کی۔ انہوں نے میٹنگ کے دوران کہا کہ تھا نہ سٹاف کو غیر قانو نی اسلحہ کی بر آمدگی کی با بت ٹیمیں تشکیل دے کر بر آمدگی اسلحہ نا جائز کو یقینی بنا نے کی ہدایت کی انہو ں نے کہا کہ تھا نہ کلچر میں مثبت نتا ئج کے لئے یہ ضر وری ہے کہ عوام الناس کو ان کے مقدما ت ، درخواست و پٹیشن ہا ئے سما عت کے دوران انصاف اور میرٹ مہیا کیا جا ئے رشوت اور کرپشن کسی صورت میں برداشت نہ ہو گی ۔ تھا نہ میں سائلین سے خو ش اخلاقی کا دامن ہر گز نہ چھو ڑا جا ئے ۔ سنگین مقدما ت کے ملزما ن کی گرفتاری میں متحرک اور کو شش سے کا میابی ممکن ہے ۔ مجر ما ن اشتہاری کی گرفتاری کے لئے ان مقدما ت کے مدعی سے رابطہ کریں ۔ اور انہیں تعاون کی پیشکش کر کے ان کی بھی معلو ما ت لیں تا کہ ان کی حق رسی ہو ۔ علا وہ ازیں ڈی ایس پی صدر نے اس سے قبل ٹرانسپو رٹر حضرات سے میٹنگ کر تے ہو ئے اے سی کو چز میں گن مین کی موجو دگی کو یقینی بنا نے ، اڈہ جا ت پر سیکورٹی کے اقداما ت بہتر کر نے اور کر ایوں میں مو جو دہ ہو نے والی کمی کو یقینی بنا نے کی ہدایت کی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ ( نامہ نگار )ڈی سی ا ولیہ رانا گلزار احمد کی ہدایت پر کھا د کی اوورچارجنگ کے خا تمے کے لئے تحصیلدار محا ل و پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ملک محبوب اقبال ہنجرا ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت چوہدری خا لد محمو د پر مشتمل خصوصی ٹیم نے لدھا نہ ،پیر جگی ،172ٹی ڈی اے میں اچانک چھا پے ما رے اور ڈی اے پی کی مقررہ قیمت 3730روپے فی بو ری سے زائد وصول کر نے پر9کھا د ڈیلرز کے خلاف کا رروائی عمل میں لا تے ہو ئے 50ہزار روپے جر ما نہ عائد کیا تفصیل کے مطا بق محبو ب اقبال ہنجرا نے ڈی اے پی کھا د کی اوورچارجنگ پر اسد زرعی سروس پیر جگی کو 5ہزار روپے ،الطا ف حسین کھاد سٹور پیر جگی کو5ہزار روپے ،کھیڑا ایگر و ٹریڈرز پیر جگی کو 5ہزار روپے ،عابد علی کھاد سٹور پیر جگی کو10ہزار روپے ،محمدسلطا ن کھاد سٹور پیر جگی کو 3ہزار روپے ، کھنڈویہ ٹریڈرز پیر جگی کو 2ہزار روپے ، محمدقاسم کھا د سٹور 172ٹی ڈی اے کو10ہزار روپے ، کسان زرعی سروس 172ٹی ڈی اے کو 5ہزار روپے ،محمد رمضان کھا د سٹور 172ٹی ڈی اے کو 5ہزار روپے جر ما نہ عائد کیا ،ملک محبو اقبال ہنجرا نے 20کھا د ڈیلروں کو چیک کیا جس میں سے 9کھا د ڈیلر اوورچارجنگ کر رہے تھے ۔انہو ں نے کھا د ڈیلر ز کو ہدایت کی کہ وہ مقررہ نر خ 3730روپے فی بوری کاشتکا روں کو فراہمی یقینی بنائیں۔

Layyah News Picture

Layyah News Picture

Layyah News Picture

Layyah News Picture