لیہ (ایم آر ملک) لیہ لاکھوں روپے کی لاگت سے بننے والا فلٹریشن واٹر پلانٹ ناکارہ، ملازمین گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے لگے، فلٹر ایکسپائر عوام پریشان، انتظامیہ خاموش ،DCO لیہ نوٹس لیں، تفصیل کے مطابق لیہ شہر ہسپتال روڈ پر لاکھوں روپے کی لاگت سے تیار ہونے والا پیور ریفکشن واٹر پلانٹ انتظامیہ کی عدم توجہ کی وجہ سے مکمل طور پر ناکارہ ہو چکا ہے جس کی وجہ سے عوام کو صاف ستھرے منرل واٹر کی سہولت دستیاب نہیں ہو پارہی جبکہ فلٹریشن پلانٹ پر تعینات عملہ گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کر رہا ہے اور پلانٹ کی پانی کی ٹوٹیاں ٹوٹی ہوئی ہیں اور مشینری کے فلٹر بھی ختم ہو چکے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو صاف پانی ذاتی رقم سے خریدنا پڑتا ہے اور عوام کو پریشانی کا سامنا ہے لاکھوں روپے کی لاگت سے بننے والا پلانٹ جو عوام کو صاف ستھرا پانی مہیا کرنے کے لیے بنایا گیا تھالیکن اب عوام کو اس کی سہولت نہیں مل پارہی جبکہ TMAانتظامیہ ناکارہ فلٹریشن واٹر پلانٹ کی درستگی کے لیے کوئی اقدام نہیں کر رہی اہالیان لیہ نے DCOلیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ و ہ فی الفور ناکارہ پیورریفیکشن فلٹریشن واٹر پلانٹ کو درست کروا کر عوام کو صاف ستھرے اور میٹھے پانی کی سہو لت مہیا کرے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیہ(ایم آر ملک )پٹواری دفتروں سے غیر حاضر ،کرائے کے مکانوں میں چھپ کر عوام سے مال بٹورنے لگے ،سائل انتقال و فرد کے حصول کے لیے دربدر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ،دفتروں میں رکھے ہوئے پرائیویٹ ملازمین با اثر افراد کو پٹواریوں کے مکانوں میں بھیج دیتے ہیں ،DCOلیہ اور AC کروڑ نوٹس لیں ، تفصیل کے مطابق محکمہ مال لیہ کے نواحی علاقوں میں تعینات پٹواری دفتروں سے غائب اور مال بٹورنے کے چکر میں موبائل سروس شروع کر رکھی ہے اور دفتروں کی بجائے خود کو چوری چپھے کرایہ کے مکانوں میں مال کمانے میں مصروف ہیںاور اپنے دفتروں میں رکھے ہو ئے پرائیویٹ ملازمین کو ہدایت کر رکھی ہے کہ جب کو ئی خاص پارٹی آئے تو اُسے مکان پر بھیج دو جبکہ عام سائل فرد و انتقال کے حصول کے لیے دربدر دھکے کھانے پر مجبور ہیں حکومت کی طرف سے پٹواریوں کو دئیے گئے دفتر کے رینٹ بل بجلی و دیگر واجبات حکومت پنجاب محکمہ مال کو لاکھوں کا ٹیکہ پٹواریوں نے دفتروں کی بجائے کار شو رومز پر توجہ مرکوز کردی اور شورومز مالکان کے ساتھ پارٹنر شپ کر رکھی ہے جس کا فائدہ شوروم مالکان پٹواریوں سے اپنے فرد وراثتی انتقال کی صورت میں حاصل کر رہے ہیں جبکہ محکمہ مال کے اعلٰی حکام کرپٹ پٹواریوں کے مال کمائو مہم کی چھان بین کرے اورا ن کے اثاثوں کو سامنے لائے عوام نے DCOلیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ پٹواریوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیہ(ایم آر ملک )صحافت انتہائی مقدس پیشہ ہے ،اور بلا شبہ صحافی معاشرہ کا آئینہ ہیں،وطن عزیزمیں میڈیا نے قیام پاکستان سے لے کر اب تک نمایاں خدمات سر انجام دی ہیں،صحافیوں کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی سے خطابتفصیل کے مطابق ملک میں جمہوریت کی بحالی و استحکام عدلیہ کی آزادی آمریت کے خاتمے اور مارشل لاء کا راستہ روکنے کے لیے صحافیوں کی قربانیاں پاکستانی تاریخ کا روشن و سنہری باب ہیں ان خیالات کا اظہارمہر محمد اسلم سمرا کوارڈینیٹر این اے 182نے گذشتہ روز اپنی رہائش گاہ ورکنگ جرنلسٹس کے اعزاز میں دی گئی افطار پارٹی سے گفتگو کرتے ہوئے ایک بیان میں کیا اس موقع پر صحافیوں کی کثیر تعداد موجود تھی مہر محمد اسلم سمرا ء نے کہا کہ ملک بھر کی طرح لیہ شہر کے صحافیوں نے بھی اپنے قلم کے ذریعے علاقہ کی تعمیر و ترقی و خوشحالی اور عوامی بھلائی کے لیے شاندار کام کیا ہے اُنہوں نے کہا کہ تحصیل سے ضلع بنانے کی تاریخ ساز جدو جہد میں مقامی صحافی اور میڈیا کے نمائندوں نے بھر پور ساتھ دیا شہر سے ناجائز تجاوزات کے خاتمہ اور چالیس برسوں میں پہلی مرتبہ مکمل آپریشن کلین اپ یہاں کی صحافیوں کی مثبت صحافت سے ممکن ہوا اور اہل علاقہ آئندہ بھی میڈیا سے اس مثبت کردار کی توقع رکھتے ہیں اُنہوں نے کہا کہ شہر کی بھلائی و خدمات کے لیے ہر شخص میڈیا کے ساتھ ہمہ قسم تعاون کرے گا اور علاقہ کے مسائل کے حل کے لیے سول سوسائٹی اور میڈیا کا بھر پور تعاون از حد ضروری ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیہ(ایم آر ملک )فتح پور رورل ہیلتھ سنٹر کی کوارٹر کالونی چراگاہ بن گئی ،سارا سارا دن نشئیوں کے ڈیرے آوارہ جانوروں کا بسیرا ،اعلیٰ حکام نوٹس لیں ،تفصیل کے مطابق فتح پور رورل ہیلتھ سنٹر جسکی کوارٹر کالونی 17کنال اراضی پر تعمیر ہے لیکن عدم توجہ کی وجہ سے کوارٹر کالونی اب چراگاہ میں تبدیل ہو چکی ہے تعمیر شدہ کوارٹروں کی حالت انتہائی خستہ حال ہے اور سارا سارا دن آوارہ جانور گھومتے پھرتے رہتے ہیں کوارٹر کالونی میں نشئیوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں اور نشئی اپنا نشہ پورا کرنے کے لیے بلڈنگ کا مٹیریل بھی اُکھاڑ کر لے گئے ہیں محکمہ صحت ہے کہ اسکے کانوں تک جوں نہیں رینگی اہلیان فتح پور نے منتخب نمائندگان اور محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام DCOلیہ و EDOہیلتھ سے پُر زور مطالبہ کیا ہے کہ اس 17کنال اراضی پر تعمیر کی گئی رہائشی کالونی جس کی حالت اب خستہ حال ہو چکی ہے کو گرا کر دوبارہ محکمہ صحت یا دوسرا کوئی عوامی ریلیف پروجیکٹ عمل میں لایا جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیہ(ایم آر ملک )مضر صحت مشروب اور غیر معیاری آئس کریم کی فروخت دھڑلے سے جاری ،بچوں کے پیٹ گلے کی بیماریوں میں اضافہ ،DCOلیہ نوٹس لیں،تفصیل کے مطابق لیہ شہر و گردو نواح گلی محلوں میں ناقص مضر صحت مشروب اور غیر میعاری آئس کریم کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے اور فیکٹری مالکان بے دریغ ناقص اور مضر صحت سکرین شدہ کیمکل ڈال کر بلا جھجھک لیمن بوتلوں اور سوڈا واٹر مشروب اورمختلف فلیور کی آئس کریم بنانے میں مصروف ہیںجس کی وجہ سے ناقص مضر صحت مشروب اور غیر معیاری آئس کریم کی فروخت عام ہو رہی ہے اور گلی محلوں گردو نواح کے بچوں کے لیے مختلف بیماریوں کا باعث بن رہی ہے اور بچے پیٹ و گلے کی بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیںعوامی و سماجی حلقوں نے DCOلیہ اور محکمہ فوڈ اور محکمہ ہیلتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ مضر صحت مشروب اور غیر معیاری آئس کریم کی فروخت پر پابندی لگا کر فیکٹری مالکان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیہ(ایم آر ملک )TMAانتظامیہ فتح پور نے DCOلیہ کا حکم ہوا میں اُڑا دیا ،ایم ایم روڈ اور کروڑ روڈ کی سٹریٹ لائٹ بدستور ناکار،ون وے بیلٹ پر لگائے جانے والے پودوں کے حفاظتی جنگلے سٹور میں پڑا رہنے سے زنگ آلود،DCOلیہ نوٹس لیں، تفصیل کے مطابق گذشتہ روز DCOلیہ ندیم الرحمٰن کے فتح پور وزٹ کے موقع پر TMAانتظامیہ فتح پور کو سٹریٹ لائٹ کی درستگی اور ون وے بیلٹ پر لگائے جانے والے قیمتی پودوں کی حفاظت کے لیے بنائے گئے سینکڑوں حفاظتی جنگلے نصب کرنے کا حکم دیا جبکہ TMAانتظامیہ فتح پور نے DCOکا حکم ہوا میں اُڑا دیا اور شہر فتح پور ایم ایم روڈ اور کروڑ روڈ کی سٹریٹ لائٹ بدستور ناکارہ ہیں جبکہ قیمتی پودوں پر نصب کئے جانے والے سینکڑوں حفاظتی جنگلے سٹور میں زنگ آلود ہو رہے ہیں لیکن TMAانتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی سٹریٹ لائٹ ناکارہ ہونے کی وجہ سے شہر اندھیر نگری بنا ہو اہے اور حفاظتی جنگلے نصب نہ ہونے کی وجہ سے قیمتی پودوں کا نقصان پہنچ رہا ہے اہالیان فتح پور نے DCOلیہ اور ACکروڑ سے مطالبہ کیا کہ شہر کی سٹریٹ لائٹ کا نظام درست کیا جائے اور ون وے بیلٹ کے قیمتی پودوں پر حفاظتی جنگلے نصب کئے جائیں۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ لیہ(ایم آر ملک ) پھلو ں اور سبزیو ں کی قیمتوں میں استحکا م لا نے کے لئے بو لی کے نظا م کی ما نیٹرنگ کلیدی اہمیت کی حا مل ہے اس لیے انتہا ئی احتیاط اور مو ثر نگرانی کے ذریعے ما رکیٹ میں نر خوں کا تعین عمل میں لا یا جا ئے تا کہ دوکاندار و خریدار دونو ں یکساں طور پر مستفید ہو سکیں اور ما رکیٹ نرخ بھی حقیقت پسندانہ نظر آئیں ۔یہ با ت ڈی سی او لیہ ندیم الرحمن و ڈی پی او لیہ غازی محمد صلا ح الدین نے علی الصبح سبزی منڈی میں بو لی کے نظام ما نیٹرنگ کے مو قع پر کہی ۔ اس مو قع پر ای اے ڈی اے محمدطا ہر ، سیکرٹری ما رکیٹ کمیٹی ملک ملا زم حسین ، زراعت آفیسر عبد الحفیظ ، ڈسٹرکٹ لیبر آفیسر ضیغم عباس و متعلقہ حکا م ہمر اہ تھے ۔ ڈی سی او لیہ ڈی پی او لیہ نے آلو ، پیاز ، ٹما ٹر ، بھنڈی ، تو ری ، بینگن و دیگر سبزیوں کے سٹا لو ں پر جا کر بو لی کی نگرا نی کی اور اپنے سامنے خریدی گئی سبزیو ں کا وزن کراکے نرخو ں کا تعین کرایا اور خریدنے والے سبزی فروشوں سے ان کے کو ائف و دیگر معلو ما ت حاصل کیں ۔ ڈی پی ا ولیہ نے کہا کہ بو لی کے نظام کی ما نیٹرنگ سے مڈل مین کی حوصلہ شکنی ہو تی ہے اور وہ فرضی بو لی میں شریک ہو نے اجتنا ب کر رہے ہیں جس سے نر خو ں میں استحکا م لا نے کی طرف پیش رفت ہو رہی ہے ۔بعد ازاں انہو ں نے فروٹ کے سٹال کا معائنہ کیا اور وہا ں بھی اسی طرح سے بو لی کے نظا م کی ما نیٹرنگ کی ۔ڈی سی او لیہ ما رکیٹ کمیٹی کے حکام کو ہدایت کی سبزی منڈی انتظا میہ سے معاونت کے ذریعے سبزی منڈی میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنا ئیں ۔ معائنہ کے دوران ڈی سی او لیہ و ڈی پی او لیہ نے ڈی او لیبر کو ہدایت کی کہ وہ سبزی منڈی میں زیر استعمال مختلف کنڈا جا ت با ٹ کا معائنہ کریں جس پر انہو ں نے مختلف کنڈوں اور با ٹ کا معائنہ کیا اور غیر معیا ری با ٹ اپنے قبضے میں لے لیے ۔ ڈی سی او لیہ نے ہد ایت کی کہ وہ روزانہ کی بنیا د پر سبزی منڈی میں چیکنگ کا سلسلہ جا ری رکھیں اور معیا ری با ٹس کے استعمال کو یقینی بنا ئیں ۔ لیہ(ایم آر ملک )ای ڈی او زراعت ظفر اللہ سندھو ، ڈی او زراعت چوہدری محمد یو سف ، ڈی ڈی او زراعت چوہدری خا لد محمو د نے سستے بازار لیہ ، چوک اعظم اور فتح پور کا معائنہ کیا گرین چینل ، مارکیٹ کمیٹی کے سٹا لز ، سبزیوں ، پھلو ں ، گو شت اور آٹے کے سٹا ل کا معائنہ کیا اس مو قع پر محکمہ خوراک کے حکا م نے بتا یا کہ سستے بازاروں میں روزانہ 1280آٹے کے تھیلے فراہم کیے جا رہے ہیں اور سستی چینی آخر ی گا ہک تک جتنی بھی طلب کی جا تی ہے فراہمی کا عمل جا ری ہے ۔ای ڈی او سستے بازاروں کے انچارج صاحبا ن کو ہد ایت کی وہ اسی جذبے و لگن سے خدما ت سرانجا م دیتے رہیں تا کہ صارفین کو سستے بازاروں کی اہمیت کے مطابق مستفید کیا جا سکے۔