لیہ کی خبریں طارق پہاڑ سے 13/12/2014

لیہ (نامہ نگار) ڈی سی اولیہ رانا گلزار احمد کی ہدایات کی روشنی میں ضلع لیہ میں شہریوں کو پیٹرولیم مصنوعات کی فروختگی کے لئے حفاظتی اقدامات کو مدنظر رکھنے کے لئے غیر قانو نی منی پیٹرول پمپس اور کھلا پیٹرول بیچنے والو ں کے خلا ف کا روائی عمل میں لا ئی جا رہی ہے جس کا بنیا دی مقصد شہر یو ں کو کسی قسم کے حا دثات سے محفوظ رکھنا ہے یہ بات ڈسٹرکٹ آفیسر سول ڈیفنس محمد صفدر نے کو ٹ سلطا ن و کر وڑ لعل عیسن کے مختلف علا قوں میں غیر قانونی منی پیٹرول پمپس کے خا تمے کے لئے جا ری چیکنگ مہم کے مو قع پر کہی ۔چیکنگ کے مو قع پر چار افراد غیر قانو نی منی پیٹرول پمپس کے کا روبا ر میں ملو ث پا ئے جا نے پر ان کے خلاف پیٹرولیم ایکٹ کی دفعہ 26/44کے تحت کا روائی عمل میں لاتے ہو ئے تھا نہ کو ٹ سلطا ن و تھا نہ سٹی کروڑ میں مقدما ت درج کروائے گئے ۔جن میں محمد اسلم ولد عاشق حسین کو ٹ سلطا ن ، چوہدری محمد محمد امجد ولد حا جی محمد انور کو ٹ سلطا ن ، مشتا ق حسین عر ف بگو ولد محمد نواز کے خلا ف تھا نہ کر وڑ اور محمد اسحاق ولد ربنواز کے خلا ف بھی تھا نہ کر وڑ میں پیٹرولیم ایکٹ کی خلاف ورزی کے مقدما ت درج کر وائے گئے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ (نامہ نگار ) ضلع لیہ میں جا ری فیملی پلا ننگ ویک کے سلسلہ میں پر وگرامز کے تحت فری میڈیکل کیمپ لگا ئے گئے ان میں فیملی ہیلتھ کلینک لیہ نے فلا حی مر کز پہا ڑ پو ر اور فیملی ہیلتھ کلینک کر وڑ نے فلا حی مر کز 111ایم ایل میں جبکہ فیملی ہیلتھ کلینک چوبا رہ نے رفیق آبا دمیں فری میڈیکل کیمپ لگا یا جن کی ما نیٹر نگ اور معائنہ کے لئے ڈاکٹر قرة العین ، ڈسٹرکٹ آفیسر پا پو لیشن ویلفیئر محمد عرفان جی ، ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر جا وید اشرف نے دورے کیے فری میڈیکل کیمپس میں لیڈی ڈاکٹرنے خواتین و بچوں کا فری معائنہ کیا اور مفت ادویا ت فراہم کی گئیں اسی دوران فیملی پلا ننگ ویک کے سلسلہ میں پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے اور بینرز آویزاں کیے گئے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ (نامہ نگار) عبد الستار خالد ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر لیہ کے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ (نامہ نگار ) ضلع لیہ میں چہلم حضرت امام حسین کے مو قع پر ڈی پی او لیہ غازی محمد صلا ح الدین کی ہد ایا ت کی روشنی میں ڈی ایس پی صدر محمد ظفر بزدار کی قیا دت میں لیہ پو لیس نے لیہ سٹی میں فلیگ ما رچ کیا بعدازاں ڈی ایس پی صدر محمد ظفر بزدار ، انچارج سی آئی اے انسپکٹر منظور حسین جا م ، ایس ایچ او سٹی مہر سعید احمد رونگھہ کی قیا دت میں پو لیس کے ہمر اہ ہوٹلز ، سرائے ، مختلف ما رکیٹو ں ، ریلو ے اسٹیشن ، قبرستا نوں ، کچی آبا دیو ں اور چہلم کے جلو سوں کے روٹس پر مختلف ٹھکا نو ں کا سرچ آپریشن کیا گیا اور راستو ں میں روکا ٹو ں اور مشکو ک جگہو ں کی سرچنگ کی گئی ، اس مو قع پر ڈی ایس پی صدر محمد ظفر بزدار متعلقہ پو لیس آفسران فول پر وف سیکو رٹی انتظا مات کے با رے میں ہد ایا ت دیں اور بریفنگ حا صل کی اس مو قع پر سول ڈیفنس ، سپیشل بر انچ کی جا نب سے سرچنگ و سوئپنگ کے لا ئحہ عمل اور اراکین امن کمیٹی و انجمن تا جر ان کے تعاون کے حصول کے لئے مختلف امو ر کو زیر بحث لا یا گیا ۔مزید برآں انہو نے کہا کہ بھر پو ر و موثر سیکو رٹی کے لئے مشکو ک افراد ، گا ڑیو ں پر کڑی نظر رکھی جا ئے اور شہر یو ں ، بزرگو ں ، خواتین اور بچوں کو بلا جواز نہ روکا جا ئے اور انہیں آنے جا نے کے لئے متبا دل راستے فراہم کیے جا ئیں اس مو قع سیکو رٹی حکا م نے ضلع بھر کے داخلی و خا رجی راستوں پر پیکٹس لگا نے ، گشت و پڑتال کے با رے میں بریفنگ دی۔

Mohammad Zafar

Mohammad Zafar